geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ناسا: پہلی بار خاتون خلا باز کو چاند پر بھیجنے کی تیاری

September 23, 2020 1 1 min read
Moon
Share this:

Moon

امریکی خلائی ادارے ناسا نے پہلی بار چاند کے قطب جنوب میں خلابازوں کو بھیجنے کے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ سن 1972 کے بعد چاند پر خلا بازوں کی ٹیم کا یہ پہلا مشن ہوگا جس میں ایک خاتون بھی شامل ہوں گی۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے سن 1972 کے بعد پہلی بار چاند پر خلا بازوں کو بھیجنے کے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے جو پہلی بار چاند کے قطب جنوب میں اتریگا۔ اس مشن میں شامل خلابازوں میں ایک خاتون بھی شامل ہوں گی اور اس طرح اگر یہ مشن کامیاب ہوا تو پہلی بار خاتون خلا باز چاند پر قدم رکھ سکیں گی جبکہ تاریخ میں دوسری بار انسان چاند پر پہنچے گا۔ ادارے کے مطابق یہ مشن 2024 میں بھیجا جائے گا۔

ناسا کی ویب سائٹ پر ادارے کے موجودہ منتظم جم بریڈن اسٹائن نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا، ”ہم سائنسی دریافت، معاشی فوائد اور نئی نسل کے تلاش کاروں کے حوصلہ افزائی کے لیے چاند پر دوبارہ جار رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس پروجیکٹ پر تقریباً 28 ارب ڈالر کا خرچ آئیگا اور چونکہ صدر ٹرمپ کی ترجیحات میں اس منصوبے کو اعلی مقام حاصل ہے اس لیے امریکی پارلیمان کو فوری طور پر اس کا بجٹ منظور کرنے کو کہا گیا ہے۔ ناسا کے منتظم برائیڈن اسٹائن نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اگر کانگریس ابتدائی تین اعشاریہ دو ارب ڈالر کا بجٹ آئندہ کرسمس تک منظور کر لیتی ہے توپھر ناسا ”سن 2024 تک چاند پر اترنے کے راستے پرگامزن ہے۔”

اس مشن کا نام ‘آرٹمس’ رکھا گیا ہے جسے کئی مرحلوں انجام دیا جائیگا۔ اس کے لیے سب سے پہلے 2021 میں نومبر تک ناسا کو بغیر پائلٹ والے اپنے خلائی جہاز اورائن کو لانچ کرنا ہوگا۔ مشن کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں خلا باز پہلے چاند کا چکر لگائیں گے اور پھر چاند کی سطح پر اتریں گے۔

سن 1969 میں جس طرح اپولو11 نامی خلائی جہاز انسانوں کو چاند پرلے کر پہنچی تھی بالکل اسی انداز میں آرٹمس مشن بھی خلا بازوں کو چاند پر لے کر جائیگا اور اپولو مشن سے زیاہ مدت، تقریبا ایک ہفتے تک وہاں قیام کرے گا۔ اس دوران مشن غیر معمولی طور پانچ اہم سرگرمیاں مکمل کرنے کی کوشش کریگا۔

ناسا کا کہنا ہے کہ اس بار یہ حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ خلائی گاڑی چاند کے قطب جنوب میں اترے گی۔ صحافیوں سے بات چیت میں بریڈین اسٹائن نے کہا، ”اس کے علاوہ کسی اور چیز پر بات چیت نہیں ہورہی ہے۔” انہوں نے اس بات کو سختی سے مسترد کیا کہ سنہ 1969 اور 1972 کے اپولو مشن کی طرح اس بار بھی خلا باز چاند کے خط استوا پر لینڈ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مشن کے تحت ہم جو سائنسی تجربات کرنے جا رہے ہیں، ”وہ پہلے ہم نے جو بھی کیا ہوا ہے اس سے قطعی مختلف ہے۔ ہمیں اس اپولو مشن کے دور کو بھی یاد رکھنا چاہیے جب ہمیں یہ لگا تھا کہ چاند پوری طرح سے خشک ہے۔ لیکن اب ہمیں معلوم ہے کہ چاند پر پانی کی کافی برف موجود ہے اور یہ بھی معلوم ہے کہ یہ چاند کے قطب جنوب میں ہے۔”

چاند پر خلا بازوں کو لے جانے والی قمری خلائی گاڑی کو تیار کرنے کے لیے اس وقت تین مختلف منصوبوں پر کام چل رہا ہے۔ اس میں ایرو اسپیس کے لیے معروف کمپنی ‘بلیو اوریجن بھی شامل ہے جس کی فنڈنگ دنیا کے امیر ترین شخص، آمیزون کے مالک، جیف بیزوس کر تے ہیں۔ اس کمپنی کا کئی دیگر ذیلی کمپنیوں سے بھی کا اشتراک ہے۔ دنیا کے ایک اور امیر شخص ایلن مسک کی کمپنی ‘اسپیس ایکس’ بھی اس پر کام کر رہی ہے جبکہ تیسرا منصوبہ ‘ڈائناٹیکس نامی کمپنی کا ہے۔ توقع ہے کہ صرف لینڈنگ ماڈیول کی تیاری میں 16 ارب ڈالر کا خرچ آئیگا۔

Share this:
Donald Trump Meeting
Previous Post امریکی صدارتی انتخابات اور تہران اور واشنگٹن کے تعلقات
Next Post جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کو ایک بار پھر ایف آئی اے نے طلب کرلیا
Jahangir Tareen

Related Posts

Trump Envoys Head to Moscow, Kyiv for Peace Push

# ٹرمپ کے ایلچی ماسکو اور کیف میں امن مشن پر روانہ

September 5, 2026
Paris Makes School Canteens Free for 17,000 Children

پیرس میں اسکول کینٹین مفت: 17,000 بچوں کے لیے اہم فیصلہ

September 5, 2026
Trump’s Renaming Spree: Narcissism or Imperial Power Play?

# ٹرمپ کا نام رکھنے کا جنون: طاقت کا دعویٰ یا بے اختیاری کا اعتراف؟

September 5, 2026
Ex-Minister Dati Seeks Return as Magistrate Before Trial

# رشیدہ داتی کا قضائی پیشے میں واپسی کا فیصلہ، کرپشن کیس کے پیش نظر تنقید کی زد میں

September 5, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.