geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جوہری ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی پیر کو ایران پہنچیں گے

November 18, 2021 0 1 min read
Rafael Grossi and Mohammad Eslami
Share this:

Rafael Grossi and Mohammad Eslami

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی جوہری ایجنسی کے سربراہ اگلے پیر کو ایرانی دارالحکومت پہنچیں گے۔ رواں ماہ ہونے والے جوہری ڈیل کی بحالی کے مذاکرات میں ایران سے عالمی طاقتوں برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگران ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ کے تہران کے دورے کی تصدیق ایران کے ملکی نیوکلیئر ادارے نے کی ہے۔ ایرانی ادارے کے مطابق جوہری ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی بائیس نومبر کو تہران میں ایرانی اہلکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا جب ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات شروع ہونے والے ہیں اور بین الاقوامی جوہری ایجنسی کے انتظامی بورڈ کا اجلاس بھی بائیس نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔

گروسی پیر کی شام تہران پہنچیں گے اور اگلی صبح یعنی منگل کو ایرانی جوہری توانائی کے ادارے کے نئے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات کریں گے۔

ادھر جوہری ڈیل کی بحالی کے مذاکرات میں ایران سے عالمی طاقتوں برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس کے نمائندے شریک ہوں گے۔ امریکا ان مذاکرات میں بلاواسطہ شرکت کرے گا۔

آئی اے ای اے کے سربراہ را‌فائل گروسی نے 12 اکتوبر جمعے کے روز اس بات پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ ایران کی نئی حکومت نے اپنی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے کئی تصفیہ طلب امور پر بات چیت کے لیے ادارے سے ابھی تک رابطہ تک نہیں کیا ہے۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ یہ ایک حیران کن عمل ہے کہ جون کے انتخابات میں کامیابی کے بعد سے صدر ابراہیم رئیسی کی حکومت نے ایجنسی سے کوئی رابطہ تک نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گفتگو کے موضوعات اور معاملات کی ایک طویل فہرست ہے اور رابطہ ہونا اہم تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

آئی اے ای اے کے سربراہ نے البتہ یہ ضرور کہا کہ ان کی تکنیکی معاملات پر کبھی کبھار ایرانی جوہری توانائی کے ادارے کے نئے سربراہ کے ساتھ گفتگو ضرور ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی ایرانی جوہری پروگرام بارے مرتب کردہ ایک رپورٹ نیوز ایجنسی اے ایف پی نے بدھ کے روز دیکھی اور اس میں انتہائی افزودہ یورینیئم کے ذخیرے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس چھ نومبر تک ایسے افزودہ یورینیئم کا ذخیرہ ڈھائی ہزار کلو گرام کے قریب ہو گیا ہے، جو سن 2015 کی ڈیل میں طے کردہ شرائط سے کہیں زیادہ ہے۔

رافائل گروسی رواں برس ستمبر میں بھی ایران کا ایک دورہ مکمل کر چکے ہیں اور اسی دورے میں ان کو درالحکومت تہران کے قریب ایک جوہری مقام پر نصب تنصیبات کے معائنے کی اجازت ملی تھی۔

Share this:
Indian Forces Kashmir
Previous Post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، مزید 5 نوجوان شہید
Next Post قدرتی وسائل کی تلاش کے لیے ایک اور بحری جہاز بیڑے میں شامل ہو گیا ہے: ایردوان
Tayyip Erdoan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.