geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اقوام عالم کورونا ویکسین ایک دوسرے کے ساتھ بانٹیں

December 26, 2020 2 1 min read
Pope Francis
Share this:

Pope Francis

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) پاپائے روم پوپ فرانسس نے اپنے کرسمس کے پیغام میں تمام اقوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ انیس سے بچاؤ کی ویکسین ایک دوسرے کے ساتھ بانٹیں کیونکہ وبا کے حوالے سے ’سب ایک ہی کشتی ميں سوار ہیں۔‘

پوپ فرانسس نے کورونا وبا کے دوران عالمی سطح پر یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ پوپ فرانسس نے اپنے کرسمس کے خصوصی خطاب میں عالمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کی زیادہ تر گفتگو کورونا کے مہلک وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کے بارے میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرستی کی دیواریں اس وباء کو روکنے کے لیے نہیں بنائی جا سکتیں جو کسی سرحد کو نہیں جانتی۔

اس سال مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنا کرسمس کا روایتی خطاب کورونا کی وبا کے سبب ویٹیکن سٹی کے اندر سے ورچوئل انداز سے کیا۔ عام طور سے پوپ 25 دسمبر کو یہ خطاب سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی سے کیا کرتے ہیں۔ ان کے خطاب کا مرکزی موضوع کورونا کی وبا اور اس سے پیدا ہونے والی عالمی صورتحال تھی۔ پوپ نے کہا کہ اس کٹھن وقت میں بھائی چارگی اور برادرانہ رویے کو غیر معمولی حیثیت حاصل ہے۔ پوپ کا کہنا تھا، ”تاریخ کے اس لمحے میں کورونا وائرس اور وبائی امراض جو ماحولیاتی بحران اور سنگین معاشی اور معاشرتی عدم توازن کی نشاندہی کر رہے ہیں، ہمارے لیے ایک دوسرے کو بھائی اور بہن کی حیثیت سے تسلیم کرنا انتہائی اہم بن گیا ہے۔‘‘

جمعرات چوبيس دسمبر کو پوپ فرانسس اپنے کرسمس خطاب میں کورونا بحران کے دور میں مختلف ممالک کے مابین ویکسین کے حصول کی دوڑ پر تنقید کرتے نظر آئے۔ انہوں نے اسے ‘ویکسین نیشنلزم ‘ قرار دیا۔ پوپ کا کہنا تھا کہ صحت ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ پوپ فرانسس نے دعا کی کہ اس نفسا نفسی کے وقت میں صحت کی دیکھ بھال کے معاملے میں سیاسی اور حکومتی رہنماؤں کو بین الاقوامی تعاون کے جذبے کی تجدید کا حوصلہ مل سکے تاکہ سب کے لیے ویکسین اور علاج تک رسائی یقینی بن سکے۔ پوپ نے کورونا بحران کو ایک ایسا چیلنج قرار دیا جو سرحدوں سے ماورا ہے اور کوئی دیوار اسے روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔

ان کا مزيد کہنا تھا، ”ہم دیواریں نہیں کھڑی کر سکتے ہیں۔ ہم سب ایک ہی کشتی میں سوار ہیں۔‘‘ فرانسس نے اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی اور ان کی حمایت کا اظہار کیا۔ ان میں خواتین بھی شامل ہیں جو لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کا نشانہ بن رہی ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے دعا کی جو بیمار ہیں، وبائی حالت میں ہیں یا وبائی امراض کے معاشی اثرات کے سبب مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور ایسی خواتین کے ليے بھی جو گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔

اس سال کا کرسمس نہایت خوف اور تشویش کی فضا میں منایا جا رہا ہے۔

پوپ فرانسس نے شام، یمن، لیبیا، نگورنو کاراباخ، جنوبی سوڈان، نائیجیریا، کیمرون اور عراق جیسے علاقوں میں امن اور مفاہمت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جنگ میں پھنسے بچوں کی حالت زار پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی۔ خاص طور پر شام، عراق اور یمن کے لاتعداد بچوں کی طرف اشارہ کیا۔ جو اب بھی دیرینہ جنگ کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ پوپ کا کہنا تھا، ”ان معصوم بچوں کے چہرے شاید تمام مردوں اور عورتوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ سکیں تاکہ تنازعات کی وجوہات پر توجہ دی جا سکے اور امن کے مستقبل کی تعمیر کے لیے جرات مندانہ کوششیں کی جا سکیں۔‘‘ پوپ نے برکینا فاسو، مالی اور نائجر میں انسانی بحرانوں یا قدرتی آفات میں مبتلا افراد کو راحت دینے کے لیے تمام انسانوں سے اپیل کی۔

Share this:
Christmas Celebrations
Previous Post دنیا بھر میں کورونا کی وبا کے سائے تلے کرسمس کی تقریبات جاری
Next Post نئی امریکی انتظامیہ آنے سے دمشق کے اکیلے رہ جانے کا سفر ختم نہیں ہو گا
American Soldiers

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.