geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیوزی لینڈ مساجد حملے میں شہید تمام 50 افراد کی شناخت کر لی گئی

March 21, 2019 0 1 min read
Christchurch Incident
Share this:

Christchurch Incident

ویلنگٹن (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کی مساجد پر گزشتہ جمعے ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے تمام 50 افراد کی شناخت کر لی گئی۔

نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک کے مطابق کرائسٹ چرچ سانحے میں شہید ہونے والے 9 پاکستانیوں میں سے 7 کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔

مسجد پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں شہید ہونے والے نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ راشد کی میتیں بھی آج ورثاء کے سپرد کردی جائیں گی۔

مساجد حملے میں شہید کراچی کے سید اریب احمد کی نماز جنازہ کرائسٹ چرچ میں ادا کر دی گئی جب کہ ان کی میت آئندہ ہفتے پاکستان لائی جائے گی۔

مساجد میں فائرنگ سے شہید 9 میں سے 8 پاکستانی شہداء کی تدفین نیوزی لینڈ میں ہی ہوگی۔

دوسری جانب کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا شکار النور مسجد کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے جہاں کل نماز جمعہ کی ادائیگی ہوگی۔

بڑھئی، باغبان، قالین بچھانے والے اور دیگر مزدوروں کی بڑی تعداد مسجد کی بحالی کے کام میں شریک ہے جب کہ نیوزی لینڈ حکام کے مطابق مسجد کی بحالی کا کام مکمل نہ ہوسکا تو نماز جمعہ سڑک پر ادا کی جائے گی۔

ادھر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے النور مسجد سے حملے کے تمام ممکنہ شواہد اور ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔

مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے نیوزی لینڈ میں جمعے کو سرکاری میڈیا پر اذان بھی نشر ہوگی اور 2 منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ جمعے مساجد پر حملے میں 50 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے،اس واقعے کی پاکستان سمیت دنیا بھر سے شدید مذمت کی گئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

Share this:
Samjhauta Express Case
Previous Post بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے تمام ملزمان بری کر دیے
Next Post مشال قتل کیس: تحریک انصاف کے سابق کونسلر سمیت مزید 2 ملزمان کو عمر قید
Mushal Khan

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.