geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیوزی لینڈ: مسجد پر حملہ آور کو سزا سنانے کی کارروائی شروع

August 24, 2020 1 1 min read
Brenton Tarrant
Share this:

Brenton Tarrant

کرائسٹ چرچ (اصل میڈیا ڈیسک) نیوزی لینڈ میں مارچ 2019 میں مسجد پر حملہ کرکے51 مسلمانوں کو ہلاک کردینے کے قصوروار برینٹن ٹیرینٹ کو سزا سنانے کے لیے عدالتی کارروائی پیر کو شروع ہوگئی ہے۔

جیل میں قید آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان کرائسٹ چرچ ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں اور اس نے جیل کے مخصوص بھورے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔ توقع ہے کہ عدالت چار روز تک چلنے والی کارروائی کے دوران مذکورہ حملے میں بچ جانے والے 66 متاثرین کے بیانات درج کرے گی۔

سفید فام نسلی برتری کے پیروکار آسٹریلوی شہری ٹرینیٹ کو 51 افراد کے قتل، 40 افراد کے اقدام قتل اور دہشت گردی کے ایک واقعہ کا قصوروار پایا گیا تھا۔

وکلاء کا خیال ہے کہ ٹرینیٹ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں غالباً ایسا پہلا شخص ہوگا جسے پیرول کے بغیرعمر قید کی سزا سنائی جائے گی۔

چار روز تک چلنے والی اس عدالتی کارروائی کے دوران ہائی کورٹ کے جج کیمرون مینڈر زندہ بچ جانے والے 66 متاثرین سے ان کے بیانات سنیں گے۔ فیصلہ سنائے جانے سے قبل عدالت 30 سالہ ٹیرینٹ کا موقف بھی سنے گی۔

عدالتی کارروائی کی براہ راست نشر کرنے پر میڈیا پر پابندی لگادی گئی ہے تاکہ ٹیرینٹ سماعت کے دوران سفید فام نسلی برتری والے اپنے نظریات کی تشہیر نہ کرسکے اور اسے کسی طرح کی پبلسٹی نا ملنے پائے۔

صحافیوں کے لیے ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں کہ وہ کن باتوں کی رپورٹنگ کرسکتے ہیں اور ان ہدایات کی کسی بھی طرح کی خلاف ورز ی کو توہین عدالت کے مترادف سمجھا جائے گا۔

جج کیمرون مینڈر کا کہنا تھا”عدالت کی اپنی ذمہ داریاں ہیں، بالخصوص انسداد دہشت گردی قانون کے پس منظر میں اس امرکو یقینی بنانے کی اس کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے کہ عدالت کو ایک پلیٹ فارم کے طورپر استعمال نہ کیا جاسکے… اور مزید نقصان پہنچانے کے آلہ کار کے طور پر اس کے استعمال کو روکا جاسکے۔”

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈ ا آرڈین نے کہا کہ یہ ہفتہ بہت سے لوگوں کے لیے کافی مشکل ہوگا۔ ”میں نہیں سمجھتی کہ میرے پاس ایسا کہنے کے لیے کچھ ہے جس سے اس مدت کے دوران پریشانیوں کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔”

پیر کی صبح سے ہی عدالت کے باہربڑی تعداد میں پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ عدالت کے عملے کو بھی سخت تلاشی کے بعد ہی عدالت میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ میڈیا کو مخصوص سیکورٹی پوائنٹس پر روک دیا گیا ہے۔ دماغی صحت کے ماہرین کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق عدالت کی عمارت کی چھت پر اسنائپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں متنوع مسلم کمیونٹی کی مدد کے لیے عدالتی کارروائی کا آٹھ زبانوں میں ترجمہ کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ 15 مارچ 2019 کو کرائسٹ چرچ میں نماز جمعہ کے دوران ٹیرینٹ نے نمازیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی تھی۔ اس نے خونریزی کے اس واقعے کو فیس بک پر لائیو نشر بھی کیا تھا۔ اس حملے کے فوراً بعد ٹرینٹ نے اپنا ایک مینی فیسٹو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا تھا۔ حملے کے 36 منٹ بعد اسے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں پاکستان، ترکی، سعودی عرب، انڈونیشیا اور ملائشیا کے شہریوں کے علاوہ مقامی نو مسلم شہری بھی شامل تھے۔ اس حملے کی ساری دنیا میں شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔ عالمی لیڈروں نے اس حملے کو ہولناک اور سفاکانہ قرار دیا تھا، جبکہ جسینڈا آرڈین نے ان حملوں کو اپنے ملک کی ‘تاریخ کے سیاہ ترین دن‘ سے تعبیر کیا تھا۔

Share this:
Singapur - Club - Bar
Previous Post جرمنی: کورونا وائرس انفیکشن میں اضافہ، نجی تقریبات پر پابندی لگانے پر غور
Next Post خورشید شاہ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی روک دی گئی
Khurshid Shah

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.