geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نواز شریف کی بلڈ شوگر 10 روز سے چیک ہی نہیں کی گئی: مریم نواز

July 25, 2019 0 1 min read
Maryam Nawaz
Share this:

Maryam Nawaz

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی بلڈ شوگر 10 روز سے چیک ہی نہیں کی گئی۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پچھلی جمعرات کو جیل کے سرکاری ڈاکٹر آئے تو رپورٹ دکھاکر پریشان لگ رہے تھے اور انہوں نے کہا کہ آپ کی بلڈ شوگر کافی دن سے زیادہ آرہی ہے تو نواز شریف نے کہا کہ آپ نے تو کئی دن سے بلڈشوگر چیک ہی نہیں کی۔

مریم نے کہا کہ نوازشریف کی بلڈ شوگر 10 روز سے چیک ہی نہیں کی گئی، 3 جولائی کو رپورٹ آئی جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو فوری اسپتال منتقلی کی ضرورت ہے، لیکن جب ڈاکٹر سے پوچھا کہ 3 جولائی کی رپورٹ آپ 18 جولائی کو دے رہے ہیں تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‘نوازشریف نے کہا انہیں آج تک پتا نہیں چلا ڈاکٹرز نے کیا تجویز کیا ہے، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں مجھے کسی نے نہیں بتایا کہ انہیں انجائنا کا درد ہورہا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے جیل حکام کو خط لکھا کہ میڈیکل رپورٹ کی کاپی دی جائے لیکن کسی نے جواب نہیں دیا، نوازشریف کی صحت کے بارے میں اتنے بڑے فیصلوں سے اہل خانہ کو آگاہ نہیں کیا جارہا۔

نواز شریف کی صاحبزادی کے مطابق جیل حکام نے میاں نواز شریف کے ڈاکٹر اور فیملی کو بتائے بغیر نہ صرف ان کی انسولین بند کردی ہے بلکہ انہیں نئی گولیاں دے دیں اور نئی انسولین شامل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں پھر کہا کہ میاں صاحب کو اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہے اور ان کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ ہونے چاہئیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی 7 سال قید کی سزا لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں۔

Share this:
Sajid Javid
Previous Post پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ میں وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز
Next Post وطن واپسی کے دوران وزیراعظم عمران خان کی دوحا میں قطری ہم منصب سے ملاقات
Imran Khan Meeting

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.