geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیب افسر بن کر اغوا اور تاوان وصولی میں ملوث ڈی ایس پی سمیت دیگر پولیس اہلکار گرفتار

December 15, 2020December 15, 2020 2 1 min read
DSP
Share this:

DSP

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے بلڈر کے اغوا اور 15 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے میں ملوث ڈی ایس پی سعید آباد ان کے ڈرائیور اور گن مین سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

2 دسمبر کو گلستان جوہرتھانے کے علاقے گلستان جوہربلاک 4 مغل ہزارہ گوٹھ سے بلڈرشعیب احمد صدیقی کو پولیس موبائل رجسٹریشن نمبر بی ڈی پی 149 میں سوار پولیس وردی میں ملبوس 4 افراد اورایک سفید ہنڈا سوک کاررجسٹریشن نمبراے ایچ این میں سوار3 نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا تھا اور بلڈرکے ہاتھوں میں ہتھکڑی اورآنکھوں پرپٹیاں باندھ کرلیے گئے تھے اوربلڈرکوایک کمرے میں بند کردیا تھا۔

پولیس وردی میں ملبوس ایک پولیس افسرنے اپنا تعارف اسسٹنٹ ڈائریکریٹرنیب کے نام سےکرتے ہوئے 1 کروڑ روپے کا تاوان طلب کیا تاہم بلڈر کی جانب سے فوری ایک کروڑ کا بندو بست نہ کیے جانے کا کہا گیا جس پراغوا کاروں نے بلڈرکواس کا فون دیا اورکہاں کہ فوری رقم کا بندوست کرو جس پر بلڈر شعیب احمد صدیقی نے اپنے ایک دوست کو فون کال کی اورکہا کہ وہ مصیبت میں ہے اوراسے رقم کی ضرورت ہے جس پردوست نے کہا وہ صرف 10لاکھ روپے دے سکتا ہے۔
اغوا کاروں نے بلڈرکے دوست کورقم لیکرپہلے سہراب گوٹھ اور پھرسبزی منڈی کے قریب بلایا اوربلڈرکوجھاڑیوں میں چھپا کراس پر کپڑا ڈال دیا اور زبردستی 6 اسٹامپ پیپرزپرانگوٹھے کے نشان اور دستخط لے لیے اغوا کاروں نے بلڈرکے دوست سے رقم کا پیکٹ لیا اور بلڈر کووہیں چھوڑ دیا۔

7 دسمبرکوپولیس افسرجو کہ اپنے آپ کو نیب افسر بتا رہا تھااس نے دوبارہ بلڈرکو فون کال کی اور5لاکھ روپے لیکرنارتھ ناظم آباد فائیو اسٹارچورنگی آنے کوکہا جس پربلڈر رقم لیکراغوا کاروں کے بتائے ہوئے مقام پر پہنچا جہاں پولیس افسرنے بلڈر سے رقم لی اوراسٹیمپ پیپر دیئے بغیر موقع پر سے فرار ہوگئے۔

بلڈر کواغوا کرکے15 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا مقدمہ 9 دسمبرکوگلستان جوہرتھانے میں درج کیا گیا اورتفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو منتقل کردی گئی ۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ بلڈر شعیب احمد صدیقی کواغوا کرنے کے بعد ڈی ایس پی سعید آباد راشد اقبال کے دفترمیں رکھا گیا تھا اوراغوا کی واردات میں پولیس موبائل بھی ڈی ایس پی راشد کی استعمال ہوئی جس پراے وی سی سی پولیس نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سعیدآباد راشد اقبال ان کے ڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل ناصراورگن مین کانسٹیبل عامر تنولی کو گرفتارکرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل عبداللہ احمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ بلڈر شعیب احمد صدیقی کے اغوا میں ملوث اب تک 6 افراد کو گرفتارکیا جا چکا ہے جن میں ڈی ایس پی سعیدآباد راشد اقبال ان کے ڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل ناصراورگن مین کانسٹیبل عامر تنولی شامل ہے جبکہ بلڈرکے اغوا میں دیگر ملزمان بھی ملوث ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ بلڈر کے اغوا میں ڈی ایس پی سعید آباد راشد اقبال کا بیٹا رافد بھی ملوث ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہیں، گرفتارملزمان سے اب تک تاوان کے لیے وصول کیے جانے والی رقم اتنا زیادہ برآمد نہیں کی جا سکی ہے، امید ہے رافد کی گرفتاری کے بعد تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی جائے گی۔

دوسری جانب ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف کی سربراہی میں تین رکن کمیٹی جس میں ڈی آئی جی ویسٹ عاصم خان اور ایس ایس پی اے وی سی سی عبداللہ احمد شامل ہیں بلڈر کے اغوا کے مقدمے کی تحقیقات بھی کر رہی ہے۔

Share this:
Islamabad High Court
Previous Post ہنری کسنجر کے 1971ء سے متعلق انکشافات پر تحقیقات کی درخواست مسترد
Next Post کراچی میں موسم مزید سرد ہونے کی پیشگوئی
Karachi Cold Weather

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.