geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نئی بریگزٹ ڈیل پر ووٹنگ ملتوی، بورس جانسن کے لیے نیا جھٹکا

October 20, 2019 0 1 min read
Boris Johnson
Share this:

Boris Johnson

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی ارکان پارلیمان نے ایسی قرارداد منظور کر لی ہے جو عملی طور پر وزیر اعظم بورس جانسن کو بریگزٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست دینے پر مجبور کر دے گی۔ اس کے علاوہ نئی بریگزٹ ڈیل پر رائے شماری بھی ملتوی ہو گئی ہے۔

برطانوی دارالعوام میں وزیر اعظم بورس جانسن کو ہفتہ انیس اکتوبر کی شام ایک اور خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ ارکان پارلیمان کی اکثریت نے رائے شماری کے ذریعے ایک ایسی ترمیمی قرارداد منظور کر لی، جس میں وزیر اعظم بورس جانسن کو بریگزٹ کی تاریخ میں تیسری مرتبہ توسیع کے لیے درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ ترمیمی قرارداد رکن پارلیمان اولیور لیٹون نے پیش کی تھی اور پارلیمان کے 322 ارکان نے اس کی حمایت جب کہ 306 نے اس کی مخالفت کی۔

قرارداد منظور ہونے کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین طے پانے والی تازہ ترین ڈیل پر رائے شماری بھی مؤخر ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم جانسن کے لیے اکتیس اکتوبر کے روز یورپی یونین سے اخراج یقینی بنانا بھی عملی طور پر ناممکن بنا دیا گیا ہے۔

برطانوی دارالعوام کے خصوصی اجلاس میں منظور کردہ نئی ترمیمی قرارداد کے مطابق وزیر اعظم کو اس بات کا پابند بنا دیا گیا ہے کہ وہ بریگزٹ کی اب تک کی حتمی تاریخ میں توسیع کی درخواست دیں تاکہ اس دوران پارلیمانی ارکان نئی ڈیل پر بحث کر کے اسے منظور کر سکیں۔

رائے شماری کے فوری بعد وزیر اعظم جانسن نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ کسی بھی صورت یورپی یونین سے بریگزٹ کی موجودہ ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے مذاکرات نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا، ”میں یورپی یونین سے بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع پر مذاکرات نہیں کروں گا اور نہ ہی قانون مجھے اس بات کا پابند کرتا ہے۔‘‘

انہوں نے دوبارہ اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ رواں ماہ کے اختتام پر بریگزٹ کے عمل کی تکمیل بہرصورت یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعظم جانسن کا کہنا تھا، ”میں یورپی یونین میں اپنے ساتھیوں سے وہی بات کہوں گا جو میں بطور برطانوی وزیر اعظم گزشتہ 88 دنوں سے ہر ایک سے کہہ رہا ہوں، بریگزٹ میں مزید تاخیر اس ملک کے لیے بری ہے، یورپی یونین کے بھی بری ہے اور جمہوریت کے لیے بھی۔‘‘

پارلیمان میں اس قرارداد کی منظوری کے بعد اپوزیشن کی لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے ارکان سے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم جانسن کو اس قانون پر بہر صورت عمل کرنا چاہیے۔

Share this:
Mohammad Afzal
Previous Post جنسی ہراسگی کے جھوٹے الزام پر ایم اے او کالج کے استاد کی خودکشی
Next Post مشرق وسطیٰ میں طاقت کی جنگ کا فاتح ایران؟
Hassan Rouhani

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.