geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیتن یاھو 12 سال بعد اقتدار سے رخصت، یائیرلبید کا حکومت کی تشکیل کا اعلان

June 3, 2021 1 1 min read
Netanyahu
Share this:

Netanyahu

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیرلبید نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مخلوط حکومت کے لیے درکار حمایت حاصل کر لی ہے جس کے بعد وہ جلد ہی حکومت کی تشکیل کا اعلان کریں گے۔ نئی مخلوط حکومت کےقیام کے بعد اسرائیل میں مسلسل 12 سال سے اقتدار پر قابض بنیامین نیتن یاھو رخصت ہو جائیں گے۔

یائیرلبید نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی تشکیل کے لیے دی گئی مہلت کے خاتمے سے کچھ دیر قبل انہیں اور صدر مملکت کو بتایا گیا کہ ہم حکومت کی تشکیل میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اسرائیل میں نئی تشکیل پانے والی حکومت میں 49 سالہ انتہا پسند لیڈر نفتالی بینیٹ کو باری باری وزارت عظمیٰ کا منصب سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یائیر لبید نے کہا کہ نئی مخلوط حکومت تمام اسرائیلیوں کی برابر خدمت کرے گی۔ جن لوگوں نے ان کی جماعت کو ووٹ نہیں دیا وہ بھی ہمارے ہی شہری ہیں۔ ہم اپنے سیاسی مخالفین کا بھی احترام کریں گے۔ اسرائیلی سماج کو متحد رکھنے کے لیے جہاں تک ضروری ہوا اقدامات کیے جائیں گے۔

یائیرلبید نے اسرائیلی صدر روف ریفلین کو بھی فون کیا۔ اس وقت وہ تل ابیب میں ایک فٹ بال میچ دیکھ رہے تھے۔

یائیرلبید نے مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے 7 مختلف سیاسی جماعتوں سے اتحاد کیا ہے۔ ان میں نیتن یاھو کے سابق اتحادی دائیں بازو کی جماعت ’امید نو‘ کے سربراہ گیڈ عون ساعر، آوی گیڈور لایبرمین کی ’ اسرائیل بیتنا‘ وزیر دفاع بینی گینٹز کی اعتدال پسند ’بلیو وائٹ‘، بائیں بازو کی لیبر پارٹی اور میریٹز پارٹی شامل ہیں۔

اسرائیل میں نئی وجود میں آنے والی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں میں فلسطینی ریاست کے حوالے سے گہرے اختلافات موجود ہیں۔ ان میں بعض سیاسی جماعتیں فلسطینیوں کی الگ ریاست کی حمایت کرتی ہیں مگر زیادہ تر اس کی مخالف ہیں۔

اسرائیل میں عرب برادری کے نمائندہ اتحاد نے بھی کل بدھ کے روز اسرائیل میں مخلوط حکومت میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

عرب اتحاد کی قیادت اس وقت منصور عباس نامی ایک عرب رکن کنیسٹ کر رہے ہیں جن مذہبی جماعت اخوان المسلمون کی فکر سے متاثر ہیں۔

عرب اتحاد کے پاس اسرائیلی کنیسٹ میں 4 نشستیں ہیں جن کے ساتھ وہ یائیرلبید کی قیادت میں تشکیل پانے والے اتحاد میں شامل ہو رہے ہیں۔ یائیرلبید کے پاس بدھ کی رات 11 بج کر59 منٹ کا وقت تھا جس میں انہیں حکومت کی تشکیل کے لیے درکار ارکان کی حمایت حاصل کرنا تھی۔

منصور عباس نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے یائیرلبید کے ساتھ مخلوط حکومت میں شمولیت کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اسرائیلی سوسائٹی میں عرب اقلیت کے مفادات کےلیے کام کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد نے عرب برادری کی بہبود کے لیے خصوصی بجٹ فراہم کرنے اور اسرائیل میں عربوں کے خلاف جاری جرائم کی روک تھام کی حمایت کی ہے۔

Share this:
Pentagon
Previous Post ایران کے مقابلے کے لیے اسرائیلی بالادستی کی حمایت جاری رکھیں گے: پینٹاگان
Next Post امریکی فوج نے 23 شہریوں کے ہلاکت کی ذمہ داری تسلیم کی
US Army

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.