عدم اعتماد‘ ایم کیو ایم فیصلے کا اعلان او آئی سی کانفرنس کے بعد کرے گی

MQM

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) امکان ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان اپنے فیصلے کا اعلان اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد کرے گی۔اس سے قبل کارکنوں سے رائے لینے اور رابطہ کمیٹی مزید مشاورت بھی مکمل کرے گی.

منگل کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے وفد سے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم نے حکمراں جماعت کے وفد کو واضح یقین دہانی نہیں کرائی.

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل،وفاقی وزیراسد عمر اور علی زیدی شریک تھے۔جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.

ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ جمہوریت کے منافی نہ قبول ہوگا نہ اس کا ساتھ دیں گے‘ایم کیو ایم کا فیصلہ ملک و قوم کے مفاد اور جمہوری روایات کے عین مطابق ہی ہوگا۔