geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نئی دہلی کے ہسپتالوں میں فوجی ڈاکٹر اور نرسیں تعینات

November 28, 2020November 28, 2020 3 1 min read
Doctors
Share this:

Doctors

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) نئی دہلی میں کووڈ انیس کے سبب رواں ماہ یومیہ اوسطا 100 اموت ریکارڈ کی جا رہی ہیں جبکہ روزانہ پانچ ہزار سے زیادہ نئے کیسز بھی سامنےآ رہے ہیں۔ بھارتی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں اسٹاف اور بستروں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

پیلی پگڑی اور سفید اوور آل میں ملبوس جتندر سنگھ شنٹی اور ان کے تین ساتھی نہایت احتیاط سے کووڈ انیس کا شکار ہو کر ہلاک ہونے والے ایک 57 سالہ شخص کی لاش کو نئی دہلی کے مغربی علاقے میں اُس کے گھر کے بیڈ روم سے اُٹھا کر نیچے کھڑی ایمبولنس تک پہنچا رہے ہیں۔

جتندر سنگھ شنٹی ایک ‘نان پروفٹ میڈیکل سروس‘ چلا رہے ہیں۔ ایک دوسری ایمبولينس کووڈ انیس کے تین دیگر مریضوں کو لے کر نئی دہلی کے مشرقی حصے میں اُسی شمشان گھاٹ پہنچی جہاں کووڈ انیس کے سبب ہلاک ہونے والے 57 سالہ شخص کو لے کر جتندر سنگھ شنٹی کے تین ساتھی کارکن پہنچ چکے تھے۔

بھارت کے نئے کورونا وائرس کی وبا کی لپیٹ میں آنے سے پہلے، شہید بھگت سنگھ سیوا دل نے لاوارث اور بے گھر افراد کی لاشوں کو جلانے میں مدد کی۔ رواں ماہ شنٹی کی ٹیم کو ہر طرف سے ایسے افراد کی ٹیلی فون کالز کے ایک سیلاب کا سامنا رہا جن کے گھروں میں قرنطینہ کی مدت گزارنے کے بعد کووڈ انیس کے شکار ہو کر مرنے والے اہل خانہ کی لاشیں پڑی تھیں اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ انہیں کیسے ٹھکانے لگائیں۔ اس شہر میں رواں ماہ کے دوران کووڈ انیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھی ہے۔

شہید بھگت سنگھ سیوا دل کی ٹیم 57 سالہ کووڈ کے مریض کی لاش کو ایمبولنس کے ذریعے شمشان گھاٹ منتقل کرتے ہوئے۔

جتندر سنگھ شنٹی کہتے ہیں، ”دہلی میں کورونا کی وبا کنٹرول سے باہر ہے۔‘‘ شنٹی نے 25 برس قبل اپنی اس این جی او کی بنیاد رکھی تھی۔ ان کے ادارے کے زیر نگرانی 16 ایمبولنسیں خدمات انجام دیتی ہیں۔ ان دنوں تمام ایمبولنسیں اوور ٹائم کام کر رہی ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ”بہت زیادہ اموات ہو رہی ہیں۔ خاص طور پر بوڑھے اور ایسے افراد کی جو دیگر بیماریوں کی پیچیدگیوں میں مبتلا ہیں۔‘‘

بھارت میں اب تک 9.3 ملین نئے انفکشن ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ امریکا کے بعد دنیا بھر میں بھارت کورونا متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا سب سے بڑا ملک ہے اور یہاں اب تک ایک لاکھ پینتیس ہزار افراد کورونا کی وبا کے سبب موت کے مُنہ میں جا چُکے ہیں۔

وبائی امراض کے پھیلاؤ کے آغاز سے ہی نئی دہلی حکومت ہلکی پھلکی نوعیت کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو گھر میں الگ تھلگ رہنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ اس کا مقصد ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنا ہے کیونکہ نئی دہلی کے ہسپتال دراصل آس پاس کی دو دیگر ریاستوں کے مریضوں کا بوجھ بھی اُٹھاتے ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس وقت نئی دہلی کے گھروں میں 23 ہزار سے زائد افراد زير علاج ہیں۔ نئی دہلی میں کووڈ انیس کے سبب رواں ماہ روزانہ بنیادوں پر 100 کے قریب اموت ریکارڈ کی گئیں اور پانچ ہزار سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ تاہم جتندر سنگھ شنٹی کا کہنا ہے کہ بہت سی گھریلو اموات کا اندراج ہی نہیں ہو رہا ہے کیونکہ ان کی اپنی ٹیم دہلی کے صرف ایک علاقے سے ہر روز ایک درجن کے قریب لاشیں اُٹھاتی رہی ہے۔

رواں ماہ نئی دہلی کے ہسپتالوں میں دیکھ بھال کے بستروں کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے آرمی کے ڈاکٹرز اور نرسوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے بھیجا اور کسی طرح مزید بستروں کی جگہ ان ہسپتالوں میں نکالی گئی۔ نئی دہلی کے حکومتی اہلکاروں کے مطابق اب ان ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے وارڈز اور الگ تھلگ بیڈز دستیاب ہیں۔

نئی دہلی کے شمشان گھاٹ میں مریضوں کی لاشوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

راجن مھتا کے والد کی آخری رسومات بھی جتندر سنگھ شنٹی کی ٹیم نے ادا کیں۔ وہ کہتے ہیں، ”میرے والد کو گھر پر قرنطینہ کرنے کا کہا گیا تھا۔ ہم نے انہیں الگ تھلگ رکھا۔ پھر اچانک انہیں ایک دورہ پڑا اور پانچ منٹ کے اندر اندر وہ چل بسے۔‘‘

مھتا کا ماننا ہے کہ ہسپتالوں میں بستروں اور انتہائی نگہداشت کی سہولیات کی فراہمی سے کووڈ انیس میں مبتلا مریضوں کے گھر والوں کی ہمت افزائی ہوگی اور وہ اپنے اہل خانہ کے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کریں گے۔

Share this:
Mohsen Fakhrizadeh
Previous Post ایران کے اہم جوہری سائنس دان قاتلانہ حملے میں ہلاک
Next Post شام: اسرائیلی حملے میں متعدد پاکستانی جنگجو ہلاک
Syrian Israel Attacks

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.