geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’نکوٹین پاؤچز‘ کیا ہیں؟ اور سوشل میڈیا پر اس سے متعلق کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

February 22, 2021 0 1 min read
Nicotine Pouches
Share this:

Nicotine Pouches

برطانیہ : سوشل میڈیا پر سگریٹ کی جگہ نوجوانوں میں مقبول ہوتا نیا ٹرینڈ Nicotine Pouches گردش کرنے لگا اور ٹوبیکو کمپنیوں نے نوجوانوں کو ’تمباکو فری‘ کے نام پر سگریٹ کا متبادل نکوٹین پاؤچز فروخت کرنا شروع کردیے۔

برطانوی کمپنی کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں جدید فیشن سے آراستہ چمچماتی تشہیری مہم تیزی سے نوجوانوں کو مہلک شوق کی جانب کھینچ رہی ہے۔

برطانوی ٹوبیکو کمپنی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر فیشن سے آراستہ جدید تشہیری مہم کا آغاز کیا ہے جس میں نوجوانوں کو تمباکو فری کے نام پر نکوٹین پاؤچز کی جانب راغب کیا جارہا ہے۔

مہم میں پاکستانی ٹک ٹاکرز کو شامل کیا گیا ہے اور مہم میں پراڈکٹ استعمال کرنیوالے نوجوانوں کو خوبرو، پُرکشش، فیشن ایبل اور کامیاب دکھایا گیا ہے۔

برطانوی کمپنی اپنی عالمی مارکیٹنگ مہم کے تحت ایک بلین پاؤنڈ سوشل میڈیا انفلیوئنسرز اور پاپ اسٹارز پر خرچ کررہی ہے جس میں اسپورٹس ایونٹس،کنسرٹس بھی شامل ہیں۔

کمپنی کی نئی مہم کا سلوگن کین کھولو ،نکوٹین کی ٹیبلٹ منہ میں رکھو اور کول بن جاؤ ہے، سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو اپنی جانب کھینچتے چمچماتے اشتہارات کی بھرمار تیزی سے نوجوانوں کی توجہ حاصل کررہی ہے۔

پاکستان میں ’Open the Can‘ کے سلوگن سے فیس بک اور انسٹاگرام پر تشہیری مہم میں 40 انفلیونسرز کو استعمال کیا گیا ہے جسے13 ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

ایک جانب کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ مصنوعات صرف بالغ افراد کے لیے ہیں جن کا مقصد پہلے سے سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو سگریٹ نوشی چھوڑنے اور کم مُضر صحت آپشن کی جانب راغب کرنا ہے، انہیں سگریٹ کے مقابلے میں پھیپھڑوں کے لیے کم مضر صحت تصور کیا جاتا ہے۔

لیکن دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان کے دیگر مضر صحت اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

برطانیہ کے بیورو آف انویسٹی گیٹیو جرنلزم کی رپورٹ کے مطابق بچوں سمیت جو لوگ سگریٹ نوشی نہیں کرتے وہ بھی اس سے متاثر ہورہے ہیں۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک17 سالہ انفلیونسر نے بتایا کہ انہیں یہ پاؤچز استعمال کرنے کے لیے مفت دیے گئے تو ان سے شناختی کارڈ تک نہیں مانگا گیا۔

خیال رہے کہ سگریٹ نوشی ایک ایسا شوق ہے جس سے سالانہ 8 ملین افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ایک جانب، ٹی وی پر نکوٹین کی مصنوعات کی تشہیر پر پابندی ہے لیکن سوشل میڈیا پر بڑی خاموشی سے تشہیر جاری ہے جو ایک بڑا سوالیہ نشان ہے؟

Share this:
Supreme Court
Previous Post صدارتی ریفرنس: جسٹس فائز کی بینچ تشکیل دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا
Next Post خیبر پختونخوا: جامعات میں لڑکیوں کے ٹی شرٹ، جینز پہننے پر پابندی
Schools

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.