geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آیا صوفیہ میوزیم مسجد میں تبدیل: کیا ایتھنز کی مسجد خطرے میں؟

August 8, 2020 1 1 min read
Athens Mosque
Share this:

Athens Mosque

ایتھنز (اصل میڈیا ڈیسک) استنبول کے آیا صوفیہ میوزیم کو مسجد میں تبدیل کیے جانے کے بعد سے یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے مسلمانوں میں یہ خوف پیدا ہو گیا ہے کہ کہیں ایتھنز کی پہلی مسجد کے قیام اور اس کے افتتاح کو روک نہ دیا جائے۔

ترک شہر استنبول کے آیا صوفیہ میوزیم کو مسجد میں تبدیل کیے جانے کے بعد سے یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے مسلمانوں میں یہ خوف پیدا ہو گیا ہے کہ کہیں ان کی اُس سرکاری عبادت گاہ کے قیام کا منصوبہ کھٹائی میں نہ پڑ جائے، جو قریب ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے التوا کا شکار ہے۔ ایتھنز یورپ کا وہ واحد دارالحکومت ہے جہاں اب تک کوئی مسجد نہیں تھی۔ اس شہر میں ایک مسجد کے قیام کا پروجیکٹ 2007 ء میں لانچ ہوا تھا تاہم اس پروجیکٹ کو فوری طور سے یونان کے با اثر قدامت پسند آرتھوڈوکس چرچ کی پر زور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے قوم پرست حلقے نے بھی اس مخالفت کا بھر پور ساتھ دیا۔

امام عطا النصیر ایتھنز کے ایک اپارٹمنٹ میں ایک عارضی مسجد کے منتظم ہیں،کہتے ہیں،” میرا خیال ہے اس واقعے کے بعد ایتھنز میں اس سرکاری مسجد کا قیام، جس کے ہم دس سالوں سے منتظر تھے، اور بھی دشوار ہو سکتا ہے۔‘‘ امام عطا نے یہ بیان استنبول کے ایا صوفیا میوزم کو مسجد میں تبدیل کرنے کے اعلان اور اس کے لیے کئے گئے عملی اقدامات کے تناظر میں دیا۔

عثمانیوں کے ہاتھوں قسطنطنیہ پر قبضہ کرنے کے بعد چھٹی صدی کا ایک فن تعمیراتی شاہکار آیا صوفیہ بازنطینی باسیلیکا کو سن 1453 میں ایک مسجد میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ سن 1934 میں جمہوریہ ترک کے بانی مصطفی کمال اتاترک نے اس یادگار کو سیکولر ترکی کی علامت کے طور پر ایک میوزیم میں بدل دیا۔ اس تاریخی مقام کی شناخت ایک بار پھر ابھی حال ہی میں جولائی میں ترکی کی ایک اعلیٰ عدالت کے اُس فیصلے کے ساتھ تبدیل ہوگئی، جس میں آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ایتھنز کی پہلی مسجد ابھی زیر تعمیر ہے۔ اس کے ایڈمنسٹریٹیو بورڈ یا انتظامی بورڈ کے ایک رُکن اشیر حیدر نے ڈی ڈبلیو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُن خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی جن میں استنبول کی متنازعہ آیاصوفیہ مسجد کے پس منظر میں ایتھنز کی مسجد کی مخالفت کے امکانات کو مد نظر رکھا جا رہا ہے۔ اشیر حیدر نے اپنے بیان میں کہا،” یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ ایتھنز میں ریاستی فنڈنگ سے بننے والی مسجد کے آغاز میں آیا صوفیہ والے معاملے کے سبب تاخیر ہوسکتی ہے، ہاں مسجد کے آغاز میں کووڈ 19 کے نتیجے میں پیدا ہونیوالی صورتحال ضرور اثر انداز ہوئی ہے۔ اس مسجد کا موجودہ انتظامی بورڈ 10 اگست کو اپنی تین سالہ مدت پوری کر رہا ہے جبکہ گزشتہ ماہ ہی وزارت مذہبی امور نے مسجد کے نئے انتظامی بورڈ کی تشکیل کے لیے ایتھنز میں بسنے والی مسلم کمیونٹی سے امیدواروں کے نام طلب کیے تھے۔ قصہ مختصر یہ ہے کہ ایتھنز کی مسجد کی تعمیر تقریباً مکمل ہو گئی ہے۔ ہر چیز فنکشنل ہے اور مسجد کا باقاعدہ آغاز اسی سال ہو جائیگا۔‘‘

اُدھر عارضی مسجد کے امام عطا النصیر مسجد کے معاملے میں پائے جانے والے خدشات کے تناظر میں کہتے ہیں، ”میرے خیال میں مسجد ایک مسجد ہی رہنا چاہیے۔ اسے چرچ یا کچھ بھی نہیں بننا چاہیے۔ جس طرح مسیحی آیا صوفیہ کے بطور چرچ رہنے کی توقع کرتے ہیں اسی طرح مسلمان بھی توقع کرتے ہیں کہ یہ مسجد مسلمانوں کی عبادت گاہ کی شکل میں قائم رہے۔‘‘
توقع ہے کہ ایتھنز کی سرکاری مسجد کا افتتاح شہر کے شمال مشرق میں ، صنعتی ضلع ایلایوناس میں موسم خزاں کے آخر تک ہو جائے گا۔ یہ مسجد تاہم مینار کے بغیر اور یونانی ریاست کی نگرانی میں ہوگی۔

موناسٹیراکی اسکوائر کی قدیم مسجد جو ایک میوزیم میں تبدیل ہو چُکی ہے ۔

گزشتہ برسوں کے دوران تین لاکھ مسلم باشندوں کی کمیونٹی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایتھنز میں متعدد عارضی مساجد اپارٹمنٹس تہ خانوں اور یہاں تک کہ شیڈ میں بنائی گئیں۔ امام عطا النصیر کا خیال ہے کہ ایتھنز میں عثمانیوں کی تاریخی مساجد جیسے کہ موناسٹیراکی اسکوائر کی قدیم مسجد جو ایک میوزیم میں تبدیل ہو چُکی ہے کو مسلمانوں عبادت گاہ کے طور پر زیر استعمال لایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن خود یونانی رہنماؤں کو یہ تجویز پیش کر چُکے ہیں۔ تاہم یہ معاملہ یونان کے لیے ایک نازک اور حساس موضوع کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یونان انیسویں صدی ) اپنی آزادی تک( سلطنت عثمانیہ کے دور میں عثمانی حکمرانوں کے قبضے میں رہ چکا ہے۔

Share this:
Beirut Blasts
Previous Post فرانس کے زیر اہتمام لبنان ڈونرز کانفرنس میں شرکت کریں گے: ٹرمپ
Next Post کشمیر کی بحث میں سعودی عرب زیر بحث، آخر کیوں؟
Mohammed bin Salman

Related Posts

US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026
Pakistan Cuts Petrol by Rs4, Diesel by Rs2 Per Litre

عوام کو بڑا ریلیف: پٹرول 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.