geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بات جوہری تنازعے کی ہو تو امریکا کو الزائمر ہو جاتا ہے، ایران

November 2, 2021 0 1 min read
United States and Iran
Share this:

United States and Iran

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکا الزائمر کے مرض کا شکار ہو جاتا ہے۔ تہران حکومت کے مطابق امریکا بھول جاتا ہے کہ اس جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت میں جمود کا ذمے دار کون ہے۔

تہران سے پیر یکم نومبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ایرانی وزرات خارجہ نے اپنے آج جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امریکا ‘لازمی طور پر الزائمر کا مریض‘ بن چکا ہے، اس لیے کہ (ایران کے) جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات میں موجودہ تعطل کے اسباب کے حوالے سے امریکا یہ بھول جاتا ہے کہ یہ تعطل کس کی وجہ سے پیدا ہوا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا، ”ویانا میں طے پانے والے معاہدے سے ایران نہیں بلکہ امریکا یک طرفہ طور پر نکلا تھا۔ لیکن یہی بات امریکا بھول چکا ہے اور بظاہر اس معاملے میں امریکا کو اب الزائمر کے مرض کا سامنا ہے۔‘‘

سعید خطیب زادہ نے کہا، ”تہران کو دھمکیاں دینے کے بجائے، امریکا کو سب سے پہلے کرنا یہ چاہیے کہ وہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی طرف لوٹے اور ایرانی معیشت کے خلاف اپنی طرف سے لگائی گئی بہت نقصان دہ اقتصادی پابندیاں ختم کرے۔‘‘

ایرانی وزارت خارجہ کے اس تازہ ترین بیان کی وجہ ویک اینڈ پر اطالوی دارالحکومت روم میں ہونے والی وہ جی ٹوئنٹی سمٹ بھی بنی، جس میں امریکا نے فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے ساتھ مل کر ایران پر اس کے جوہری پروگرام کے حوالے سے دباؤ بڑھانے کی کوشش کی۔

ان چاروں ممالک کے رہنماؤں نے کہا کہ تہران کے جوہری پروگرام کے باعث پیدا شدہ صورت حال میں کسی ‘نئی خطرناک شدت‘ سے بچنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ایران واپس مذاکرات کی میز پر لوٹے۔

تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق اس کے بین الاقوامی برادری کے ساتھ اسی تنازعے میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج یکم نومبر کو ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب اس بارے میں ”بہت زیادہ گفتگو کی ضرورت ہی نہیں۔‘‘

ایران میں غیر ملکی پرچم تیار کرنے والی سب سے بڑی فیکڑی کا کاروبار تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اس فیکڑی میں امریکی، برطانوی اور اسرائیلی پرچم صرف اس لیے تیار کیے جاتے ہیں تاکہ انہیں مظاہروں کے دوران جلایا جا سکے۔

حسین امیر عبداللہیان نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو اپنے ایک ایگزیکٹیو حکم نامے کے ذریعے واشنگٹن کی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپسی کا بلاتاخیر اعلان کر دینا چاہیے۔

ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدہ طویل مذاکرات کے بعد 2015ء میں ویانا میں طے پایا تھا۔ اس کا مقصد تہران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا۔ جواباﹰ امریکا کو ایران کے خلاف عائد کردہ پابندیاں اٹھانا تھیں، جو بہت حد تک اٹھا بھی لی گئی تھیں۔

یہ معاہدہ اس وقت تعطل کا شکار ہو گیا تھا جب 2018ء میں اس دور کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے اس معاہدے سے یک طرفہ اخراج کا اعلان کر دیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے تب ایران کے خلاف نئے سرے سے اقتصادی پابندیاں بھی عائد کر دی تھیں۔ اس کے بعد سے اپنی جوہری تنصیبات میں یورینیم کو افزودہ کرنے کی شرح کے لحاظ سے ایران بھی مسلسل اس معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

تہران اور عالمی طاقتوں کے مابین اس معاہدے کو مکمل ناکامی سے بچانے کے لیے مذاکرات کا آغاز اس سال اپریل میں ہوا تھا۔ پھر ایران میں سخت گیر مذہبی رہنما ابراہیم رئیسی کے نیا ملکی صدر منتخب ہو جانے کے بعد یہ مذاکرات دوبارہ جمود کا شکار ہو گئے تھے۔

اب تہران میں ملکی قیادت کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کا نیا دور ممکنہ طور پر اسی مہینے شروع ہو سکتا ہے۔

Share this:
Joe Biden
Previous Post امریکا اپنے موسمیاتی اہداف کو پورا کرے گا، ترقی پذیر ممالک کو مدد دی جائے: جوبائیڈن
Next Post برازیل میں غار بیٹھ جانے سے 9 فائر فائٹر ہلاک، متعدد زخمی
Cave Collapse

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.