geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جعلی انجمن

March 16, 2022 0 1 min read
Farmers
Share this:

Farmers

تحریر: روہیل اکبر

ہماری بیوروکریسی ایسی ہے کہ چکر دینے پر آئے تو وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری بھی چکر کھا جائیں اگر کام کرنے پر آئے تو عام آدمی کی بھی سنی جائے مشکلات اور پریشانیاں منٹوں میں ختم ہو جاتی ہیں مگر حالات یہی بتاتے ہیں ہم ہماری پستی اور پسماندگی کے پیچھے جتنا ہاتھ سیاستدانوں کا ہے اتنا ہی حصہ ہماری بیوروکریسی نے ڈالا ہوا ہے پچھلے دنوں ایک رپورٹ پڑھ رہا تھا کہ غریب کسانوں کے نام پر بھی ہمارے ان بابوؤں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے ہمارے غریب کسان نے تو کئی کئی سال سے نئے کپڑے نہیں سلائے نئی جوتی نہیں خریدی کبھی پیزا اور برگر نہیں دیکھا دھول اور مٹی کا لباس پہنے ہمارے یہ محنت کش جو اللہ کے دوست ہیں ہم نے انہیں بھی چونا لگا دیا ہمارے دیہاتی بھائیوں کو بھی اب یاد نہیں ہوگا کہ انکی فلاح وبہبود کیلیے حکومت نے ایک زرعی انجمن امداد ہائے باہمی بھی بنا رکھی ہے جو غریب کسانوں کو چند ہزار روپے قرضہ دیتی ہے تاکہ وہ بیج،کھاد اور سپرے وغیرہ خرید کر اپنے بچوں کی روزی روٹی کا بندوبست کرسکیں مگر ہم ان غریب کسانوں کے نام پر بھی لوٹ مار اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔

سب سے پہلے تو ہم یہ جانتے ہیں کہ یہ زرعی انجمن امداد ہائے باہمی ہے کیا؟۔کوآپریٹو ایکٹ 1925کے مطابق حکومت ایک گاؤں میں چھوٹے کسانوں کی ایک سوسائٹی بنا کر انہیں قرضے دیتی ہے اور چھوٹے کسان کی پہچان یہ ہے کہ وہ ساڑھے بارہ ایکٹر یا اس سے کم زمین کا مالک ہو کسی ایک گاؤں میں کم از کم دس افراد پر مشتمل سوسائٹی بن سکتی ہے سوسائٹی کی تشکیل کیلئے تحصیل سطح کا افسر اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز خود گاؤں میں جا کر لوگوں کو ڈھول پیٹ کر یا لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اعلان کر کے ایک جگہ جمع کرتا ہے اور ہم خیال لوگوں کو سوسائٹی بنا نے پر آمادہ کرتا ہے سوسائٹی کا ممبر بننے کا خواہش مند کسان اپنے نام ولدیت کے ساتھ اپنی اراضی (ایکڑ) کی تعداد بتاتا ہے جس کی تصدیق اسسٹنٹ رجسٹرار گاؤں کے دوسرے لوگوں کی شہادت سے کرتا ہے اس عمل کے بعد اسسٹنٹ رجسٹرار علاقہ کے تحصیل دار اور پٹواری سے سرکاری طور پر تحریری تصدیق کرواتا ہے۔

اس کے بعد ہر سوسائٹی کی ایک ایگزیکٹو باڈی (پریز یڈنٹ، وائس پریزیڈنٹ، سیکرٹری، خزانچی، دوممبر ایگزیکٹو کمیٹی)کل چھ افراد پر مشتمل بذریعہ انتخاب تشکیل دی جاتی ہے ہر ممبر کے اسی سوسائٹی کے دو ممبران گارنٹر بنتے ہیں سوسائٹی ممبران کو 2ہزار فی ایکڑ کی شرح سے ششماہی بنیاد پر قرضہ دیا جاتا ہے جو زیادہ سے زیادہ 25000روپے بنتاہے قرضہ کے اجرا کے بعد ہر 60دن میں سوسائٹی کا اجلاس ہونا لازمی ہوتا ہے جو اسسٹنٹ رجسٹرار کی عدم موجودگی میں نہیں ہو سکتا اسسٹنٹ رجسٹرار اجلاس میں ہر ممبر کی حاضری لگاتاہے اور کسی ممبر کی غیر حاضری کی صورت میں تمام ممبران اور عملہ کے ساتھ اسکے گھر جا کر غیر حاضری کی وجہ دریافت کرتا ہے۔

اسسٹنٹ رجسٹرار کی ذمہ داری ہے کہ ہر ممبر کو اس کی حد قرضہ کے مطابق رقم مل جائے تمام ممبران اپنا اپنا حاصل کر دہ قرضہ سوسائٹی کے خزانچی کو واپس کر دیتے ہیں جو سوسائٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی متعلقہ کواپریٹو بینک کے منیجر کے پاس جمع کروا دیتی ہے اگلے چھ ماہ کیلئے سوسائٹی کے اجلاس میں میں نیا Resolution of demandپاس ہو تا ہے یہ اجلاس بھی اسسٹنٹ رجسٹرار کی گاؤں میں موجودگی اور صدارت میں منعقد ہوتا ہے نیا قرضہ بھی مقامی کوآپریٹو بنک کا مینجر پروسیجر کے مطابق جاری کرتا ہے جبکہ نادہندہ سے قرض کی واپسی کا بھی ایک طریقہ کار طے ہے۔

اگر کوئی ممبر فوت ہو جائے یا قرضہ واپس نہ کر سکے تو اس کے گارنٹر (ضمانتی)قرضہ واپس کر نیکے ذمہ دارہوتے ہیں اگر کوئی بلکل قرضہ واپس نہ کرے تو اس کی ملکیتی زمین سے کھڑی فصل (ڈھول کی تھاپ پر)کاٹ کر نیلام کر دی جاتی ہے اور قرضہ کی رقم وصول کی جاتی ہے مگر صوبہ پنجاب میں کم و بیش پچاس ہزارسوسائٹیاں ڈیفالٹ کرگئیں اور دیے گئے قرضے واپس نہ ہو سکے تقریباً سال 2003-4 میں پنجاب کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ Disfunctionalکر دیا گیا۔ گذشتہ برس وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ کو ازسرنو بحال کر کے انہی جعلی انجمن ہائے امداد باہمی کو 1536ملین کے نئے قرضے جاری کر دئے سال 2000/2001میں پنجاب اکنامکس ریسرچ انسٹیٹوٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کی 97.5فیصد زرعی کوآپریٹو سوسائٹیوں کوجعلی قرار دیا گیا تھا۔

سال2003میں صوبائی وزیر کواپریٹوملک ا نور نے میڈیا کو بتایا تھا کہ صوبہ پنجاب میں چیف سیکریٹری کی ہدایت پر ہونیوالی سوسائٹیوں کی ا سکرونٹی کی روشنی میں 13اضلاع میں 40فیصد سوسائٹیاں جعلی ثابت ہوئی تھیں پنجاب کے باقی اضلاع کے نتائج ابھی آنا باقی تھے دراصل ان جعلی انجمنوں کی تشکیل (رجسٹریشن)کیلئے محکمہ کو اپریٹو نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے بے زمین دیہاتیوں کا جعلی لینڈ ریکارڈ بنا لیا تھا اور قومی خزانہ کے اربوں روپے لوٹ لئے اس گندے کھیل کا ظالمانہ پہلو یہ ہے کہ جن بے زمین دیہاتیوں کے نام پر قرضہ جاری ہوا تھا ان ہی معصوم لوگوں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا ستمبر2000 میں بھی ایک ایسا ہی بے گناہ قیدی ننکانہ صاحب کے قریبی گاؤں کوٹ بھٹیاں کا رہائشی سترسالہ شاہ محمدننکانہ صاحب کی حوالات میں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر ہلاک ہو گا تھااور یہ خبر 24/25ستمبر2000 کو قومی اخبارات میں چھپی یکم جون 2000کو سرکل رجسٹرار کواپریٹو شیخوپورہ اور دیگر عملہ کے خلاف اینٹی کرپشن تھانہ شیخوپورہ میں 2ایف آئی ارنمبر15-16بھی درج ہوئیں لیکن کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ کواپریٹو ایکٹ 1925میں کسی نا دہندہ کی گرفتاری اور جیل میں ڈالنے کی کوئی گنجائش نہیں ڈیفالٹر سے دراصل ریکوری ضامنوں کے ذریعے یا کھڑی فصل کاٹ کر ہی کی جاسکتی ہے مگر یہاں پر تو جن کے نام پر قرضے جاری ہوئے نہ انہیں علم ہوا اور نہ ہی انکی کوئی زمین ہوتی ہے یہ ہماری بیوروکریسی کا کمال ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی آنکھوں میں بھی دھول جھونک کر ان انجمنوں کو نہ صرف بحال کروایا بلکہ انکے نام پر کروڑوں روپے بھی ہڑپ کر لیے۔
Rohail Akbar

تحریر: روہیل اکبر

Share this:
MQM
Previous Post عدم اعتماد‘ ایم کیو ایم فیصلے کا اعلان او آئی سی کانفرنس کے بعد کرے گی
Next Post خان صاحب نے سب سے ہاتھ کیا ہے: پرویز الہی
Pervez Elahi

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.