geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نائجر: مشتبہ جہادی حملے میں کم از کم 137 افراد ہلاک

March 23, 2021 0 1 min read
Niger killed People
Share this:

Niger killed People

نائجر (اصل میڈیا ڈیسک) مشتبہ جہادی بندوق برداروں نے مالی سے ملحق نائجر کی سرحد کے قریب ایک گاوں پر دھاوا بول دیا۔ اور ’ہر متحرک چیز‘ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

نائجر حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی نائجر کے گاوں پر ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر کم از کم 137ہو گئی ہے۔

یہ حملہ اس افریقی ملک میں حالیہ وقتوں میں مشتبہ جہادیوں کے ہاتھوں قتل عام کا سب سے بھیانک واقعہ ہے۔

حکومت کے ترجمان زکریا عبدالرحمان نے سرکاری ٹیلی ویزن پر ایک بیان میں کہا ”شہری آبادیوں کو منظم انداز میں نشانہ بنانے کے واقعات میں یہ مسلح غنڈے ظلم اور بربریت میں مزید ایک قدم آگے بڑھ گئے ہیں۔“

حکومت کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کم از کم 137 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ابتدا میں اس نے ہلاکتوں کی تعداد 60 بتائی تھی۔

ایک مقامی عہدیدار نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے مالی کی سرحد کے قریب واقع انتازائن، بکورت اور وسطانے گاوں پر حملہ کر دیا اور ”حرکت کرتی ہوئی دکھائی دینے والی ہر ایک چیز پر فائرنگ کر دی۔“

حکومتی ترجمان نے کہا ”حکومت ان لوگوں کی اس بربریت کی مذمت کرتی ہے جن کا نہ تو کسی چیز پر ایمان ہے اور نہ ہی قانون پر یقین۔“

حکومت نے اس واردات کے بعد منگل کے روز سے تین دنوں کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا اور ’اس بزدلانہ اور مجرمانہ حرکت میں ملوث لوگوں کو‘ قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

چند ہفتے قبل نئے صدر محمد بازوم کے منتخب ہونے کے بعد سے دہشت گردانہ حملوں اور قتل عام کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اتوار کے روز ملک کی آئینی عدالت نے ان کے انتخاب کی تصدیق کردی تھی۔

گزشتہ ہفتے بھی نائجر، برکینافاسو اور مالی کو جوڑنے والے ’سہ سرحدی علاقے‘ تیلا باری خطے میں اسی طرح کے ایک حملے میں 66 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

صدر بازو م نے پیر کے روز ایک ٹوئٹ کے ذریعہ متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا”بانی بانگاو قتل عام کے واقعے کے بعد گزشتہ روز دہشت گردو ں نے ایک بار پھر اسی بربریت کا مظاہرہ کیا ہے اور انتازائن اور بکورت کی پرامن شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔“

پیر کے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے نے جنوری میں ہوئے قتل عام کی خوفناک یادیں تازہ کردی ہیں جب تیلاباری کے مینگیز ضلع کے دو گاوں پر انتہاپسندوں نے حملہ کرکے کم ازکم 100 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

یہ علاقہ جہادی سرگرمیوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے اور تجزیہ کاروں کے مطابق انسداد دہشت گردی کے اقدامات کی وجہ سے صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے کیونکہ اس سے نسلی ملیشیا کو تقویت ملی ہے۔

Share this:
Mushroom
Previous Post سفید مشروم کئی طرح کے کینسر کو بڑھنے سے روکتی ہے
Next Post چین چیلنج بھی ہے اور موقع بھی، نیٹو چیف
Jens Stoltenberg

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.