geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار: ‘بدھسٹ اسامہ بن لادن’ کو رہا کر دیا گیا

September 7, 2021 0 1 min read
Ashin Wirathu
Share this:

Ashin Wirathu

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار کی سابقہ جمہوری حکومت نے مسلم مخالف انتہا پسند بدھ مذہبی رہنما کو نومبر میں گرفتار کیا تھا۔ فوجی حکومت نے کسی وضاحت کے بغیر ان پر عائد تمام الزامات واپس لے لیے ہیں۔

میانمار کے فوجی جنتا نے چھ ستمبر پیر کے روز ملک کے کٹر مسلم مخالف اور انتہا پسند بودھ مذہبی پیشوا اشین ویراتھو کو رہا کر دیا۔ فوجی حکومت نے ان پر عائد نفرت انگیز بیانات اور بغاوت جیسے الزامات واپس لے لیے ہیں تاہم اس نے اپنے فیصلے کی کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

اشین ویراتھو کے نفرت انگیز بیانات اور انتہا پسندانہ نظریات کا حال یہ ہے کہ ٹائم میگزین نے انہیں سن 2013 میں ”بدھسٹ بن لادن” کا خطاب دیا تھا۔

ویراتھو نے سن 2019 میں معزول رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف بھی بعض توہین آمیز اور نازیبا بیانات دیے تھے جس کے لیے ان پر حکومت سے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، گرفتاری سے بچنے کے لیے وہ روپوش ہو گئے تھے۔ لیکن گزشتہ نومبر میں انہوں نے خود کوحکام کے حوالے کردیا، جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

سوچی کی حکومت نے توہین عدالت اور عوام میں بے چینی اور افراتفری پھیلانے کے الزام میں انہیں جیل بھیج دیا تھا۔ ان کی رہائی سے متعلق ایک فوجی ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ان کے خلاف، ”کیس کو بند کر دیا گیا ہے اور آج شام کو انہیں رہا کر دیا گیا۔”

تاہم اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ فوجی حکومت نے آخراچانک ان پر عائد سنگین الزامات واپس کیوں لے لیے اور انہیں علاج کے لیے فوجی اسپتال میں کیوں بھرتی کیا گیا ہے۔

ویراتھو میانمار میں بدھ قوم پرست اور اسلام مخالف بیان بازی کے لیے معروف ہیں۔ ان کی انتہا پسندی کی بیشتر کارروائیاں اور بیانات اقلیتی روہنگیا مسلمانوں خلاف رہے ہیں۔ مغربی صوبے راکھین میں سن 2012 میں بودھوں اور روہنگیا مسلمانوں کے درمیان مذہبی فسادات بھڑک اٹھے تھے اور اسی کے بعد انہیں زبردست شہرت حاصل ہوئی۔

ان کے اسلام مخالف نفرت انگیز بیانات کے تناظر میں سن 2017 میں میانمار میں بودھوں کے سب سے بڑے ادارے ‘نیشنل مونک کونسل’ نے ایک برس کے لیے ان پر تبلیغ کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ تاہم اس پابندی کا بھی ان پر کوئی خاص اثر نہیں ہوا اور وقت گزرنے کے ساتھ ہی وہ اپنی پہلی شکل میں واپس آ گئے۔

ویراتھو قوم پرست ریلیوں کے ہیرو تھے جنہیں میانمار کی فوج کا حامی مانا جاتا ہے۔ وہ بدعنوانی کا حوالہ دیتے ہوئے ملک کے آئین کو بدلنے کی بھی بات کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے مذہب کے نام فرقہ پرستی پھیلانے کی بھی تمام کوششیں کیں جس کی وجہ سے سن 2018 میں فیس بک نے ان کا اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا تھا۔

اس برس فروری میں میانمار کی فوجی جنتا نے بغاوت کرتے ہوئے آنگ سان سوچی کی جمہوری حکومت کو برطرف کر دیا تھا۔ آنگ سان سوچی فوجی بغاوت کے بعد سے اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔ ان کی سیاسی جماعت کے متعدد دیگر رہنما بھی گھروں میں نظر بند ہیں یا جیلوں میں قید ہیں۔

فوجی بغاوت کے بعد سے ہی میانمار میں افراتفری کا ماحول رہا ہے اور اس کے خلاف مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں جبکہ فوج نے بغاوت کے خلاف احتجاج کو دبانے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔

ملک کی معیشت مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور فوج احتجاج کرنے اور مخالفت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔ فوجی کارروائیوں میں اب تک 800 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بغاوت کے بعد سے فوج اور میانمار کے متعدد نسلی باغی گروپوں کے درمیان بھی جھڑپیں جاری ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں شہریوں کو اپنے گھر چھوڑ کر دوسری جگہ جانے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔

Share this:
Aviv Kochavi
Previous Post ایران پر حملے کے فیصلے کی صورت میں متعدد منصوبے تیار ہیں: اسرائيل
Next Post بھارت کا افغان صوبے پنجشیر سے متعلق پاکستان کیخلاف بھونڈا پروپیگنڈا بے نقاب
Plane

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.