geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آن لائن کلاسز مخصوص طبقے تک محدود ہے، حالات بہتر ہوئے تو اسکول کھولنے چاہئیں

July 10, 2020 0 1 min read
Shafqat Mahmood
Share this:

Shafqat Mahmood

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ آن لائن کلاسز ایک مخصوص طبقے تک محدود ہے لہٰذا حالات بہتر ہوتے ہیں تو ہمیں اسکول کھولنے چاہئیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ اسکول کھولنا ایک چیلنج ہے، ہم نے کہا ہے کہ 15 تک اسکول کھولیں گے اور جب تک مسلسل صحت کی صورتحال کا تجزیہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے اگست کے پہلے اور آخری ہفتے میں دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں تمام صورتحال کا جائزہ لیں گے، اگر بیماری کی شدت کم ہوتی ہے تو اس میں کئی فارمولے ہیں جس کے تحت پہلے بڑی کلاسز کو شروع کرسکتے ہیں، 6 ماہ سے بچے اسکول نہیں جارہے اس سے بہت نقصان ہوا ہے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ حالات بہتر ہوتے ہیں تو ہمیں کچھ کرنا چاہیے کیونکہ کم فیسوں والے نجی اسکولوں میں فاقوں تک نوبت ہے اس لیے حالات بہتر ہوتے ہیں تو ہمیں اسکول کھول دینے چاہئیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ آن لائن کلاسز ایک مخصوص طبقے تک محدود ہے اور جو آن لائن میں پڑھ رہے ہیں انہوں نے کافی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے لیکن جہاں پر آن لائن پڑھائی نہیں اس طرح کے سرکاری اسکولوں اور مدارس کا بہت نقصان ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی لیول پر آن لائن کا مسئلہ ہے، بہت سے طلبہ ایسے علاقوں سے ہیں جہاں انٹرنیٹ نہیں، اس سلسلے میں ایچ ای سی نے پیشکش کی ہے کہ عید کے بعد ایسے طلبہ کو جن کے علاقوں میں انٹرنیٹ دستیاب نہیں انہیں ہاسٹل میں آنے کی اجازت دی جائے اور وہاں 30 فیصد ایسے طلبہ کو لایا جائے گا جن کے علاقوں میں نیٹ دستیاب نہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ اب تک جتنے فیصلے کیے ہیں وہ سب صوبوں کے اتفاق رائے سے کیے ہیں، این سی او سی کو بھی تعلیم کے حساب سے ڈیٹا اکٹھا کرنےکا کہا ہے، اسکول کھولنے سے پہلے بچوں کی عمر کے گروپ میں انفیکشن کو بھی دیکھا جائے گا، اساتذہ کو ایس او پیز کی ٹریننگ بھی دیں گے اور بہت ساری چیزوں کو دیکھنے کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Share this:
Justice Muhammad Qasim Khan
Previous Post پنجاب حکومت نے سسٹم کا بیڑا غرق کر دیا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
Next Post کشمیر کے مسلح تنازعے کی سب سے بھاری قیمت بچے چکا رہے ہیں
Kashmiri Children

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.