geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نریندر مودی کی تقریر میں کشمیر کا ذکر تک نہ تھا

September 28, 2019 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران دہشت گردی کی مذمت کی لیکن انہوں نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جاری کریک ڈاؤن، پابندیوں اور کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کا ذکر تک نہ کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں موجود عالمی رہنماؤں سے کہنا تھا، ”بھارت کی دہشت گردی کے خلاف آواز دنیا کو خبردار کرنے کے لیے ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی انسانیت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، ’’دہشت گردی کے معاملے پر ہم میں اتفاق رائے کے فقدان نے ان اصولوں پر داغ ڈال دیے ہیں، جو اقوام متحدہ کی تشکیل کی اساس ہیں۔‘‘

جمعے کے روز اپنی تقریر میں نریندر مودی نے کشمیر کا براہ راست ذکر کرنے کے بجائے صرف دہشت گردی کو ہی زیادہ توجہ دی۔ ان کا کہنا تھا، ”ہم اس ملک سے تعلق رکھتے ہیں، جس نے دنیا کو کوئی جنگ نہیں دی بلکہ گوتم بدھ کا امن کا پیغام دیا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہماری آواز دہشت گردی کے خلاف ہے تاکہ دنیا کو اس سے خبردار کیا جا سکے۔‘‘

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جنرل اسمبلی میں تقریر سے پہلے مزید پابندیاں عائد کرتے ہوئے نقل و حرکت کو انتہائی محدود کر دیا گیا تھا۔ بھارتی سکیورٹی حکام کو خدشہ تھا کہ نریندر مودی اور عمران خان کی تقاریر کے بعد متنازعہ کشمیر میں صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

پاکستان نے اس سے پہلے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے کریک ڈاؤن کے باعث ایک جنگ کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔

نریندر مودی اور عمران خان کی تقاریر سے پہلے بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے کئی شہریوں نے یہ امید ظاہر کی تھی کہ اس طرح دنیا کی توجہ ان کی جانب مبذول ہو سکے گی اور کشمیر میں پانچ اگست سے جاری پابندیاں ختم کرانے میں مدد ملے گی۔

سری نگر کے ایک اسکول ٹیچر نذیر احمد کا نیوز ایجنسی اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”ہمیں واقعی امید ہے کہ یہ قائدین ہمیں تنازعے اور دباؤ سے چھٹکارا دلانے کے لیے کچھ کریں گے۔‘‘

دریں اثناء جس وقت نریندر مودی خطاب کر رہے تھے، اس وقت اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج بھی جاری تھا۔ ایسے مظاہرین بھی موجود تھے، جو نریندر مودی کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے جبکہ بھارتی وزیر اعظم کی حمایت کرنے والے بھی وہاں موجود تھے۔

بھارتی وزیر اعظم نے عالمی رہنماؤں کو یہ بھی بتایا کہ ان کا ملک جلد ہی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے والا ہے۔

Share this:
Rana Afzal Khan
Previous Post سینئر لیگی رہنما رانا افضل خان انتقال کر گئے
Next Post گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ملک بھر کے اسپتال بند کرنے کا اعلان
Docters Protest

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.