geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیا سال اور ہماری توقعات

January 2, 2020 2 1 min read
New Year 2020
Share this:

New Year 2020

تحریر : فاطمہ خان

نیا سال نئی نئی امیدیں لے کر آتا ہے۔ نئی امنگیں جنم لیتی ہیں۔ بچے، بوڑھے اور جوان نئے سال کی آمد پہ ہزاروں سہانے سپنے سجانے لگتے ہیں۔ وہ اللہ پاک سے یہی دعا کرتے ہیں کہ نیا آنے والا سال ان کے لیے لاکھوں خوشیاں لے کر آئے۔ مائیں بچوں کے مستقبل کے لیے فکر مند رہتی ہیں کہ آنے والا سال ان کے لیے کامیابیوں اور کامرانیوں سے بھرا ہو۔ بوڑھے اللہ پاک سے آنے والے سال میں اپنی نئی نسل کی صحیح سمت کی راہنمائی اور اصلاح کے طالب نظر آتے ہیں۔ جبکہ یہ نئی نسل اس نئے سال کی آمد پہ اپنا آنے والا ہر دن فارغ البالی سے گزارنا چاہتا ہے۔ وہ ہر آنے والے دن میں نئی دنیا بسانا چاہتا ہے۔ وہ ہر دن کو مکمل طور پہ جینا چاہتا ہے۔

گزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں بھی نئے سال کی آمد پہ جشن کا سا سماں ہوتا ہے۔ پاکستان کے لوگ بھی پرجوش انداز میں نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہیں اور جانے والے سال کو الوداع کہتے ہیں۔ وہ عہد کرتے ہیں کہ گزشتہ سال میں اپنے گزرے کل میں کی گئی غلطیاں اور نادانیاں آنے والے سال میں نہیں دہرائیں گے۔ نیا سال جس کے 365 دن ہر دن ایک نیا چیلنج لے کر آنے والا ہے۔ یہ سوچ کر نوجواں پہلے سے زیادہ پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔ وہ گزشتہ برس کی نسبت اس سال میں مثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ نئے سال کی رنگینیاں جہاں دل کو محظوظ کرتی ہیں اور انسان کواپنے سحر سے مسحور کر دیتی ہیں۔

نیا سال واقعی ایک نئی زندگی کی راہ متعین کرتا ہے۔ نئے سال میں ہر شخص اپنے اپنے انداز میں اسے خوش آمدید کہتا نظر آتا ہے۔ لیکن کیا ہم واقعی نئے سال کو بہتر طور پہ مناتے ہیں یا اپنے نئے سال کو بہترین طرز پہ گزارنے کا شعور رکھتے ہیں۔ ایک عام آدمی کی توقعات کیا ہوتی ہیں۔ وہ اپنا نیا سال کیسے بہتر طور پہ گزار سکتا ہے۔ اس تمام مرحلے میں وہ کس طرح کامیاب ہو سکتا ہے۔ آئیے اک طائرانہ نظر ڈالتے ہیں۔

نیا سال ایک عام آدمی کے لیے کیسا ہوتا ہے۔ اس کے مقاصد اس کے خواب نئے سال میں کس طرح پنپتے ہیں یہ جاننا ضروری ہے۔ ایک عام آدمی جو کہ روٹی، کپڑا اور مکان کی حدود سے اب بہت آگے جا پہنچا ہے۔ اب ضروریاتِ زندگی اس مثلث سے آگے بڑھ گئی ہے۔ اب اس آدمی کو اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے روٹی سے کچھ ذیادہ کی طلب ہے۔ وہ اتنا کمانا چاہتا ہے کہ اس کے بچے معاشرے کے کارآمد جزو بن سکیں۔ وہ نئے سال میں اپنا پہلا خواب اپنے بچے کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی آمدنی میں اضافہ دیکھتا ہے۔ وہ نئے سال میں اس یقین کے ساتھ کمر باندھ کہ گھر سے نکلتا ہے کہ اس سال پچھلے سال کی نسبت ذیادہ محنت کرے گا۔

وہ اپنے خوابوں کو بھر پور طریقے سے پورا کرے گا۔ وہ نئے سال کی آمد پہ یہ عزم بھی ضرور کرتا ہے کہ اس سال اپنی سابقہ زندگی اور گناہوں سے معافی چاہتا ہے۔ وہ اللہ سے اپنے پچھلے گناہوں پہ ندامت کے ساتھ نئے سال میں نئی گناہوں سے پاک زندگی چاہتا ہے۔ وہ عہد کرتا ہے کہ اس سال وہ اپنے آس پاس ہمسائے میں حتی المقدور وسیلہ بنے گا۔ وہ نئے سال میں ملکی حالات کو بہتری کی طرف گامزن دیکھنا چاہتا ہے۔ وہ ملک میں بڑھتی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کو کم دیکھنا چاہتا ہے۔ وہ چاہتا ہےکہ نئے سال میں سب کچھ بدل جائے۔ وقت دلہن خوبصورت اکھیوں کی طرح ہوتا ہے۔

اگر اس وقت اس کے حسن کا اندازہ نہ لگایا جائے تو وہ پل پل بے نورہوتی جاتی ہیں۔ نیا سال بھی وقت کے بہاو کے ساتھ ساتھ رواں دواں ہے۔ گزشتہ سال کی طرح یہ بھی بہت جلد پنکھ لگا کر ائڑ جائے گا۔ نئے سال میں ایک عام آدمی کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے آس پاس کے ماحول میں خوبصورت تبدیلیاں دیکھے تا کہ نیا سال سب کے لیے مسرتوں بھرا ہو۔ یہ نہ ہو کہ نئے سال میں بھی امراءاپنے محلات کو خزانوں سے بھر رہے ہوں اور غریب پچھلے سال کی طرح نئے سال میں بھی آدھا ننگا، بھوک سے نڈھال فٹ پاتھ پہ سونے پہ مجبور ہو۔

نئے سال میں اپنے اپنے حصے کی ذمے داری ایمانداری سے نبھائیے۔ یہ فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ ہم نئے سال کے موقع پہ اپنے ملک میں سے وہ کونسی برائی سے جس کو ہم ختم کر سکتے ہیں۔ اپنا حصہ ڈالیے۔ عہد کیجیے۔ یہ 31 دسمبر کا دن ختم ہونے کو ہے۔ طے کیجیے یہ دن عہد کی تجدید کا دن ہے۔ نئے سال میں نیا مقصد لیجیے اور دل جمعی سے اس کو نبھائیے۔
Pakistan

نیا سال پاکستان کے ہر طبقے کے فرد کے لیے آسانیاں لائے اور یہ آسانیاں معجزاتی نہیں ہوں گی۔ یہ آسانیاں ہم یعنی میں، آپ اور ہم جیسے ہزاروں لوگ دوسروں کے لیے پیدا کریں گے۔ یہی عزم ہے۔ ہم اس نئے سال کو نئی آسانیاں پیدا کرنے والا سال بنائیں گے تا کہ اس سال ہم مشکلات کو ممکنہ حد تک کم کر سکیں۔ بس اٹھیے اور عہد کی تجدید کے لیے کمر بستہ رہیے۔

کھول آنکھ ، زمین دیکھ ، فلک دیکھ، فضا دیکھ
مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کو ذرا دیکھ

تحریر : فاطمہ خان

Share this:
Quaid Day celebration of Alkhidmat Orphans
Previous Post بانی پاکستان قائد اعظم کے افکار ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ ڈاکٹر باقر خاکوانی
Next Post سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ضلع شرقی میں صفائی کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، معید انور
DMC East

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.