geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اوباما، بل گیٹس سمیت دنیا کی متعدد اہم شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

July 16, 2020 2 1 min read
Twitter Logo
Share this:

Twitter Logo

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا کی متعدد اہم شخصیات بشمول سابق امریکی صدر بارک اوباما، جو بائیڈین، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نیز ایپل اوراوبر جیسی کمپنیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے بٹ کوائن اکاؤنٹ میں رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ہیکرس نے معروف شخصیات اور کمپنیوں کے ٹوئٹر اکاونٹس کو ہیک کرکے ایک بڑے بٹ کوائن گھپلے کو انجام دینے کی کوشش کی ہے۔

بدھ 15 جولائی کو جن اہم شخصیات اور کمپنیوں کے ٹوئٹر اکاونٹ ہیک کیے گئے ان میں سابق امریکی صدر بارک اوباما اور جو بائیڈن سمیت معروف ملٹی نیشنل کمپنی امیزون کے بانی اور دنیا کے امیرترین شخص جیف بیزوس، ارب پتی بل گیٹس، ایلن مسک اور ایپل اور اوبر جیسی دنیا کی معروف کمپنیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹ شامل ہیں۔ ان تمام اہم شخصیات اور کمپنیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کے ایک ایڈرس پر رقم طلب کی گئی۔

ہیک کرنے کے بعد ان اہم شخصیات کے حقیقی ٹویٹر اکاؤنٹ سے صارفین کے لیے پیغام میں لکھا گیا کہ اگر وہ اپنی رقم کو دوگنا کرنا چاہتے ہیں تو بٹ کوائن کے ایک خاص اکاؤنٹ میں 30 منٹ کے اندر ایک ہزار ڈالر بھیجیں جس کے بدلے میں انہیں دو ہزار ڈالر ملیں گے۔ حالانکہ جیسے ہی اس بات کا انکشاف ہوا کہ یہ تمام پیغامات ہیکنگ کے بعد جعلسازی کے لیے ہیں، انہیں فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

جیمنی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے بانی کیمرون ونیکلیوس نے اس بارے میں لکھا، ”یہ ایک فراڈ ہے اس میں قطعی حصہ نہ لیں۔ یہ کرپٹیو اکاؤنٹ پر کنٹرول حاصل کرنے کے ہی جیسا ایک حملہ ہے جس کا آج کل کافی تجربہ ہورہا ہے۔ ہوشیار رہیے۔”

اس سلسلے میں سب سے پہلے معروف عالمی کمپنی ‘ٹیسلا’ اور ‘اسپیس ایکس’ کے مالک ایلن مسک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام آیا جس میں کہا گیا تھا، ”میں اس وقت بہت شکرگزار محسوس کر رہا ہوں۔ جو شخص بھی میرے بٹ کوائن اکاؤنٹ میں رقم بھیجے گا تو میں اسے دگنی رقم واپس کروں گا۔ آپ مجھے ایک ہزار ڈالر بھیجیں، میں آپ کو دو ہزار ڈالر واپس کروں گا، اور یہ میں صرف 30 منٹ کے اندر اندر کروں گا۔”

ٹوئٹرنے بعض اہم اکاؤنٹ سے ٹویٹ کو روکنے کے لیے انہیں عارضی طور پر بلاک کر دیا تاکہ کوئی پیغام نہ لکھا جا سکے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ، ”جب تک ہم اس کا اچھی طرح سے جائزہ لیکر اسے درست نہ کر دیں اس

وقت تک ممکن ہے کہ بہت سے صارفین اپنے اکاؤنٹ سے ٹویٹ نہ کر پائیں یا پھر انہیں اپنا پاس ورڈ دوبارہ سیٹ کرنے میں مشکل آئے۔”

اس حوالے سے کمپنی نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”ہم سکیورٹی کے اس واقعے سے باخبر ہیں جس سے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ متاثر ہورہے ہیں۔ ہم اس کی تفتیش کرنے کے ساتھ ہی اسے درست کرنے کے اقدامات بھی کر رہے ہیں۔ اس بارے میں ہم سبھی کو جلد ہی اپ ڈیٹ کریں گے۔”

ٹوئٹر پر مصدقہ اکاؤنٹ عام طور پر اہم سیاسی شخصیات، سلیبریٹیز، معروف صحافیوں، نیوز ایجنسیوں، حکومتی اداروں اور دفاتر، سیاست دانوں، ملکی سربراہوں اور دیگر ایمرجنسی سروسز کے لیے مختص ہوتے ہیں۔چونکہ ایسی شخصیات کے نام پر عام لوگ بھی اپنا اکاؤنٹ بنا لیتے ہیں اس لیے سوشل میڈیا سائٹوں نے ایسی شخصیات کے اصل اکاؤنٹ کے لیے ویری فائیڈ یعنی مصدقہ اکاؤنٹ کا نشان رکھا ہے۔

Share this:
Coronavirus – Pakistan
Previous Post ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 26 ہلاکتیں، 706 نئے کیسز رپورٹ
Next Post یورپی یونین ۔ بھارت آزاد تجارتی معاہدہ، منزل ابھی دور
Modi, Michel And Von der Leyen

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.