geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نائجیریا میں درجنوں مغوی طلبہ کو تین ماہ بعد رہائی مل گئی

August 28, 2021 0 1 min read
Nigeria Students
Share this:

Nigeria Students

نائجیریا (اصل میڈیا ڈیسک) نائجیریا کی ریاست نائجر میں ٹیگینا کے ایک مدرسے سے 30 مئی کو 136 بچوں کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا۔ پندرہ بچے جون میں اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہوگئے تھے، چھ کی موت ہو گئی تھی جبکہ باقی کو اب رہائی مل گئی ہے۔

نائجیریا میں تاوان وصول کرنے کے لیے بچوں اور طلبہ کے بڑے پیمانے پر اغوا کے واقعات میں حالیہ مہینوں میں کافی تیزی آئی ہے۔

متعلقہ مدرسے کے صدر مدرس ابوبکر الحسن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ رہا کیے گئے طلبہ کی حقیقی تعداد کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم ”اب کوئی بھی طالب علم اغوا کاروں کی قید میں نہیں ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ طلبہ کو گاڑیوں کے ذریعے واپس ان کے گھروں کو بھیجا جا رہا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ کتنے طلبہ رہا کیے گئے ہیں۔

فتحی عبدالحئی نامی ایک شخص، جن کی 18سالہ بیٹی اور 15سالہ بیٹے کو اغوا کیا گیا تھا، نے بتایا کہ ان کے دونوں بچے آزاد کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو جلد از جلد دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

بھاری ہتھیاروں سے لیس مجرموں کے ایک گروہ نے ٹیگینا میں 30 مئی کو ایک مدرسے پر حملہ کیا تھا۔ حملہ آور وہاں زیر تعلیم تقریباً ڈیڑھ سو بچوں میں سے 136کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ مدرسے کے عہدیداروں کے مطابق 15 بچے جون میں اغوا کاروں کے چنگل سے نکل جانے میں کامیاب ہو گئے تھے جبکہ چھ بچوں کی دوران قید موت واقع ہو گئی تھی۔

جولائی میں اغواکاروں نے اس شخص کو یرغمال بنا لیا تھا، جسے لوگوں نے طلبہ کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے زر تاوان دے کر بھیجا تھا۔ متاثرہ والدین اور مدرسے کی انتظامیہ نے اپنی اپنی جائیدادیں حتیٰ کہ مدرسے کی زمین فروخت کر کے پیسے جمع کیے تھے لیکن اغواکاروں نے بعد میں کہا تھا کہ یہ رقم کافی نہیں تھی۔

نائجیریا میں گزشتہ دسمبر سے ہی مختلف اسکولوں اور کالجوں پر حملے کر کے طلبا طالبات کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی نائجیریا میں دسمبر سے اب تک ایک ہزار سے زائد طلبہ کا اغوا کیا جا چکا ہے۔ کدونا، کاٹسینا، نائجر اور زمفارا کی ریاستوں میں اغوا کے واقعات سب سے زیادہ پیش آ رہے ہیں۔

اغوا کے ان بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے اور طلبہ کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے حکام کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صدر محمدو بخاری نے گوکہ ان جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائی اور فضائی حملوں کے احکامات دیے ہیں تاہم اغوا کارو ں کے حملوں کا سلسلہ رک نہیں سکا۔ بعض ریاستی حکومتوں نے مجرموں کو معافی دینے کی پیش کش بھی کی تاہم اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

Share this:
Hafiz Saeed Khan
Previous Post داعش کے اُبھرنے سے پاکستان کو لاحق خطرات
Next Post آرمینا: ہمیں ترکی سے مثبت اشارے مل رہے ہیں، مثبت اشاروں کا مثبت جواب دیا جائے گا
Nikol Pashinyan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.