geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نریندر مودی نے طویل ترین غیر کانگریسی وزیر اعظم کا ریکارڈ بنایا

August 15, 2020 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) نریندر مودی نے 14 اگست کو بی جے پی کے ایک اور رہنما اٹل بہاری واجپائی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کے سب سے طویل مدت تک غیر کانگریسی وزیر اعظم رہنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

وہ بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ مدت تک وزارت عظمی کے عہدے پر فائز رہنے والے چوتھے رہنما بن گئے ہیں تاہم سابق وزرائے اعظم جواہر لال نہرو اور ان کی بیٹی اندرا گاندھی کا ریکارڈ توڑ پانا نریندر مودی کے لیے شاید ممکن نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم مودی کو البتہ بھارت کے تمام وزرائے اعظم میں کسی منتخب حکومت کے سربراہ کے طورپر مجموعی طورپر سب سے طویل مدت تک خدمات انجام دینے کا منفرد اعزاز حاصل ہو گیا ہے کیوں کہ وہ 12 برس سے زیادہ عرصے تک گجرات کے وزیر اعلی کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

حالانکہ مغربی بنگال کے جیوتی بسو اور سکم کے پون کمار چاملنگ سمیت کئی وزرائے اعلی ایک منتخب حکومت کے سربراہ کے طور پر نریندر مودی سے زیادہ عرصے تک اپنے عہدے پر فائز رہے لیکن ان میں سے کوئی بھی کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکا۔ دوسری طرف نہرو اور اندرا گاندھی کسی ریاست کی وزیر اعلی نہیں رہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اٹل بہاری واجپائی تین مختلف مدت کے دوران مجموعی طورپر 2272 دنوں تک وزرات عظمی کے عہدے پر فائز رہے لیکن نریندر مودی غیر کانگریسی وزیر اعظم کے طور پر مسلسل 2272 دنوں تک وزیر اعظم رہنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ان سے آگے نکل گئے ہیں۔ 2014ء میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہونے اور پانچ برس کی پہلی مدت مکمل کرنے کے بعد وہ 2019 میں دوبارہ وزیر اعظم بنے۔

وزیر اعظم مودی ہفتہ 15 اگست کو جب مغل باشاہ شاہ جہاں کے تعمیر کردہ تاریخی لال قلعے کی فصیل سے روایتی خطاب کریں گے تو وہ غیر کانگریسی وزیر اعظم کی حیثیت سے اٹل بہاری واجپائی کے چھ مرتبہ خطاب کرنے کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیں گے۔

مودی کے لیے سابق وزرائے اعظم جواہر لال نہرو اور ان کی بیٹی اندرا گاندھی کا ریکارڈ توڑ پانا نریندر شاید ممکن نہیں ہوگا۔

ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے نریندر مودی کے سب سے زیادہ عرصے تک غیر کانگریسی وزیراعظم کو بھارتی سیاست کا غیر معمولی واقعہ قرار دیا ہے۔

بی جے پی کے قومی نائب صدر ونئے سہسر بدھے نے کہا، ”ان کی قیادت نے بھارتی سیاست اور گورننس پر انمٹ نقوش مرتب کیے ہیں۔ کچھ وزرائے اعظم نے سیاست پر اپنے نقوش چھوڑے، کچھ نے گورننس پر، لیکن مودی نے دونوں پر اپنے نقوش مرتب کیے ہیں۔”

اپوزیشن کانگریس کے ترجمان جے ویر شیرگل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ”وزیر اعظم مودی کو تباہی، مایوسی اور قوم کو برباد کرنے والے کاموں کے لیے یاد کیا جائے گا۔ وہ ایسے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ بے روزگاری کا ناپسندیدہ تحفہ دیا ہے، جنہوں نے بھارت کے زمین پر قبضہ کرنے والے چین کو کلین چٹ دی اوربھارت میں سب سے بڑی اقتصادی تباہی کے لیے ذمہ دار تو وہ ہیں ہی۔”

تاہم سیاسی تجزیہ نگا ابھئے دیش پانڈے کا کہنا ہے کہ ”نریندر مودی نے بی جے پی کو ایک معمولی اکثریت والی پارٹی سے واضح اکثریت والی پارٹی بنادیا ہے اور ظاہر ہے کہ وہ ایک ایسی پوزیشن میں ہیں کہ سب سے زیادہ مدت تک عہدے پر فائز رہنے والے غیر کانگریسی وزیر اعظم کا ریکارڈ بنائیں۔”

وزیر اعظم کے طور پر مودی سے زیادہ مدت کار صرف تین لوگوں کی رہی ہے۔ جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی اور ڈاکٹر من موہن سنگھ۔ یہ تینوں کانگریس سے تعلق رکھتے تھے۔

بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو 16 برس 9 ماہ اور 12 دن تک وزیراعظم رہے۔ ان کی بیٹی اور بھارت کی تیسری وزیر اعظم اندرا گاندھی 15 برس گیارہ ماہ اور 17 دن (اپنے قتل کے وقت تک) وزیر اعظم رہیں۔ تیسرے نمبر پر ڈاکٹر من موہن سنگھ ہیں جو مسلسل 10 سال چار دن تک وزیر اعظم کے عہدے پر رہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اگر اپنی موجودہ مدت پوری کر لیتے ہیں تو وہ ڈاکٹر سنگھ کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

وزیر اعظم مودی کے لیے تاہم نہرو اوراندرا گاندھی کا ریکارڈ توڑنا مشکل ہے۔ مودی اگر 2024 میں بھی تیسری مرتبہ وزیر اعظم بنتے ہیں تب بھی وہ ان دونوں کا ریکارڈ نہیں توڑ پائیں گے۔ انہیں ان دونوں کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 2029 میں چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننا پڑے گا۔ تاہم ایسا مشکل دکھائی دیتا ہے کیوں کہ 2029 میں مودی 78 برس کے ہوچکے ہوں گے اور خود مودی کا کہنا ہے کہ 75 برس کے بعد سیاسی لیڈروں کو انتخابی سیاست سے علیحدہ ہو جانا چاہیے۔ ایسے میں اگر بی جے پی الیکشن جیت بھی جاتی ہے تب بھی مودی کے وزیر اعظم بننے کے امکانات بہت کم ہیں۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post اوروچ رئیس پر حملہ ہوا تو قیمت بھاری چکانا ہو گی: رجب طیب ایردوان
Next Post جرمنی سے غیر ملکیوں کی ملک بدری، ایک سال میں 50 فیصد اضافہ
German Police

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.