geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نور مقدم کیس: ملزم ظاہر جعفر کی والدہ کی ضمانت منظور، والد کی مسترد

October 18, 2021 1 1 min read
Noor Muqaddam Case
Share this:

Noor Muqaddam Case

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔

وکیل درخواست گزار خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی مقدمے میں نامزد نہیں تھے، مرکزی ملزم ظاہر جعفرکے پولیس کو بیان کے بعد والدین کو نامزد کیا گیا، کال ریکارڈز کے مطابق عصمت جعفر نے مرکزی ملزم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ آپ ملزم اور اس کے والدین کے کال ریکارڈز اور رابطے پر دلائل دیں، وقوعے کے روز درخواست گزاروں کی جانب سے ملزم کو کئی کالز کی گئیں، اس موقع پر ضمانت کا فیصلہ کرنے سے مرکزی کیس متاثرہو سکتا ہے، عصمت جعفر کے اس واقعے میں کردار سے متعلق دلائل دیں۔

خواجہ حارث نے کہا کہ استغاثہ کے مطابق شام 6:35 سے 7:30 کے درمیان قتل ہوا، ایف آئی آر میں قتل کا درج وقت رات 10 بجے کا ہے۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ اس موقع پر ضمانت دے کر استغاثہ کا پورا کیس فارغ نہیں کیا جا سکتا۔

وکیل درخواست گزارخواجہ حارث نے کہا کہ ملزمان پر صرف قتل چھپانے کا الزام ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھا کہ کیا ظاہر جعفر کی دماغی حالت کو ٹیسٹ کیا گیا ہے؟ جس پر خواجہ حارث نے بتایا کہ ملزم کی ذہنی حالت سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیس میں منشیات کا ذکر بھی ہے، کیا ملزم منشیات پر تھا؟

وکیل مدعی شاہ خاور نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا صرف منشیات کا ٹیسٹ کروایا گیا ہے، ذہنی کیفیت جانچنے کے لیے کوئی معائنہ نہیں ہوا۔

جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ ملزم انکار کرے تو ذہنی کیفیت نہیں دیکھی جاتی، ذہنی کیفیت کا سوال صرف اقرار جرم کی صورت میں اٹھتا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ممکن ہے فون پر والد قتل کا کہہ رہا ہو، یہ بھی ممکن ہے روک رہا ہو جس پر وکیل خواجہ حارث نے کہا ممکن تو یہ بھی ہے کہ بیٹا باپ کو سچ بتا ہی نا رہا ہو۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے استفسار کیا کہ ٹرائل کی کیا صورت حال ہے؟ جس پر ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ فرد جرم عائد ہو چکی، 8 ہفتوں میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت بھی ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ بظاہر ماں کے جرم میں شامل ہونے کے شواہد نہیں ہیں۔ خواجہ حارث نے بتایا کہ ماں نے 2 ٹیلیفون کالز گارڈ کو کی تھیں۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک سفاک قتل ہے جس کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے، اتنے سفاک قتل میں تمام پہلووں کو دیکھتے ہوئے ضمانت کس بنیاد پر ہو؟

خواجہ حارث نے کہا کہ کال ریکارڈز کی قانوناً کوئی اہمیت نہیں ہوتی، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر کال ریکارڈز بھول بھی جائیں تو ذاکر جعفر نے قتل کی پولیس کو اطلاع کیوں نہیں دی؟

جسٹس قاضی محمد نے کہا کہ وقوعہ کے بعد بھی ملزمان کا رویہ دیکھا جاتا ہے جبکہ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ والدہ کی بھی 11 کالز کا ریکارڈ موجود ہے۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ جائزہ لیں گے کہ پولیس کو بلانے کی بجائے تھراپی ورکس کو کیوں کہا گیا؟

سپریم کورٹ نے ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جبکہ والدہ عصمت آدم جی کی درخواست ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

Share this:
Pakistan Corona Cases
Previous Post پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد اور اموات میں مسلسل کمی
Next Post نوجوان کو تھپڑ مارنے پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آگیا
Uzma Bukhari

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.