geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اخبار نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کا اسرائیلی پلان لیک کردیا

July 18, 2021 0 1 min read
Naftali Bennett
Share this:

Naftali Bennett

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست کے عسکری اداروں نے ایک اہم اجلاس کے دوران ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بارے میں اتفاق رائے کر لیا ہے۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ میں عسکری تجزیہ نگار رون بن یچائی کی مرتب کردہ رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے وزیر دفاع بینی گانٹز اور آرمی چیف کی طرف سے ایرانی جوہری تنصیبات اور ان سے وابستہ بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے پلان سے اتفاق کیا ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ پچھلی حکومت میں سابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو نے وزیر دفاع اور فوج کی طرف سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے پلان سے اتفاق نہیں کیا جس کے نتیجے میں اسرائیل سمندر پار ایرانی جوہری سہولیات اور ان کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہیں بنا سکا ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی اداروں نے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو ناکام بنانے کے لیے تہران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کرے۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کی وجہ سے اسرائیل کو درپیش خطرات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقعے پر اسرائیلی سیکیورٹی اداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کی ضرورت پڑنے پر ایران کے جوہری مراکز پر حملے کیے جا سکتے ہیں۔ اس اہم اجلاس کی صدارت اسرائیلی آرمی چیف آویف کوخافی نے کی۔

اخباری رپورٹ کے مطابق تینوں سینئر عہدیداروں نے ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملوں کے لیے 5 ارب شیکل یا ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے بجٹ پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ماضی میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے لیے اٹھنے والے غیر معمولی اخراجات پر بھی اتفاق نہ ہونے سے تل ابیب تہران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکا۔

اسرائیلی فوج نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے لیے ایک ارب ڈالر سے زاید کا بجٹ مختص کیا تھا۔

عبرانی اخبار کے مطابق ایرانی جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملوں کی کارروائی وزیر دفاع بینی گانٹز، وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ کی موجودگی میں ہوگی۔

بینی گانٹز نے اجلاس کے دوران فوجی بجٹ بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ ایران کو اس کے جوہری پروگرام پر آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے جوہری تنصیبات پر حملے کرنا پڑیں گے اور اس کے لیے فوج کو اضافی بجٹ کی ضرورت ہے۔

اخبار ’’ٹائمز آف اسرائیل‘‘ کے مطابق یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں اسرائیلی کابینہ ایران کے خلاف کارروائی کے لیے فوج کے بجٹ میں اضافے پر بحث ہوتی رہی ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران فوجی بجٹ میں اضافے کی درخواست منظور کر لی جائے گی۔

Share this:
King Salman bin Abdul Aziz
Previous Post عمان کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت
Next Post جو بائیڈن نے افغانستان میں فوجی ہم آہنگی سے متعلق روسی پیش کش نظر انداز کر دی
Joe Biden

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.