geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آئندہ ماہ سے عمرہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

September 23, 2020 0 1 min read
Saudi-Arabien Mekka
Share this:

Saudi-Arabien Mekka

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے سبب عمرہ پر عائد پابندیوں کو اب ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلے سعودی میں مقیم افرادکوعمرہ کی اجازت دی جائیگی اور پھر بعض خاص ممالک کے زائرین کے لیے بھی اسے کھول دیا جائیگا۔

سعودی عرب نے عمرہ پر عائد پابندیوں کو محدود پیمانے پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے آئندہ ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتے سے بحال کردیا جائیگا۔ کورونا وائرس کی وبا کے سبب عمرہ پر گزشتہ سات ماہ سے پابندیاں عائد تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں عمرہ کی اجازت صرف ان افراد کو ہوگی جو سعودی عرب میں مقیم ہیں اور اسے پہلے کی طرح مکمل طور پر اسی صورت میں کھولا جائیگا جب کورونا وائرس کی وبا کا خطرہ پوری طرح سے ختم ہو جائے۔

سعودی حکام کے اعلان کے مطابق جو افراد سعودی عرب میں مقیم ہیں انہیں چار اکتوبر سے عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ بعض خاص ممالک کے شہریوں کو اس کی اجازت یکم نومبر سے دی جائے گی۔ لیکن پہلے کی طرح اسے مکمل طور پر اس وقت تک نہیں کھولا جائیگا جب تک کووڈ19 کی وبا کا خطرہ پوری طرح سے ٹل نہیں جاتا۔

سعودی حکام کے مطابق اس کے تحت پہلے مرحلے میں سعودی عرب میں مقیم صرف چھ ہزار افراد کو یومیہ عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا جس میں زائرین کی تعداد بڑھا کر 15 ہزار تک کرنے کا ارادہ ہے۔ یکم نومبر سے یہ تعداد یومیہ 20 ہزار تک کر دی جائے گی اور بعض بیرونی ممالک کے عازمین عمرہ کو بھی آنے کی اجازت دی جائے گی۔

عازمین کو اس کے لیے مقررہ تاریخ اور اوقات کی تفصیلات کے ساتھ آن لائن درخواست دینی ہوگی اور یہ بتانا ہوگا کہ انہیں کس دن عمرہ ادا کرنا ہے۔ آمد و رفت اور نقل و حمل کی سہولت کے لیے بھی آن لائن درخواست دی جاسکتی ہے اور ایک خاص ایپ کے ذریعے عازمین پہلے ہی سے ٹرانسپورٹ کے ذرائع کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

دنیا بھر کے مسلمان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کے شہر مکہ کا سفر کرتے رہے ہیں جو حج کے طرز پر ایک خاص عبادت ہے۔ ہر صاحب استطاعت پر زندگی میں حج ذوالحجہ کے اوائل میں جہاں ایک بار فرض ہے وہیں عمرہ ایک سنت ہے اور اسے سال کے کسی بھی مہینے میں ادا کیا جا سکتا ہے۔ دونوں ہی مناسک مکہ شہر کی مقدس ترین مسجد حرام میں ادا کیے جاتے ہیں اور اس کی ادائیگی کے لیے ہر برس دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان سعودی عرب کے سفر پر جاتے ہیں۔ لیکن کورونا وائرس کی وبا کے سبب حکام نے اس پر پابندی عائد کر دی تھی۔

کووڈ 19 کی وجہ سے اس برس بیرونی ممالک کے عازمین حج کو بھی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اس برس حکومت نے سعودی عرب میں مقیم صرف محدود تعداد میں افراد کو فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔ ان میں صرف 30 فیصد سعودی شہری تھے جبکہ دیگر کا تعلق بیرونی ممالک سے تھا۔ دنیا بھر سے تقریباً پچیس سے تیس لاکھ افراد ہر سال فریضہ حج ادا کرتے تھے لیکن کورونا کے سبب اس بار حج میں محض چند ہزار افراد ہی شرکت کرسکے تھے۔

سعودی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق حج اور عمرہ سے ہر برس حکومت کو تقریباً 12 ارب ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اندرون ملک اور دنیا کے دیگر مسلمانوں کی خواہشات کے احترام کے لیے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اس عبادت کی تکمیل کے لیے مقامات مقدسہ کی زیارت کر سکیں۔

Share this:
GEPCO
Previous Post گیپکو کے عروج سے زوال کا آغاز
Next Post ترک صدر مسئلہ کشمیر دوبارہ اقوام متحدہ میں لے آئے
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.