geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جوہری ہتھیاروں کے خلاف عالمی معاہدہ، ایٹمی طاقتوں پر دباؤ

October 27, 2020 3 1 min read
Protest
Share this:

Protest

جنیوا (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے اس معاہدے پر پچاس ممالک دستخط کر چکے ہیں اور نوے دنوں میں اس کی توثیق کی جائے گی۔ اس کا مقصد ایٹمی قوتوں پر دباؤ بڑھانا ہے۔

ہنڈوراس اس معاہدے پر دستخط کرنے والا پچاسواں ملک تھا۔ اس وسطی امریکی ملک نے جوہری ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق اقوام متحدہ کے اس معاہدے کی نہ صرف توثیق کی ہے بلکہ اس نے یہ بیڑا بھی اٹھایا ہے کہ کوئی دوسرا دستخظ کنندہ ملک کسی بھی حالت میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری، خریداری، قبضہ یا ذخیرہ نہ کرے۔ ہنڈوراس کی حکومت کے دستخط کے ساتھ ہی ایک سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ اب یہ معاہدہ آئندہ برس بائیس جنوری سے نافذ العمل ہو جائے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ یہ دستاویز “جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایک اہم عزم” کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے ان تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے اس مسئلے کو مسلسل اجاگر کیا ہے۔ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کی مہم آئی کین ( آئی سی اے این) نامی اتحاد نے شروع کی تھی۔ اس اتحاد میں ایسی پانچ سو تنظیمیں اور ادارے شامل ہیں، جو دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کے خلاف ہیں۔ اسی اتحاد کی ڈائریکٹر بیٹرس فہن کو سن دو ہزار سترہ میں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔ اس اتحاد کا کہنا ہے کہ اسی طرح ایٹمی ممالک پر دباو بڑھایا جا سکتا ہے۔ اب اس تحریک میں بینکوں اور سرمایہ کاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

جنیوا میں ہنڈوراس کی طرف سے دستخط سے پہلے اس اتحاد کی ڈائریکٹر فہن کا کہنا تھا، ‘جوہری ہتھیار غیر اخلاقی ہیں، قانون کی خلاف ورزی ہیں اور ان پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ”ایٹمی جنگ میں ہم کورونا وائرس کی طرح اعداد وشمار بہتر نہیں بنا سکتے، ‘ایک ایٹمی جنگ مکمل تباہی ہے۔ تب فلاحی تنظیمیں بھی مدد نہیں کر سکتیں۔‘

تاہم ابھی تک یہ معاہدہ ایک علامتی معاہدہ ہے۔ کیوں کہ جن ممالک نے اس پر دستخط کیے ہیں یا اس کی توثیق کی ہے، ان میں سے کسی کے پاس بھی ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں۔ جوہری طاقتیں امریکا، روس، چین، برطانیہ، فرانس، پاکستان، بھارت، اسرائیل اور شمالی کوریا اس میں شامل نہیں ہیں۔

اسی طرح جرمنی اور نیٹو ممالک بھی اس میں شامل نہیں ہیں۔ کیوں کہ نیٹو ممالک کی اب بھی یہی پالیسی ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کا خوف برقرار رکھا جائے۔

Share this:
Elliott Abrams
Previous Post ایرانی میزائل وینزویلا پہنچے توانہیں تباہ کر دیں گے: امریکا
Next Post مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کیخلاف آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے
Kashmir Black Day

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.