geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نئے سال کے دکھ

February 20, 2021February 20, 2021 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : لقمان اسد

نئے عیسوی سال 2021ء کا آغاز ہوا تو میں یہ سوچ رہا تھا کہ نئے سال کا پہلا کالم کسی خوشی کے مو ضوع پر تحریر کروں گا لیکن راولپنڈی شہر میں ہو نے والے افسوسناک واقعہ نے بے حد افسردہ اور غمزدہ کر دیا ۔خوبرو اور جواں سال اسامہ ستی کی تصویر آنکھوں کے سامنے ٹھہر گئی۔

بقول شاعر
تُو گھر کر گیا ہے آنکھوں میں
کیسے دیکھیںکوئی د وسرا چہرہ

اولاد اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطاء کردہ کسی بھی انسان کے لیے بہت بڑی نعمت ہو تی ہے ۔ بیٹیاں ہو ں یا بیٹے والدین کا کل اثاثہ اور ان کے لیے سرمایہ حیات ہو تے ہیں ۔ اسامہ ستی کا تعلق ایک متوسط اور انتہائی غریب گھرانے سے تھا ۔ وہ اس یقین کے ساتھ حالات کی چیرہ دستیوں ،محرومیوں اور غربت و افلاس کے خلاف نبرد آزما تھا کہ بالآخراس جنگ میں ایک دن وہ فاتح ٹھہرے گا ۔ وہ سوچتا تھا کہ وہ محرو میوں کو شکستِ فاش دے گا اور ایک وقت آئے گاجب اس کے سامنے کھڑی غربت کی آہنی دیواریںمٹی کا ڈھیر ثابت ہو ں گی ۔یہ اسامہ کے خواب تھے ۔وہ اپنے ضعیف والدین اور چھوٹی بہنوں کا سہارا تھا مگر وہ خود اور اس کے والدین اس بات سے لاعلم تھے کہ ہمارے سماج کی روایات بہت سفاک ہیں اور یہاں کسی کمزور کا کسی طاقتور کے سامنے اونچی آواز میں محض بات کرنا بھی بسا اوقات ناقابل معافی اور لائق ِ تعزیر جرم تصور کیا جاتا ہے ۔ اسامہ ستی سے بھی شاید یہی غلطی سر زد ہو ئی اور وہ اس کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔

حسرت ویاس اور غم کا عکس بنے اسامہ کے والدین کی حالتِ زار اور بے بسی پر تمام محبِ وطن افراد دل گرفتہ اورافسردہ ہیں ۔ابھی یہ زخم تازہ تھا کہ بلوچستان کے علاقہ مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے نہتے مزدوروں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم نے اس کرب اور اذیت کواور بڑھا دیا ۔یہ ہمارا اجتماعی رویہ اور المیہ ہے کہ ہم لہو رِستے زخموں اور دردناک دکھوں کو اس طرح فراموش کر دیتے ہیں کہ گویا ان سے کوئی سبق تک سیکھنے کی کوشش نہیں کرتے ۔ ساتھ یہ بھی سوچتے ہیں کہ سب کچھ خود بخودٹھیک ہو جائے گا جو یقینا ایک ناقابل ِ فہم عمل ہے۔یہ سوال ہرذی شعور پاکستانی کے ذہن میں گرد ش کر تا رہتا ہے کہ آخر کونسی ایسی وجوہات ہو تی ہیں جو ہمیں پیچیدہ معاملات اور حل طلب مسائل کی الجھی ہو ئی گتھیوں کو مستقل طور پر سلجھانے سے گریزاں رکھتی ہیں ۔

ہزارہ برادری کے ساتھ پیش آنے والا یہ کو ئی پہلا دل خراش واقعہ نہیں ۔ ایک طویل عرصہ سے اس برادری کے لوگ زیر عتاب ہیں لیکن ہر بار ہی ہم مگر مچھ کے آنسو بہا کر یہ تصور کر لیتے ہیں کہ ہم نے فر ض پورا کر دیا اور پھر سکھ ،چین کی نیند سوجاتے ہیں ۔ اس ضمن میں اب جب کہ وقت کا تقاضا یہ ہے اس طر ح کے مسائل کا مستقلاََ حل تلاش کرنا نہایت ضروری امر ہے خاص کر ایسے واقعات کہ جن کے رو نما ہو نے سے فرقہ ورایت کے فروغ پانے یا ملک میں خدا نخواستہ بڑے پیمانے پر مذہبی تصاددم کے امکانات و خطرات بڑھنے کا اندیشہ ہو ۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ آباد ہیں۔کر ئہ ِ ارض پر کوئی ایسا ملک یا خطہ موجود نہیں کہ جس میں صرف ایک عقیدہ یا مذہب رکھنے والے لو گ مقیم ہوں ۔ یہ بھی دنیا بھر میں ہوتا ہے کے وقتاََ فوقتاََ رنگ و نسل اور مذہب و مسلک کے حوالے سے فسادات پھوٹ پڑتے ہیں۔ بدامنی اور قتل و غارت گری کے واقعات بھی ہو جاتے ہیں تو ایسے سانحات کے تدارک کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی اور سنجیدہ طرز عمل اختیار کرنا ضروری ہوتا ہے۔ جب کہ ہمارے یہاں اکثر دیکھنے میں آتاہے کہ ایسے واقعات کے رونماہو جانے کے بعد جب حکومتوں پر اس حوالے سے تنقید اور پریشر بڑھتا ہے توحکومتی زعماء اور وذمہ داران ماضی کے واقعات کا حوالہ دے کر اپنا دفاع کرنے میں عافیت خیال کرتے ہیں ۔

مختلف وزراء یہ کہتے ہو ئے سنائی اور دکھائی دیتے ہیں کہ فلاں جماعت کی جب حکومت تھی تو تب بھی اس طرح کے واقعات روپذیر ہو ئے تھے اور یہ کو ئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا ۔ مذکورہ افسوس ناک واقعہ کے بعد متائثرہ خاندانوں کی طرف سے کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے دیئے گئے مقتولین کے ورثاء نے میتیں دفانے سے بھی انکار کیا۔ کئی روز تک حکومت کے ساتھ جاری رہنے والے مذاکرات کی کامیابی کے بعد احتجاجی دھرنے ختم کر دیے گئے جس کے بعد وزیر اعظم کوئٹہ پہنچے اور انھوں نے متاثرہ خاندانوں کے لواحقین اور مقتولین کے اہلِ خانہ سے بالمشافہ ملاقات کی۔

یقینا یہ ایک سنجیدہ حکومتی رویہ اور اچھا طر ز عمل ہے۔ وہاں جاکر وزیر اعظم عمران خان نے ہزارہ برادری کے نمائندہ افراد کو یہ یقین دہانی کرائی کہ موجودہ حکومت دکھ کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ ایسے واقعات کے سد باب کے لیے بہتر سے بہتر منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ خدا کرے کہ یہ یقین دہانیاں عملی طور پر نظر آئیں اور اس حوالے سے کیے جانے والے اعلانات اور دعوے سچ ثابت ہوں ۔ انہی سطور کی وساطت سے وزیر اعظم عمران خان کی خدمت میں یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ وزیر اعظم بننے سے قبل وہ پولیس میں اصلاحات کا ذکر اور تھا نہ کلچر کی تبدیلی پر بہت زور دیتے تھے ۔

سانحہ ساہیوال او رسانحہ راولپنڈی کے بعد عوام کے اندر یہ خواہش اور مطالبہ بہت زور پکڑ رہا ہے کہ موجودہ حکومت کی طرف سے ہر صورت پولیس میں اصلاحات کا عمل تیزی سے لایا جانا ضروری ہے۔امید کی جانی چاہئے کہ موجودہ حکومت اس حوالے سے بھی جلد اہم اقدامات عمل میں لائے گی۔
 Luqman Asad

تحریر : لقمان اسد

Share this:
Live Reporting, Robber Snatch Phone
Previous Post لائیو رپورٹنگ کے دوران ڈاکو رپورٹر اور اس کی ٹیم سے فون چھین کر فرار
Next Post بھٹہ مزدور اور رضوانہ غضنفر
Kiln Laborer

Related Posts

نیشنل مال پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر: وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر بنے اعداد صدر ٹرمپ کے لیے خطرہ یا محض علامت؟

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی انویسٹی گیشن، ٹرمپ کے خلاف خفیہ دھمکی کا شبہ

June 12, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، ٹرمپ کو خطرہ یا محض حزب اختلاف؟

June 12, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.