geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مسلم دنیا میں نسل پرستی کا کیا عالم ہے؟

July 8, 2020 6 1 min read
Protest
Share this:

Protest

تیونس (اصل میڈیا ڈیسک) بلیک لائیوز میٹر کے نعرے کے ساتھ دنیا بھر میں نسل پرستی کے خلاف بڑے بڑے مظاہرے ہو رہے ہیں، تاہم یہ بحث بھی جاری ہے کہ عرب دنیا بلکہ مسلم دنیا میں نسل پرستی سے متعلق کس انداز کے رویے پائے جاتے ہیں؟

انسانی حقوق کے کارکنان سمجھتے ہیں کہ مسلم دنیا میں نسل پرستانہ رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

تیونس میں سیام فام خواتین کے حقوق کی ایک تنظیم کی شریک بانی خوالا کسیکسی کے مطابق، ”ہمارے معاشرے میں سفید رنگت خوب صورتی کا معیار سمجھی جاتی ہے۔‘‘

تھامس روئٹرز فاؤنڈیشن سے بات چیت میں انہوں نے کہا، ”سیاہ رنگ والی خواتین پر دباؤ ہوتا ہےکہ وہ اپنے بال سیدھے کریں، گھنگریالے بالوں سے نجات پائیں اور اپنی جلد کو سفید بنائیں، تاکہ انہیں معاشرہ خوب صورتی کے اپنے معیارات پر قبول کرے۔‘‘

جنوبی سوڈانی صحافی سوزن کم اٹور کمیونٹی کی بنیاد پر چلنے والے پلیٹ فارم #Defyhatenow سے منسلک ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ معاشرہ سمجھتا ہے کہ شادی فقط سفید رنگت والی خواتین سے کی جانا چاہیے: ”جب کوئی لڑکی جلد کو سفید بنانے والی بلیچ کریموں کا استعمال روکتی ہے،تو اس کی سہیلیاں اس پر تنقید شروع کر دیتی ہیں۔‘‘

عرب بلکہ مسلم دنیا میں گہرے رنگ کی خواتین کو جس طرح دیکھا جاتا ہے یا وہ جس طرح خود کو دیکھتی ہیں، ایسے موضوعات میں سے ایک ہے، جن پر بلیک لائیوز میٹر کے مظاہروں کے بعد بحث تیز ہوئی ہے۔ مئی میں امریکی شہر مینیاپولِس میں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں ایک سیام فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد یہ مظاہرے شروع ہوئے تھے، جو پہلے امریکا اور پھر دنیا بھر میں پھیل گئے۔

انسانی حقوق کے متعدد کارکنان سمجھتے ہیں کہ سیام فام افراد کے خلاف نسل پرستانہ رویے مسلم دنیا میں ایک نئی جہت کے ساتھ مروجہ ہیں۔

جرمنی میں مسلمانوں میں بھی اسی انداز کی گفت گو جاری ہے۔ مسلم تنظیم ‘الحمبرا گزیلشافٹ‘ کے ایڈوائزری بورڈ کے رکن اور صحافی و مصنف ایرن گوویسن نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں کہا کہ جرمنی میں مقیم مسلم برادری کے کچھ حصے نسل پرستی سے متعلق اپنے رویوں پر بحث میں مصروف ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ”نسل پرستی، سامیت دشمنی اور مختلف برادریوں سے متعلق دیگر طرز کے نفرت انگیز رویوں کی وجوہ قریب قریب ملتی جلتی ہیں۔ لوگوں کی تذلیل اور ہتک آمیزی کے ذریعے لوگ اپنی برتری ظاہر کرتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ بعض مسلمان اس مسئلے کو سمجھتے ہیں اور اپنے ضمیر کی آواز پر اس کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں ، ”مگر بعض مسلمان سوچتے ہیں کہ وہ مسائل کو فقط یہ کہہ کر چھپا دیں گے کہ مسلمان کبھی نسل پرست اور سامیت دشمن نہیں ہو سکتا۔ ایسے افراد کسی کی بھی تنقید، خوداحتسابی یا بحث کو اپنی تاریخ اور ثقافت پر حملہ سمجھتے ہیں۔‘‘

ایسے مسلم اکثریتی ممالک جو یورپی قوتوں کی نوآبادیات رہ چکے ہیں، وہاں لوگ خود اپنی ہی رنگ کی بابت ناقدانہ سوچ رکھتے ہیں۔ برٹش سوڈانی فنکار النیال نے سین عریبیہ نامی آن لائن جریدے سے بات چیت میں کہا ، ”میرے خیال میں عرب دنیا میں مغربی نوآبادیاتی دور سے کئی رویے پیدا ہوئے ہیں۔ پھر عربوں نے خود اپنی رنگت اور ثقافت تک سے نفرت شروع کر دی۔ عرب دنیا میں سیاہ رنگ سے نفرت کی کڑیاں یہیں سے ملتی ہیں۔ یہ لوگ اکثر کہتے ہیں کہ وہ جدید ہیں، مگر حقیقت میں ان کا جدت سے کوئی تعلق نہیں۔‘

Share this:
Palestinian Territory
Previous Post فلسطینی علاقہ ضم کرنے پر جرمنی، فرانس، مصر اور اردن کی اسرائیل کو تنبیہ
Next Post کورونا وائرس وبا کے دور میں میڈیا پر بڑی ذمہ داریاں ہیں: میرکل
Angela Merkel

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.