geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیب کارروائیوں کے حوالے سے وفاقی بیوروکریسی کے خدشات بڑھ گئے

September 21, 2019 0 1 min read
NAB
Share this:

NAB

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارروائیوں کے حوالے سے وفاقی بیوروکریسی کے خدشات بڑھ گئے جس کے بعد اس نے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو محکمانہ کارروائیوں میں نیب کی مداخلت روکنے کی سفارشات پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی سیکریٹری مواصلات کی سربراہی میں سینیئر بیوروکریٹس کی کمیٹی تمام وفاقی سیکریٹریز سے تجاویز لے رہی ہے، دو سے تین ہفتوں میں حتمی سفارشات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

وفاقی بیورکریسی کے اعلیٰ سطح کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد اور پنجاب کے ڈی ایم جی افسر احد چیمہ کی گرفتاریوں کے بعد سے وفاقی بیوروکریسی سخت دباؤ میں ہے جس سے حکومتی مشنیری کا معمول کا کام بھی بری طرح متاثر ہواہے۔

ایک سینیئر بیوروکریٹ کے مطابق نیب کا ایک گریڈ 17 کا افسر ہی گریڈ 20 سے 22 تک کے سینیئر افسران کو ہراساں کرنے کیلئے کافی ہے، کئی کیسز میں تو سینیئر افسران سے پوچھ گچھ کرنے گریڈ 17 سے بھی کم درجے کے نیب ملازمین آجاتے ہیں۔ وفاقی بیوروکریسی میں 40 سے 42 سیکریٹریز ہیں اور ذرائع کے مطابق شاید ہی کوئی ایسا ہو جو سرکاری فائل پر اپنی حتمی رائے دینے یا دستخط کرنے سے خوف نہ کھاتا ہو۔

ریٹائرمنٹ کے قریب ایک اور سینیئر بیورکریٹ کہتے ہیں کہ پچھلے 5 ماہ سے تمام وزارتوں میں اہم امور ‘گو سلو’ پالیسی کی نذر ہورہے ہیں۔

جیونیوز کی حاصل کردہ سرکاری دستاویز کے مطابق وفاقی بیورو کریسی نیب کے دباؤ سے نکلنے کا راستہ نکال رہی ہے، وفاقی سیکریٹری مواصلات کی سربراہی میں ایک کمیٹی سفارشات تیار کرنا شروع ہوگئی ہے جو وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی۔

کمیٹی کے 22 اگست کے اجلاس میں تمام وفاقی سیکریٹریز سے تحریری طور پر تجاویز بھی مانگی گئی تھیں تاہم ذرائع کے مطابق وفاقی سیکریٹریز اس خوف کا بھی شکار ہیں کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو تحریری سفارشات پیش کرنے پر کہیں ڈسپلنری ایکشن کا سامنا ہی نہ کرنا پڑ جائے۔

ذرائع کےمطابق بیورکریٹس کی اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو سے تین ہفتوں میں متوقع ہے جس میں تمام سیکریٹریز شریک ہوکر اپنی تجاویز دیں گے جنہیں حتمی شکل دے کر سفارشات تیار کر لی جائیں گی۔

Share this:
Sardar Usman Buzdar
Previous Post چونیاں واقعہ: وزیراعلیٰ کا ملزموں کی اطلاع دینے والے کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان
Next Post جاپان میں 22 سال پرانی کافی کا ایک کپ، قیمت 900 ڈالر
Coffee Cup

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.