geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیب کے سامنے پیش ہوں گی، اب قربانیاں دینے کا نہیں حساب لینے کا وقت ہے، مریم نواز

March 22, 2021 0 1 min read
Maryam Nawaz
Share this:

Maryam Nawaz

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے 26 مارچ کو پیش ہوں گی جبکہ اب قربانیاں دینے کا نہیں حساب لینے کا وقت ہے۔

لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو 2017 میں جھوٹے الزام پرنکالا گیا اور آج 22 کروڑ عوام پوچھ رہی ہے کہ نوازشریف کو کیوں نکالا؟ آپ کے پاس ہے کوئی جواب کہ نواز شریف کوکیوں نکالا؟

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کواقامے پرنکالا گیا، نوازشریف کوبیٹی سمیت جیل بھیج دیا گیا، جنوبی پنجاب محاذ ڈرامےکا ڈراپ سین ہوگیا ہے، چند لوٹوں کے علاوہ کسی نے ن لیگ کو نہیں چھوڑا، یہ لوگ کہتےتھےکہ نوازشریف کی سیاست اورپارٹی ختم ہوگئی ہے۔

مریم نواز نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی طلبی کے حوالے سے کہا کہ نیب نے الزام لگایا کہ میں اداروں کے خلاف بیان دیتی ہوں، نیب کوبیانات جانچنے کا ٹھیکہ کس نے دیا ہے؟نوازشریف لندن میں بیٹھے ہیں مگراس کے ڈرسے ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، نیب بیانات کا چوکیداربنا بیٹھا ہے، نوازشریف کی بیٹی ہوں آپ سے ڈرتی نہیں۔

لیگی نائب صدر نے الزام عائد کیا کہ نوازشریف کودھمکیاں دی جارہی ہیں کہ آپ کی بیٹی باز نہ آئی تو اسے ختم کردیں گے، میں نے نوازشریف کوکہا کہ زندگی اورموت اللہ کے ہاتھ میں ہے نیب یا حکومت کےہاتھ میں نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 26 مارچ کو نیب میں پیش ہوں گی، 26 مارچ کو لانگ مارچ نہیں ہوگا لیکن ان کو اتنا ڈر تھا کہ جس دن لانگ مارچ تھا، اسی دن نیب نے مجھے بلالیا۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ جتنی قربانیاں دینی تھیں دے دیں، اب قربانیاں دینے کا نہیں حساب لینے کا وقت ہے، اگرنیب نے گڑبڑکرنے کی کوشش کی تو ن لیگ مقابلہ کرے گی۔

لیگی نائب صدر نے انکشاف کیا کہ پاناما کے وقت نواز شریف کوکہا گیا استعفیٰ دوپاناما ختم ہوجائے گا لیکن نوازشریف نے دباؤ میں آکراستعفیٰ دینے سے انکارکردیا، نوازشریف نے استعفیٰ نہیں دیا تو جھوٹے کیس میں نکالا گیا۔

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مریم کا کہنا تھا کہ بتایا گیا پی ٹی آئی ایم این ایزکہتے ہیں ووٹ پیپلز پارٹی کوووٹ دیں گے لیکن ٹکٹ ن لیگ کا چاہیے، پنجاب میں سینیٹ الیکشن ہورہا تھا تب ہمارے پاس 22، 24 ووٹ فالتو تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے 5 سینیٹرز کے بعد بھی آزاد ارکان کو ملا کر 30 کے قریب ووٹ فالتو تھے، ہم نے اپنا امیدواربھی فیلڈ کیا، فیصلہ ہوا امیدوار کو دستبردار کرلینا چاہیے، پی ٹی آئی ایم پی ایز نےفون پر فون شروع کر دیے اور کہا کہ بی بی اپنا امیدوار دستبردار مت کرائیں ہم مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

حکومت کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم کا کہنا تھاکہ حکومت اپنے دن گننا شروع کردے، عمران خان کہتا ہے اسے نکالا گیا تو عوام کو سڑکوں پر لائے گا، پی ٹی آئی نے مزید ڈیڑھ سال مکمل کیا تویہ جماعت خود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے لیڈر کو کوئی گالی دے گا تو تمہارا منہ توڑا جائے گا، ہمارے لیڈرپر کوئی ہاتھ اٹھانے کی کوشش کرے گا تو تمہارا منہ توڑا جائے گا۔

Share this:
Siraj ul Haq
Previous Post حکومت نے قوم سے کیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، سراج الحق
Next Post اسفند یار ولی نے کورونا کو شکست دیدی
Asfandyar Wali

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.