geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مزاح کا عہد، مشتاق احمد یوسفی!

June 22, 2020 0 1 min read
Mushtaq Ahmed Yousufi
Share this:

Mushtaq Ahmed Yousufi

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

یوں تو ہر شخص یہ سمجھتا ہے کہ اسے ہنسنا اور ہنسانا آتا ہے، درست ہے کہ ”ہنسنا”خوشی کے احساس کا نام ہے، لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا ہر ہنسی خوشی کا اظہار ہوا کرتی ہے، کیونکہ جو لوگ اپنے دکھ درد اپنے دل میں چھپا کر ہنس رہے ہیں ان کی ہنسی، دل لگی اور مذاق کو کیا نام دینا چاہیے۔ صرف ہنسنے اور ہنسانے کا عمل مزاح نہیں، مزاح نہ لطیفہ گوئی ہے ، نہ تضحیک نہ طنز۔ اس کے لیے لہجے کی ظرافت، عظمت خیال اور کلاسیکی رچائو کے ساتھ مہذب جملوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ مزاح وہی ہے جو بظاہر تو ہلکی پھلکی لطافت اور ظرافت میں ڈوبی تحریر لگے لیکن قاری کو لطیفے پر قہقہہ لگا کر بھول جانے کے بجائے یکلخت اس تحریر کی گہرائی میں جا کر سنجیدگی سے اپنے آپ کا جائزہ لینے پر مجبور کر دے۔

رد عمل بجلی کی چمک کی طرح ذہن میں اس طرح کوندے کہ اسے لگے کہ کسی نے اس کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہو۔اور ایک ایسا مزاح جو جذبات کو مجروح کیے بغیر، اور کسی کی دل آزاری سے عاری ہو وہ صرف مطالعے ہی سے وجود میں آتا ہے۔مشتاق احمد یوسفی کو نفسیات انسانی اور جذبات انسانی کا مکمل شعور تھا، ان کی تحریروں میں طنز اور مزاح اصلاح معاشرہ کے معنوں میں استعمال ہوتا نظر آتا ہے۔ وہ پچھلے کئی برسوں سے اس عرق ریزی کے ذریعے اپنے قارئین و سامعین کو زمانے کی تلخیوں سے روشناس کرواتے رہے ہیں، اور اپنی زندہ جاوید ہستی سے اچھا اور مثبت مزاح تخلیق کرتے رہے ہیں۔ ان کا ہر مضمون ہم جیسے ایک عام آدمی کا ایسا خاکہ ہے جس میں کروڑوں انسانوں ہی کی نہیں بلکہ پوری تہذیب اور ثقافت کی تصویر ملتی ہے۔ مشتاق احمد یوسفی ایک رجحان ساز اور صاحب اسلوب مزاح نگار تھے ، انہوں نے نہ صرف اردو ادب کو مزاح کے میدان میں بے پایاں عزت دی بلکہ جدید اسلوب سے اس کی خوبصورت تشکیل بھی کی ۔

مشتاق احمد یوسفی 4 اگست1921ء میں ہندوستان کی ریاست ٹونک( راجھستان) میں پیدا ہوئے،ان کا آبائی وطن جے پور جسے ”پنک سٹی” بھی کہا جاتا ہے تھا جہاں انہوں نے گریجوایشن تک کی تعلیم حاصل کی۔ پھر علی گڑھ یونیورسٹی سے فلسفے میں ایم اے اور ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی، تعلیم سے فراغت کے بعد آئی سی ایس کا امتحان پاس کیا اور 1950ء تک بھارت میں ڈپٹی کمشنرکے عہدے پر فائز رہے۔ تقسیم ہند کے بعد جب ان کے والدین نے پاکستان ہجرت کی تو وہ بھی 1956ء میں کراچی منتقل ہوگئے ۔ یہاں انہوں نے بنکاری کے پیشے کا انتخاب کرتے ہوئے مسلم کمرشل بنک سے اپنی ملازمت کا آغاز کیا، جہاں وہ بڑے عہدوں پر فائز رہے اور ترقی کرتے کرتے بینک کے صدر بنے، اور پھر یونائیٹڈ بنک کے بھی صدر رہے، لیکن اعلیٰ عہدوں پر خدمات کے باوجود ان کی اصل پہچان اردو کی مایہ ناز مزاح نگاری بنی۔ مشتاق احمد یوسفی صاحب نے اپنی ادبی زندگی کا آغاز”مشتاق احمد” کے قلمی نام سے کیا، 1955ء میں ان کا پہلا باقاعدہ مطبوعہ مضمون ”صنف لاغر” معروف ادبی جریدے ماہنامہ ”ادب لطیف” کے مدیر میرزا ادیب نے شائع کیا۔ اردو زبان وادب کے صف اول کے ادیبوں میں شمار کیے جانے والے مشتاق احمد یوسفی کے مزاح کی خصوصیت ان کا منفرد انداز ہے۔ آپ لفظوں سے کھیلتے اور موقع ومحل کی مناسبت سے ان کے خوب صورت بر جستہ استعمال سے ایک نئے معانی عطا کردیتے تھے۔

ایک تخلیق کار کی اس سے بڑھ کر کامیابی کیا ہو سکتی ہے کہ وہ جھنجلاہٹ میں مبتلا نہیں ہوتا، بلکہ ہنس ہنس کر اور ہنسا کر زندگی کو گلے لگاتا ہے۔ یوسفی صاحب طنز و مزاح نگاری کے لیے مضمون، آپ بیتی، خاکہ، تاریخ، مرقع، افسانہ، ناولٹ، ناول جیسی اصناف کو استعمال میں لائے اور انہوں نے مزاحیہ نثر میں بدنظمی کا شائبہ تک پیدا نہیں ہونے دیا۔ مزاح کے اس معیار پر جب ہم مشتاق احمد یوسفی کی تحریروں کا جائزہ لیتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ مشتاق احمد یوسفی مزاح کی معراج پر تھے۔

یوسفی صاحب نے پانچ مقبول عام کتابوں ، چراغ تلے 1961ئ، خاکم بدہن 1969ئ، زرگزشت 1976ء ، آب گم 1990ئ، شامِ شعر یاراں2014ئ، کی صورت میں اردو ادب کو مزاح کے بہترین نمونوں سے نوازا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اردو مزاح میں شاندار خدمات کے اعتراف میںمشتاق احمد یوسفی کو 1999ء میں ستارہ امتیاز اور 2002ء میں ہلال امتیاز سے نواز ا گیا۔ ان کی پر لطف کتابوں کے بارے میں ابن انشا نے لکھا تھا کہ ”یوسفی صاحب کی کتاب منگوائی ہے اور ابھی تک پڑھی نہیںکیونکہ اگر پڑھ لیا تو ختم ہوجائے گی اور اگلے دس سال تک یہ کوئی کتاب نہیں لکھیں گے”۔

اپنی تحریروں میںمعاشرتی پہلوؤں کا بغورمشاہدہ اور ان پر بطریق احسن طنز کی طبع آزمائی بھی یوسفی کا کمال خاصہ تھا۔ جب معاشرتی برائیوں کو طنز کی زدمیں لاتے تودلچسپ پہلوؤں پر گدگداتے فقرے جست کرکے حیرت میں ڈال دیتے ، بدلتے انسانی رویوں کونشتر مزاح پر اس شائستگی سے رکھتے کہ قاری انکی بات پر مسکرائے اور اثبات میں سر ہلائے بغیر نہیں رہ سکتا۔ گزشتہ دنوں ان کی دوسری برسی پر یہ یقین ہی نہیں ہوپارہا تھا کہ مزاح کا عہد یوسفی اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے، ان کی وفات سے اردو ادب میں معیاری مزاح نگاری کا خلاء شاید کبھی پر نہ ہو سکے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Syed Bashani Shah
Previous Post بھاشانی شاہ نے سیف میر کو بلدیاتی اداروں میں پارٹی کو منظم کرنے کا ٹاسک دے دیا
Next Post پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے
Raja Riaz

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.