geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آن لائن گیمز۔۔نسلوں کی تباہی

May 3, 2020 0 1 min read
PUBG
Share this:

PUBG

تحریر : منزہ سید

عصرِ حاضر میں جہاں جدید ٹیکنالوجی کی صورت میں بیشمار سہولیات نے انسان کو نفع پہنچای ااور ”سوشل میڈیا ” کی صورت میں رابطوں کو وسعت ملی، وہیں ”الیکٹرانک گیمز”کی شکل میں چند خرافات بھی سامنے آئی ہیں۔

آئیے!” آن لائن گیمز ”کے حوالے سے انسانی ذہن پر پڑنے والے منفی و مثبت اثرات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ یہ کس طرح ہمارے معاشرتی رویوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔۔اور کس طرح ہمارے بچوں،نوجوانوں اور بڑوں کو اپنی گرفت میں جکڑے ہوئے ہیں۔

ایک بات تو طے ہے کہ آن لائن گیمز نے جہاں انسانی ذہن کو آسودگی بخشی وہیں ہائی بلڈ پریشر ،نظر کی کمزوری،ڈپریشن انگزائٹی اور فرسٹریشن میں بھی مبتلا کیاہے ۔۔اور بعض گیمز کے خوفناک نتائج بھی سامنے آئے ۔۔۔یہ الگ بات ہے کہ ان گیمز کے کرتا دھرتا افراد نے گیمز ہی کے ذریعے نوعمروںبچوں کو ایک ایسے جال مکروہ جال میں پھنسایا جس کا انجام کارصرف اور صرف خودکشی پر ہوا۔

جی ہاں! آپ بالکل درست سمجھ رہے ہیں۔۔یہاں تذکرہ کیا جا رہا ہے…بدنامِ زمانہ آن لائن گیم” بلیو وھیل ” کا ۔

اس کو کسی بھی ویب سائٹ یا پلے سٹور پر انسٹال کے لئے پیش نہیں کیا گیا بلکہ اس کی طرف مائل کرنے کے لئے اسے پوشیدہ رکھا گیا اور دیگر آن لائن گیمز کے دوران اس کا لنک بھیجا جاتا تھا ۔اس گیم کے آغاز میں ہی کھلاڑی کے بارے میں ہر قسم کی معلومات حاصل کر لی جاتی تھیں اور مختلف چیلنجز مکمل کرنے کو کہا جاتا تھا۔۔۔ان چیلنجز کو ایک ایسے” ایڈونچر ”کی شکل دی جاتی تھی کہ نوجوان پوری دلچسپی کے ساتھ اس میں الجھے رہتے تھے۔۔ اوراس کے آ خری چیلنج میںکسی بھی بلند عمارت سے کود کر خودکشی کرنا یا تیز دھار آلے سے اپنی کلائی کاٹنا وغیرہ ہوتا تھا۔یوں اس مکروہ گیم نے بہت سے ممالک میں نوجوانوں کی جان لی۔۔۔۔جب اس گیم کی تباہی کی گونج پوری دنیا میں پھیلی تو اس گیم پر پابندی لگا کر اس کے بانی کو گرفتار کیا گیا۔۔۔تو حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔۔۔”بلیو وھیل”نامی گیم کا بانی ایک نفسیاتی مریض تھا اور اپنے ساتھ ہونے والے ہر قسم کے ظلم و زیادتی کا انتقام وہ دوسروں سے خودکشی کروا کے لیا کرتا تھا۔۔

اور اب ہم ایک اور گیم پر بات کرتے ہیں جواس وقت پوری دنیا میں” پب جی (PUBG)” کے نام سے جانی پہچانی جاتی ہے۔۔۔۔گیم میں صرف اور صرف قتل و غارت گری شامل ہے۔۔۔۔ایک جہاز سے سو پلیئرز کسی بھی جزیرے میں چھلانگ لگاتے ہیں اور سب ایک دوسرے کو قتل کرنے کے درپے ہوتے ہیں۔۔۔۔جو سب کو مارنے کے بعد زندہ بچ جائے وہ اس گیم کا ”فاتح ”قرار پاتا ہے۔

اس گیم کے دوران بیشترکھلاڑی ٹیمز کی شکل میں بھی جزیرے پر جاتے ہیں۔۔۔اور آن لائن مائیک پر ان کی گفتگو کچھ اس قسم کی ہوتی ہے۔۔۔چرچ میں لُوٹ کرو.۔۔۔ہاسپٹل میں لُوٹ کرو۔۔۔سکول میں لُوٹ کرو۔۔۔گھروں میں لُوٹ کرو۔۔۔گاڑی والوں کو مار کے گاڑی چھینو۔۔۔فلاں فلاں کوگن سے بندہ مارو۔۔۔گرینیڈ مارو۔۔۔۔مرنے والوں کا سامان اٹھا لو۔۔۔۔تمہا رے پیچھے یا سامنے بندہ ہے مارو۔۔۔۔میں مر گیا۔۔۔تم مر گئے وغیر وغیرہ۔

اب آئیے! دیگر آن لائن گیمز کی بات کرتے ہیں کہ کس طرح ان گیمز نے بچوں نوجوانوں ور بڑوں کو اپنے ارد گرد سے بیخبر کر رکھا ہے۔۔۔۔کوئی بھی شخص اپنی ہار برداشت نہیں کرسکتا ۔۔۔..اس لئے آن لائن گیمز پر کوئی بھی انسان صرف جیت کی صورت میں ہی آسودہ
رہ سکتا ہے۔۔۔ورنہ مسلسل ہار کسی بھی بچے یا نوجوان کو اندرونی طور پر ذہنی مریض اورچڑچڑا بنا دیتی ہے ۔۔۔جس کی وجہ سے وہ اِرد گرد کے لوگوں کے ساتھ خوشگوار رویہ قائم نہیں رکھ سکتا۔۔اور بعض اوقات والدین کے ساتھ بھی بدتمیزی کا مرتکب ہو جاتا ہے۔۔اسی وجہ سے جہاں کھانا پینا چھوٹتا ہے وہیں تعلیمی دوڑ میں بھی پیچھے رہ جاتا ہے۔

پوری دنیا میں بچوں کے ساتھ ساتھ شادی شدہ یا عمر رسیدہ افراد بھی آن لائن گیمز میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔۔۔اور یہ دونوں طبقے بھی آن لائن گیمز کی دلدل میں غرق ہو کر اپنے جیون ساتھی یا کھانے پینے سے کافی حد تک بے نیاز اور بے خبر ہو چکے ہیں۔

آن لائن گیمز کی دنیا میں پاکستان اور ہندوستان میں” کوائن سیلنگ”(Coin Selling) کا دھندہ بھی منظرِ عام پر آ چکا ہے….جسے ایزی پیسہ یا کارڈز کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔اور اکثر و بیشتر سکے (Coin)فروخت کرنے والے پیسے پہلے وصول ہو جانے پر کوائنز خریدنے والے کو کوائنز دئیے بنا ء ہی بلاک بھی کر جاتے ہیں۔۔۔۔کوائنز پہلے مل جانے کی صورت میں بھی اسی قسم کا ظالمانہ بلاک سامنے آتا ہے جو پیسے دئیے بناء ہی پیش کیا جاتا ہے۔

اب ایک اور انوکھی بات پر روشنی ڈالتے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے۔۔۔کسی بھی لڑکی کو گیم پر دیکھتے ہی مرد حضرات فوراً اپنا فون نمبر لکھتے ہیں اور گیم چیٹ پر باقاعدہ فرمائش کرتے ہیں کہ فون کرنا۔۔اوریوں وہ پوری گیم کے دوران لڑکی کی جیت کے لئے اس کا ساتھ دیتے ہیں۔۔۔۔حیرت ہوتی ہے اور بے انتہا افسوس بھی کہ بحیثیت انسان یا بحیثیت قوم ہم کس طرف جا رہے ہیں.؟…..

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ ذہنی تنزلی ہمارے معاشرے کو کس طرف لے کر جانے والی ہے۔
اگر آپ کے پاس اس کا جواب نہیں ہے تو اپنے بچوں کو آن لائن گیمز کی دنیا سے دور رکھنے کے لئے انہیں جسمانی بھاگ دوڑ والے کھیلوں اور ورزش کی طرف مائل کرنے کی کوشش کیجیئے اور خود بھی یہ سب شروع کیجیئے کیونکہ آن لائن گیمز توآپ اور ہم سب بھی کھیلتے ہیں۔
 Munazza Syed Logo

تحریر : منزہ سید

Share this:
Driver
Previous Post ڈرائیور
Next Post 99 ورلڈ کپ میں مبینہ میچ فکسنگ پر وسیم اکرم کو سزا ہونی چاہیے تھی، سرفراز نواز
Sarfraz Nawaz

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.