geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فطرت سے دوستی ضروری: اقوام متحدہ کا منصوبہ

February 21, 2021 0 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

اقوام متحدہ : ماحولیات میں تبدیلی پیدا کرنے والے دھوئیں کا اخراج بدستور جاری ہے اور اس میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ زمین کا حیاتیاتی تنوع مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ یہ ماحول کے لیے شدید نامناسب اور نقصان دہ انسانی رویہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کا کہنا ہے کہ انسانوں کی فطرت کے ساتھ جنگ سے زمین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ گوٹیرش نے یہ جملہ اس رپورٹ کے ابتدائیے میں تحریر کیا جوعالمی ادارے کی ماحولیاتی پروگرام کی ایجنسی نے مرتب کی ہے۔ یہ رپورٹ ماحولیاتی بحرانی صورت حال اور بائیو ڈائیورسٹی کے ساتھ ساتھ ہوائی آلودگی کے بارے میں ہے۔ اس میں ان پریشان کن کیفیات کو بہتر کرنے کی حکمت عملی کے بارے میں بھی ماہرین کی آراء کو شامل کیا گیا ہے۔

کلائمیٹ چینج میں کارخانوں اور موٹر گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں سب سے زیادہ منفی کردار ادا کر رہا ہے۔ اس دھوئیں سے سیارے زمین کے حیاتایاتی تنوع کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ بعض ماحولیاتی ماہرین کا خیال ہے کہ نت نئی بیماریوں کی افزائش کو بھی اس ماحولیاتی تبدیلی سے جوڑا جا سکتا ہے۔ ماحولیاتی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اب تک کے اقدامات ناکافی ثابت ہوئے ہیں فطرت سے دوستی کیے بغیر اب کوئی اور چارہ بچا نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے انوائرمنٹ پروگرام کی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں اس صورت ‌حال میں بہتری کے لیے ہنگامی حالات کے نفاذ کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔ اس رپورٹ میں انٹرنیشنل پینل برائے کلائمیٹ چینج کا جائزہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسی رپورٹ کے ساتھ کووڈ انیس کی مہلک عالمی وبا کے بارے میں بھی ایک تجزیاتی رپورٹ نتھی کی گئی ہے۔

اس رپورٹ میں اقوام سے جڑے ماحولیاتی بحرانی صورت حال میں بہتری لانے کو اقوام متحدہ کے سن 2020 کے کلائمیٹ اہداف کے دائرے میں مکمل کرنے کو غیر ضروری اہمیت دی گئی ہے۔ اس پر بھی فوکس کیا گیا کہ سن 2050 تک کاربن اخراج کو صفر کرنے کی کوششیں بھی شروع کرنا از حد ضروری ہو چکا ہے۔

اقوام متحدہ کی انوائرمنٹ ایجنسی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر انیڈریسن کا کہنا ہے کہ ‘میکنگ پیس وِد نیچر‘ نامی رپورٹ اصل میں ایک مضبوط سائنسی نکات پر مبنی بیان ہے اور اس میں واضح کیا گیا ہے کہ کس طرح مربوط و منظم کوششیں زمین کے ماحول کو بچانے میں کامیاب اور مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے انگر اینڈرسن کا کہنا تھا کہ متحدہ کوششیں نہیں ہوں گی تو کچھ حاصل ہونا ایک خواب ہی رہے گا۔

اقوام کی غیر منظم کوششوں کا نتیجہ یہ ہے کہ زمین کا درجہ حرارت بتدریج بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ صنعتی ترقی کے مقابلے میں سن 2100 میں درجہ حرارت تین ڈگری سیلسیئس بڑھ جائے گا۔ اس دوران عبوری مدت کے لیے نقصان دہ گیسوں کے اخراج میں معمولی سی کمی ضرور دیکھی گئی۔ پیرس کلائمیٹ ڈیل میں یہ طے پایا تھا کی اقوام اپنی کوششوں سے سن 2030 تک پینتالیس فیصد سبز مکانی گیسوں کے اخراج میں کمی لائیں گی۔

اس وقت زمین پر اسی لاکھ پودے اور جانوروں کی اقسام گرم ہوتے ماحول سے نابود ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے نوے لاکھ انسان موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ یہ تفصیلات معتبر سائنسی جریدے لینسیٹ میں دو سال قبل شائع ہو چکی ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ اقوام کو فوری طوری پر کاربن کے اخراج کو محدود کرنا ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ زمین سے حاصل ہونے والے ایندھن پر انحصار عالمی سطح پر کم کرنے کی پالیسی اپنانا ہو گی۔ قدرتی ایندھن پر دی جانے والی چار ٹریلین ڈالر سے زائد کی خصوصی چھوٹ بھی ختم کرنا بہت ضروری ہے۔

اسی طرح غیر پائیدار زراعت و ماہی گیری سے چھٹکارا بھی اہم ہے، ان کی جگہ پائیدار زراعت کا شعار اپنانا ہو گا۔ اسی طرح متبادل توانائی کے ذرائع اور نقل و حمل کے طریقوں کو اپنانا ہو گا تا کہ کم سے کم کاربن گیسوں کا اخراج ہو سکے۔ اس سارے مقصد کے لیے پائیدار ٹیکنالوجی کو ہر سطح پر متعارف کرانا بھی اہم ہے۔

اس کی بھی سفارش کی گئی کہ حکومتوں کو ٹیکس کے نفاذ کے نئے انداز اپنانے ہوں گے۔ مثال کے طور پر پروڈکشن اور لیبر پر کم اور زمین کے اندرونی ذخائر کے استعمال اور نقصان دہ صنعتی فضلہ اور کوڑا کرکٹ پھینکنے پر زیادہ ٹیکس لگانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بیان کیا گیا کہ ماحوالیاتی بحرانی حالات سے نمٹنے کے لیے نجی شعبے، لیبر تنظیموں، تعلیمی سیکٹر، سول سوسائٹی، ذرائع ابلاغ اور حکومتوں کو پہل کرتے ہوئے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے تا کہ فطرت کے ساتھ پائیدار دوستی استوار کی جا سکے۔

اس مناسبت سے رواں برس کو انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے کیونکہ اسی سال مئی میں اقوام متحدہ کے بائیو ڈائیورسٹی کنوینشن (COP 15) کا انعقاد چین میں ہو گا اور نومبر میں برطانوی شہر گلاسگو میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس (COP 21) کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان دونوں بین الاقوامی کانفرنسوں میں ماحول دوستی کے کئی اہم پہلوؤں پر عملی فیصلے لینے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Share this:
Liaqat Khattak and Pervez Khattak
Previous Post نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں شکست، پی ٹی آئی میں اختلافات کی وجوہات سامنے آگئیں
Next Post ‘سیاسی حل کے بغیر افغانستان سرد جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے‘
Afghanistan War

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.