geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • WhatsApp to Drop Phone Numbers for Usernamesواٹس ایپ کا بڑا فیصلہ: اب موبائل نمبر شیئر کیے بغیر چیٹنگ ممکن، صارفین کے لیے پرائیویسی کا نیا دور
    • Anthropic to Require ID Verification for Claude Usersکلاڈ چیٹ بوٹ استعمال کرنے والوں کے لیے انتھروپک کی نئی شرط: شناخت اور عمر ثابت کرنا ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مجلس مذاکرہ بسلسلہ یوم نفاذ اردو: بمقام سماعت گاہ اسلانی نظریاتی کو نسل اسلام آباد

September 9, 2020September 9, 2020 1 1 min read
Urdu
Share this:

Urdu

تحریر : میر افسر امان

اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان اسلام آباد کی سماعت گاہ میں تحریک نفاذ اُردو پاکستان کی طرف سے” قومی زبان اُردو کو درپیش چیلنجز اور نفاذ کے لیے مطلوبہ حکمت عملی” کے عنوان سے مجلس مذاکرہ منعقد کی گئی۔ اس مجلس کی صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین جناب پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز تھے۔مہمان خصوصی، چوہدری محمد ابراہیم ضیاء سابق چیف جسٹس عدالت عظمیٰ آزاد جموں وکشمیر تھے۔ شرکاء میں شہر اسلام آباد کے ماہر تعلیم، صحافی، دانشور، مصنف،تجزیہ نگار وغیرہ تھے۔ اس سے قبل پورے پاکستان میں ایسے کئی پروگرام منعقد کیے جاتے رہے ہیں۔

اس مذاکرے کے محترم شرکاء اس بات پر متفق تھے کہ اُردو برصغیر کے مسلمانوں کی قومی زبان ہے۔ اسے پاکستان کی قومی زبان بنانے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔ اگر اُردو زبان کے ارتقاء کی بات جائے تو برصغیر میں پہلے فارسی اورعربی زبان رائج تھی ۔ پھر اُردو رائج ہوئی ۔ انگریز نے فارسی اُردو کو بتدریج ختم کر کے انگریزی زبان رائج کی۔ پھر جاتے جاتے ہوئے اپنے پیچھے کالے انگریز چھوڑ گئے۔ ان کالے انگریزوں نے انگریزی کواپنے لیے وجہ افتخار سمجھا۔ ان کے منہ سے بولا ہوا کوئی فقرہ مکمل نہیں ہوتا، جب تک اس کچھ انگریزی کے الفاظ شامل نہ کیے جائیں۔ اے کاش! کہ اپنے آقائوں کی زبان انگریزی کے، انہیں اپنے زبان اُردو پر فخر کرنا چاہیے تھا۔ اُردو دنیا کی تیسری بڑی زبان ہے، جو دنیا کے ہر کونے میں بولی،سمجھی اور لکھی جاتی ہے ۔ اس کے ارتقاء کی بات کی جائے تو یہ لشکری زبان ہے۔ کبھی اس کو ریختہ بھی کہا گیا۔ یہ برصغیر کے شعراء کی زبان ہے۔مرزاغالب فرماتے ہیں:۔

ریختہ کے تم ہی استاد نہیں ہو غالب

کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میر بھی تھا

اب بھی ہندوستان میں عوام کی رابطہ کی زبان اُردوہے۔بھارت کے فلم اور شعراء کی زبان اُردو ہے۔ ہندوستان نے اپنی قومی زبان ہندی بنا دی ہے۔ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اسلامی ا فوج میں برصغیر کے لوگ بھی شامل تھے۔ اس طرح بصرہ میں اسلامی فوجی چھاونی میں ہندی جو بعد میں اردو بنی رابطہ کی زبان کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔ پاکستان کے سارے صوبوں نے اُردو کو رائج کرنے کے لیے قرادادیں پاس کر رکھی ہیں۔١٩٤٨ء میں ایک جلسہ عام میںبانیِ پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ کوئی قوم بھی ایک مشترکہ زبان کے بغیر ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتی ۔ اس لیے پاکستان کی قومی زبان اُردو اورصرف اُردو ہی ہو گی۔ صوبے اپنے طور پر اپنی مقامی زبانیں رائج کر سکتے ہیں۔ قائد اعظم کی وفات کے بعد ١٩٥٦ء کے مشترکہ آئین میں بھی اُردو اور بنگالی کو قومی زبانیں مانا گیا۔ پھر پاکستان دو لخت ہو گیا۔ بنگلہ دیش نے بنگالی زبان کو قومی زبان بنالیا۔ مگر پاکستان کے کالے انگریز حکمرانوں نے ابھی تک اُردو کو قومی زبان نہیں بنایا۔ پاکستان کے ١٩٧٣ء کے آئین میں بھی اُرور کو قومی اور دفتری زبان رائج کرنے کا کہاگیا۔

اُردو کے عملی نفاذ کا قوم کے سامنے پندرہ سال کاایک وقت بھی دیا گیا۔ پھر پاکستان کی سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی پاکستان اور وکلاء کی درخواستوں پر اُردو کے نفاذ کا حکم بھی جاری کیا۔ مگر برا ہو پاکستان کی بیروکریٹس کا اور نا اہل انتظامیہ کا، کہ اتنے روشن احکامات کے باوجود آج تک اُرود کے نفاذ کو عملی جامعہ نہیں پہنایا گیا۔ عدالتوں میںججز حضرات اپنی ہی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اُردو کے بجائے انگریزی میں فیصلے لکھتے ہیں۔ مقتدرہ اُردو نے مرکزی اور صوبائی درخواست فارموں کو انگریزی سے اُردو میں تراجم کر حکومت کودیے۔ مگر اب بھی انگریزی میں ہی درخواتیں وصول کی جارہی ہیں۔ کیا یہ سب لوگ قانون اور آئین پاکستان کی اعلانیہ مخالفت نہیں کر رہے؟ کیا ان کا محاسبہ نہیں ہونا چاہیے؟کالے انگریزوں کے بچے عیسایوں کے مشنری انگلش اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ پاکستان سروسز کے مقابلے کے ا متحانوں میں پاس ہو جاتے ہیں۔ بیروکریسی (نوکر شاہی) میں شامل ہو جاتے ہیں۔ غریب عوام کے بچے جو اُردو میڈیم اسکولوں سے تعلیم یافتہ ہوتے ہیں وہ لائق ہونے کے باوجود مقابلے کے امتحانوں میں فیصل ہو جاتے ہیں۔

یہ طبقاتی نظام کب ختم ہو گا۔کہا جاتا ہے کہ انگریزی سائنس اور جدید علوم کی زبان ہے۔ اس کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ تو اس کے لیے عرض کرنا ہے کہ، کیافرانس،جرمنی، چین ،ترکی اور جاپان وغیرہ نے اپنی مقامی زبانوں کو قومی رائج کر کے ترقی کے منازل طے نہیں کیے؟غریب ملکوں کو بین القوامی استعمار نے اپنی پالیسیاں پر عمل درآمد کے لیے قرضوں کے جال میں پھنسا رکھا ہے۔ آئی ایم ایف اور دنیا کے مالیاتی ادارے جب امداد دیتے ہیں تو اس میں اپنی شیطانی تہذیب کو مسلط کرنے کے معاہدوں کی کچھ شقوں میں خفیہ شرائط رکھتے ہیں۔ اس طرح وہ اگریزی زبان اور اپنی شیطانی تہذب کومسلط کرتے ہیں۔

٢
جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق صاحب کے حکم پر پورے پاکستان میں یوم نفاذ اُردو کے اجتماہات منعقد ہوئے۔ اس سلسلہ میں جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے شعبہ علم و ادب قلم کاروان کے تحت یوم نفاذاُردو پر ایک پروگرام ٨ ستمبر کو رکھا گیا۔ اس کی صدارت سابق ممبر قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے نائب امیر جناب میںمیاں محمد اسلم نے کی۔ اسٹیج سیکر ٹری کے فرائض سیکر ٹیری قلم کاروان راقم نے ادا کیے۔

تحریک نفاذ اردوپاکستان کے صدر جناب عطالراحمان چوہان کا کہنا ہے کہ تحریک اُردو نفاذ پاکستان نے ١٩١٥ء کے بعد کام کرنا شروع کیا۔ چاروں صوبوں اور میں اپنی تنظیم سازی مکمل کر لی۔ پاکستان میں سیمیناروں اور مختلف اداروں سے ملاقاتیں کر کے اُردو کو قومی زبان رائج کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ عدالتی کاروائی کے ساتھ ساتھ ملک میں اُردو زبان کے نفاذ کے لیے جو تنظیمیں پہلے سے کام کر رہیں تھیں ان کو بھی کو ایک جھنڈے تلے جمع کرنے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔پاکستان کے ڈیڑھ کرروڑ لوگوں سے نفاذ اُردو کے حق میں ایک فارم پر دستخط کرانے کے مہم جاری ہے۔ ٹارگٹ پورا ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کی خدمت میں اسے پیش کیا جائے گا۔پاکستان کے پارلیمنٹ کے سامنے کثیر تعداد میں پاکستان کی شہریوں کو جمع کر کے نفاذاُردو کا مطالبہ رکھا جائے گا۔ اگر پھر بھی حکومت نے اُردو کو نافذ نہ کیا تو آخر میں عوام سے رجوع کیا جائے گا۔ پاکستان بھر میںپر امن مظاہروں کا انتظام کر کے حکومت وقت کو اُردو کے نفاذ کے لیے مجبور کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Israel - UAE
Previous Post اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی بڑھتی قربتیں
Next Post یونان میں مہاجرین کے سب سے بڑے کیمپ میں آتشزدگی
Greek Refugees - Camp Fire

Related Posts

Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologists

سمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا

July 20, 2026
Bones Found in Tarn Confirmed as Delphine Jubillar

ڈی این اے تجزیے نے تصدیق کر دی: ملنے والی باقیات ڈیلفین جوبیلار کی ہی ہیں، شوہر نے قتل کا اعتراف کر رکھا ہے

July 20, 2026
Argentina's World Cup Final Meltdown Mars Spain's Victory

ورلڈ کپ فائنل کی شکست پر ارجنٹائن کا غصہ پھوٹ پڑا، لیانڈرو پیرڈیس نے ہسپانوی کھلاڑیوں پر حملہ کر دیا

July 20, 2026
Town Seals Off Site Where Delphine Aussaguel's Remains Were Found

ڈیلفین جوبلار کی باقیات والی جگہ پر سیاحوں کا ہجوم، میونسپلٹی نے رسائی بند کر دی

July 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.