geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ غالباً ناکام رہا، جنوبی کوریا

March 16, 2022 2 1 min read
North Korea Missile Test
Share this:

North Korea Missile Test

پیونگ یانگ (اصل میڈیا ڈیسک) جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور ‘نامعلوم قسم کا میزائل’ لانچ کرنے کی کوشش کی، تاہم لگتا ہے کہ وہ ناکام رہا۔ پیونگ یانگ رواں برس میں غیر معمولی رفتار سے میزائلوں کا تجربہ کر رہا ہے۔

جاپان کی وزارت دفاع نے 16 مارچ بدھ کی صبح شمالی کوریا کی جانب سے ایک مشتبہ میزائل لانچ کی اطلاع دی، تاہم جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے اس پر اپنے فوری رد عمل میں واضح کیا کہ اس کے خیال میں یہ تجربہ شاید ناکام ہو گیا۔
ہمیں ابھی تک کیا معلوم ہے؟

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) نے ایک بیان میں کہا، ”شمالی کوریا نے آج صبح ساڑھے نو بجے کے قریب سونان کے علاقے سے ایک نامعلوم پروجیکٹائل فائر کیا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ لانچنگ کے فوراً بعد ہی ناکام ہو گیا۔”

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے تجزیہ کار اس کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

جاپانی کابینہ کے چیف سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو نے صحافیوں کو بتایا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ تجربے کے طور پر بیلیسٹک میزائل فائر کرنے کی کوشش کی گئی تھی یا نہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ اسے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ کے باہر ایک ہوائی اڈے سے لانچ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ رواں برس اب تک اس مقام سے اس طرح کے کئی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

شمالی کوریا اس سال اب تک نو پروجیکٹائل لانچ کر چکا ہے اور بدھ کی یہ کوشش دسویں ہو گی۔ آخری بار اس نے پانچ مارچ کو ایک کامیاب تجربہ کیا تھا۔

امریکہ اور جنوبی کوریا کے مطابق اسی مقام سے کیے گئے دو حالیہ تجربات ایک نئے بین البراعظمی قسم کے بیلیسٹک میزائل کے تھے۔ اس کی جانب سے بیلیسٹک میزائلوں کا تجربہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کے یہ تجربات ایک جاسوس سیٹلائٹ کے اجزاء تیار کرنے کے لیے تھے۔

واشنگٹن اور سیول نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پیونگ یانگ اپنی جوہری ٹیسٹ سائٹ پر بند پڑی کچھ سرنگیں بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ شمالی کوریا اب تک کل چھ مرتبہ جوہری تجربات کر چکا ہے تاہم سن 2017 کے بعد سے اب تک کوئی تجربہ نہیں کیا ہے۔

لیکن شمالی کوریا نے یہ دھمکی بھی دے رکھی ہے کہ چونکہ جوہری ہتھیاروں سے پاک ہونے سے متعلق بات چیت رک گئی ہے، اس لیے جوہری ہتھیاروں کے تجربات پر اس نے جو بذات خود اپنے اوپر پابندی عائد کر رکھی ہے، اسے وہ جلدی ہی ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post عوام میں وزیراعظم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت
Next Post روس اور یوکرین کی جنگ میں اب تک پانچ صحافی ہلاک
Russia Ukraine War

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.