geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

منحوس کون ؟

September 29, 2020 0 1 min read
Safar Month
Share this:

Safar Month

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

افسوس ہم زبانی کلامی اہل ایمان ہیں عملی طور پر بس نام کے مسلمان ہیں۔ اللہ پاک نے ہماری رہنمائی و ہدایت کے لئے کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار 124000 انبیاء کرام علیہ السلام بھیجے ہیں ۔سب سے بڑھ کر جب خاتم النبیین حضرت محمد ۖ کی امت میں اللہ پاک نے پیدا فرمایا ہے تو یہ اللہ پاک کا ہم پر احسانِ عظیم ہے یہ وہ سعادت ہے جو بغیر ”خوش نصیبی ” کسی کو حاصل نہیں ہوتی۔ زبانی کلامی اہل ایمان ہونے کا مطلب ہمارا کردار مسلمانوں جیسا نہیں ۔ اگر ہم گفتار کی طرح کردار کے بھی پکے مسلمان ہوتے تو آج کسی دن یا ماہ صفر کو منحوس نہ سمجھتے!

اکثر لوگ ماہ صفر کے پہلے 13 دنوں کو منحوس سمجھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان دنوں میں جادو گر، جنات اور بد روحیں کھلے عام آفات مچاتی ہیں اور کام بگاڑتی ہیں۔ایک کہاوت یہ بھی بنائی گئی ہے کہ ان دنوں میں کوئی بیماری ہو جائے تو وہ مریض مشکل سے بچتا ہے یا اس ماہ میں لگنے والی بیماری مہلک یا شدید ثابت ہوتی ہے۔من گھڑت افواہیں پھیلادی گئی ہیں، جو کہ محض تو ہمات ، لغویات اوربدعات ہیںاور دین حنیف میں اضافہ ہیں، شریعت محمدی ۖ میں ان کا کوئی وجود نہیں!

افسوس صد افسوس ایک بار مجھے ضروری کام کے لئے بازار جانا تھا میں اور میرا دوست ان کے گھر سے نکلے تو ان کے محلے دار ایک پرہیزگار بزرگ ملے دعا اسلام کے بعد میں نے موٹر سائیکل روڈ کی جانب کیا تو دوست نے کہا ٹھہرو! میں نے کہا کیا ہوا؟گھر سے ہوکر آتے ہیں میں سمجھا شاید کوئی لازمی چیز بھول گیا ہو، دروازے سے اندر ہوکر پھر باہر نکلا تو میں نے پوچھا کیا بات ہے؟ میرا دوست کہنے لگا یار یہ جو بزرگ یا انکی فیملی کا کوئی بندہ / بندی منہ لگ جائے ( یعنی جاتے ہوئے ملے ) تو کام نہیں ہوتا۔ یہ سن کر بہت دکھ ہوا کہ ہماری پڑھی لکھی نسل کا یہ حال ہے!

اسی طرح میرا ایک اور دوست ہے اس کے ساتھ کسی دفتر خاص کام کے لئے جانا تھا راستہ میں ان کی نظر بلی پر پڑگئی ۔۔ اللہ اللہ پھر انہوں ایک لیکچر دیا اگر لازمی کام جانا ہو تو سفید بلی رستے میں آئے تو یہ اگر کالی بلی ہو تو یہ ہوتا ہے!

اللہ پاک نے اپنی الہامی و مقدس کتاب میں ارشاد فرمایا ہے کہ
”اور اگر اللہ تمہیں کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا کوئی اسے دور کرنے والا نہیں اور اگر وہ تمہارے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرمائے تو کوئی اس کے فضل کو ردّ کرنے والا نہیں۔ وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اپنا فضل پہنچاتا ہے، اور وہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔(سورة یونس، 10: 107) ” کچھ لوگ منگلوار اور کچھ بدھوار کو اچھا نہیں کہتے ۔حقیقت میں ایام کا اس معاملے میں کوئی عمل دخل نہیں علامہ محمود آلوسی لکھتے ہیں۔

:” میں کہتا ہوں کہ تمام ایام برابر ہیں اور بدھ کا دن نحوست کے لئے خاص نہیں ہے (یعنی اُن پر عذاب اُن کی سرکشی اوربغاوت کی وجہ سے آیانہ کہ بدھ کے دن کی وجہ سے)۔اورہر گزرنے والی ساعت کسی شخص کے لئے اچھی اور مبارک ہوتی ہے اوروہی ساعت دوسرے شخص کے لئے بری اور منحوس ہوتی ہے اور ہر دن کسی شخص کے لئے خیر اور دوسرے شخص کے لئے شَر ہوتاہے(یعنی ایک ہی دِن کہیں جنازہ اٹھتاہے اورکہیں شادیانے بج رہے ہوتے ہیں) یعنی نحوست یا ناسازگار ہونے کاتعلق زمانے سے نہیں ہوتا،بلکہ افراد کے اعتبار سے ہوتاہے۔اور اگر کسی شخص پر عذاب یا کوئی مصیبت نازل ہونے کی وجہ سے بدھ کا دن منحوس ہے تو ہردن بلکہ ہرساعت میں کسی نہ کسی شخص پر کوئی نہ کوئی مصیبت اوربلا نازل ہوتی ہے،تواِس طرح توتمام ساعتیں منحوس قرار پائیں گی،ـروح المعانی، جلد 27، ص:86۔”

افسوس صد افسوس ! پڑھا لکھا طبقہ بھی احساس کمتری اور زمانہ جہالت کی من گھڑت قصے کہانیوں پر یقین رکھتا ہے مگر وہ اللہ جو خالق مالک رازق ہے اس کے بتائے ہوئے روشن راستے پر چلنے کی کوشش نہیں کرتا۔ اگر پڑھا لکھا طبقہ اللہ تعالیٰ کی رب مانتا جیساماننے کا حق ہے تو پھر آج ہم حسد بغض کی آگ میں نہ جل رہے ہوتے! ہم نے اپنے آپ کو مطمن کرنے کے لئے من گھڑت فلسفہ بنا یا ہوا ہے۔ یعنی اگر کسی بہن بھائی کو تکلیف پہنچتی ہے تو ہم ” اللہ کی پکڑ کا فتویٰ جاری کرتے ہیں اور اگر وہ تکلیف ہم کو دبوچ لے تو ہم اللہ تعالیٰ کی آزمائش کہتے نہیں تھکتے!یہ متضاد معیارہی ہماری تباہی و بربادی کا سبب ہے۔

جب ہم اللہ پاک کی دی ہوئی روشن کتاب ” کتابِ مبین قرآن مجید ” کی روشنی اور سردار الانبیاء نبی آخر الزماں حضرت محمد ۖ کے بتائے ہوئے راستے ( اطاعتِ رسول ۖ) پر سچے اور پکے دل سے عمل نہیں کریں گئے تب تک کبھی منگل بدھ کبھی بلی کتے اور کبھی ماہ صفر سمیت بندوں کو منحوس سمجھتے رہیں گئے اور ان کا حقیقت اور اسلام سے دور کا واسطہ بھی نہیں ۔ اس لیے لازم ہے ۔ اللہ اور اللہ پاک کے محبوب ۖ کے بتائے ہوئے اصولوں پر زندگی گزاری جائے ۔ تاکہ دنیا اور آخرت کی کامیابیاں مل سکیں۔
 Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:
Accountability
Previous Post احتساب اور مہنگائی
Next Post کوئی سچ بولنے کے واسطے تیار نہیں
Syllabus

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.