geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار: آخری رسومات کے دوران فوج کی فائرنگ

March 29, 2021 2 1 min read
Myanmar Protest
Share this:

Myanmar Protest

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز بد ترین خونریزی میں ہلاک ہونے والے ایک طالب علم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے اتوار کو یانگون کے قریب باگو میں جمع ہونے والوں پر فائرنگ کردی۔

میانمار میں اتوار کے روز بھی مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس میں مزید بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر ہفتے کے روز فوج کی جانب سے یکم فروری کے بعد سے شدید ترین کارروائی میں 114 افراد کی ہلاکت کے واقعے کی دنیا کے ایک درجن سے زائد ملکوں نے مذمت کی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 10 سے 16 سال کی عمر کے کم از کم چھ بچے شامل تھے۔

عینی شاہدین نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ ہفتے کے روز فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے ایک بیس سالہ طالب علم تھئی مونگ مونگ کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے اقتصادی دارالحکومت ینگون کے بوگا قصبے میں جمع ہوئے تھے۔ آئی نامی ایک خاتون کا کہنا تھا”ہم تھئی مانگ کے لیے انقلابی نغمے گا رہے تھے کہ سیکورٹی فورسز وہاں پہنچ گئیں اور ہم پر فائرنگ شروع کردی۔ ہم لوگ وہاں سے کسی طرح جان بچا کر بھاگے۔“

میانمار میں عوامی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی مانیٹرنگ کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم اسسٹنس ایسوسی ایشن فار پولیٹیکل پریزنرز (اے اے پی پی) نے بتایا کہ اتوار کے روز ملک کے مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے جس کے ساتھ ہی یکم فروری سے اب تک مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 459 ہوگئی ہے۔

عینی شاہدین اور مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوجی بغاوت کے بعد سے فوج نے نسلی ملیشیا پر فضائی حملے شروع کردیے ہیں جس کے بعد سرحدی علاقو ں میں رہنے والے ہزاروں افراد جان بچانے کے لیے تھائی لینڈ بھاگ گئے ہیں۔

گوکہ ینگون یا منڈالے میں، جہاں ہفتے کے روز فوج کی کارروائی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی تھیں، اتوار کے روز بڑے مظاہروں کی اطلاعات نہیں ہیں تاہم منڈالے میں دیر شام لوگوں نے ایک تھانے کو گھیر لیا۔ مظاہرین سکیورٹی فورسز پر پانچ مکانات میں آگ لگانے اور اسے لوٹ لینے کے الزامات لگا رہے تھے۔ اس واقعے کی تصدیق کے لیے پولیس سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

پیر یکم فروری 2021ء کے روز میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا اور آنگ سان سوچی سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ یہ اقدام جمہوری حکومت اور فوج میں کشیدگی کے بڑھنے کے بعد سامنے آئے۔ میانمارکی فوج نے گزشتہ نومبر کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک برس کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا اور سابق فوجی جنرل کو صدر کے لیے نامزد کر دیا۔

ہفتے کے روز کی خونریزی کی مغربی دنیا نے بھی شدید مذمت کی اور میانمار کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ فوج ‘اجتماعی قتل عام’ کر رہی ہے اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوجی جنتا کو اقتدار سے الگ تھلگ اور اسلحے تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے میانمار میں فوجی کارروائی کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا”یہ افسوس ناک اور انتہائی وحشیانہ کارروائی ہے۔ مجھے جو اطلاعات ملی ہیں اس کے مطابق بہت سارے لوگوں کو بلا وجہ قتل کر دیا گیا۔“

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ میانمار پر ”پابندی عائد کرنے کے سلسلے میں غور کر رہے ہیں۔“

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی ٹام اینڈریوز نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کارروائی کرے، اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے توسط سے نہیں تو بین الاقوامی ہنگامی اجلاس کے ذریعے یہ کارروائی عمل میں لائی جائے اورفوجی جنتا کو تیل اور گیس کی آمدن جیسی مالی اعانت سمیت اسلحہ تک رسائی کو روک دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مذمت یا اظہار تشویش جیسے الفاظ میانمار کے عوام کے لیے کھوکھلے دعوے معلوم ہوتے ہیں کیونکہ فوج نے وہاں بڑے پیمانے پر قتل کا ارتکاب کیا ہے۔

قبل ازیں دنیا کے بارہ اہم ممالک کے فوجی سربراہان نے بھی اپنے ایک مشترکہ بیان میں میانمار میں اقتدار پر قابض فوج کی طرف سے طاقت کے پرتشدد استعمال اور سینکڑوں شہری ہلاکتوں کی مذمت کی۔ ان عسکری رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ میانمار کی فوج کو پیشہ وارانہ فوج کے بین الاقوامی معیارات کا احترام کرنا چاہیے۔

اس بارے میں جاری کیے گئے ایک اعلامیے پر امریکی فوج کے چیف آف سٹاف مارک مِلی اور کئی دیگر ممالک کی مسلح افواج کے سربراہان نے دستخط کیے۔ ان ممالک میں آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی، یونان، اٹلی، جاپان، ڈنمارک، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور برطانیہ شامل ہیں۔

Share this:
SBP
Previous Post کیا سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کیا جا رہا ہے
Next Post پاکستان میں مسلسل تیسرے روز 4 ہزار سے زائد کورونا کیسز، شرح 11 فیصد سے بھی زائد
Pakistan Corona Cases

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.