geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قومی مفادات کے خلاف خطرات کا مقابلہ کریں گے، خامنہ ای

January 2, 2020 0 1 min read
Ali Khamenei
Share this:

Ali Khamenei

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کی طرف سے ساڑھے سات سو فوجی فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے خطے میں روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بغداد متعین امریکی سفیر میتھیو ٹیویلر، جو چھٹی پر آئے ہوئے تھے، واپس سفارتخانے پہنچنے کے لیے روانہ ہو چُکے ہیں۔ بُدھ کی صبح تک عراقی سکیورٹی فورسز نے گرین زون کے ارد گرد کے انتظامات کو معمول کے مطابق کر دیا تھا۔ عام طور سے اس علاقے تک بغیر بیج کے رسائی ممکن نہیں ہوتی۔

دریں اثناء ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے ایک ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا،”ایک بار پھر انہوں نے (ٹرمپ) نے ایران پر حملوں کا الزام لگایا ہے۔ اگر وہ منطقی تھے، جو وہ نہیں ہیں، تو وہ دیکھیں کہ عراق اور دوسرے ممالک میں انہوں نے کیا جرائم کیے ہیں، جن کے سبب قوموں نے ان سے نفرت کی ہے۔‘‘

خامنہ ای نے مزید کہا، ”اگر ایران نے کسی ملک کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا تو کرے گا۔ کھلے عام اگر کوئی ہمارے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دے گا تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مقابلہ کریں گے۔‘‘

قبل ازیں سینکڑوں عراقی ملیشیا اور ان کے حامیوں نے بُدھ کے روز امریکی فوج پر پتھراؤ کیا۔ بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے پر ہونے والے پتھراؤ کے خلاف سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور انہیں منتشر کرنے کے لیے دستی بم بھی پھینکے۔

ان مظاہرین پر عراقی سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ امریکی فوجیوں نے بھی آنسو گیس پھینکی۔ مظاہرہ کرنے والوں میں حشد الشعبی نامی عسکریت پسند تنظیم کے کارکن بھی شامل ہیں۔ اسی تنظیم کے احتجاجی کارکنوں نے سفارت خانے کے باہر کیمپ بھی نصب کر دیے ہیں۔ امریکی سفارت خانہ بغداد کے سب سے سخت سکیورٹی والے علاقے گرین زون میں واقع ہے۔

ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کی قیادت میں ہونے والے ان مظاہروں کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان مشرق وسطی میں جاری شدید کشیدگی کی صورتحال میں ’’ پراکسی وار‘‘ کہا جا رہا ہے۔ ایران کے اعلی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے بدھ یکم جنوری کو مشرق وسطیٰ میں امریکا کی حالیہ کارروائیوں کی سحت مذمت کی۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق خامنہ ای نے کہا ہے،”ایرانی حکومت، قوم اور وہ خود امریکی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘‘

اُدھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملے کا الزام لگایا ہے۔ ایران نے اس امریکی الزام کو تاہم مسترد کر دیا ہے۔ دریں اثنا ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ میں مزید فوجیوں کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے۔ امریکا کی طرف سے ساڑھے سات سو فوجی فوری طور پر خطے میں روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی سکریٹری دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ 82 ویں ایئر بورن ڈویژن کے ایک ریپڈ ریسپانس یونٹ کے لگ بھگ 750 فوجی اگلے کئی دنوں تک خطے میں تعینات کیے جائیں گے۔ ایسپر کے اس اعلان سے پہلے ایک امریکی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں بتایا تھا کہ چار ہزار تک امریکی فوجی خطے میں تعینات کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے راتوں رات اپنے مرینز کی ایک تیز رفتار ٹیم بغداد میں اپنے سفارتخانے کی حفاظت کے لیے ہوائی جہاز کے ذریعے روانہ کر دی تھی۔ دریں اثنا واشنگٹن نے کہا ہے کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ایران نواز باغیوں کے حملے میں سفارتخانے کے عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔ ساتھ ہی امریکا نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ وہ بغداد سے اپنے اس سفارتی مشن کو خالی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔

Share this:
Istanbul
Previous Post ’ایک اور باسفورس‘: ایردوآن کا خواب، استنبول کا ڈراؤنا خواب
Next Post انڈونیشیا: جکارتا میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 21 افراد ہلاک
Indonesia Rain

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.