geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آپریشن ردالفساد کا چوتھا سال

February 22, 2021 2 1 min read
Pak Army Operation
Share this:

Pak Army Operation

تحریر : الیاس محمد حسین

یہ بات روز ِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور دہشت گردوں کے پیچھے بھارت کے مذموم عزائم ہیں وہ پاکستان کو توڑنا چاہتاہے 22 فروری 2017 کو آرمی چیف کی قیادت میں آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا گیا، آپریشن ردالفساد کو 4 سال مکمل ہو چکے ہیں یہ بات قابل ِ ذکر ہے کہ آپریشن رد الفساد 2 نکاتی حکمت عملی کے تحت کیا گیا، اس آپریشن کا مقصد عوام کا ریاست پراعتماد بحال کرنا اور دہشت گردوں کو مکمل غیر موثر کرنا تھا۔اس تناظرمیں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے، آپریشن ردالفساد کا محورعوام تھے، اس کا دائرہ پورے ملک پر محیط تھا، ہر پاکستانی اس آپریشن کا حصہ اور اس کا سپاہی ہے۔

دہشتگردوں نے پاکستان کے طول و عرض میں پناہ لینے کی کوشش کی، دہشتگردوں نے پاکستان میں زندگی مفلوج کرنے کی ناکام کوشش کی ترجمان پاک فوج نے کہا کہ خفیہ اداروں نے سخت محنت سے بڑے دہشت گردنیٹ ورک پکڑے دہشت گردوں کے اثاثوں کو منجمد کیا گیا، پیغام پاکستان نے شدت پسندی کے بیانیے کو بڑی حد تک شکست دی، 4 سال کے دوران 1200سے زائد شدت پسند ہتھیار ڈال چکے، شدت پسندی کی جانب مائل 5 ہزار افراد کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنایا گیا۔کشمیریوں پر مظالم بھارت کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے انکے جنگی جنون سے علاقائی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں اس لئے اگر جنگ ہوگی تو یہ بر صغیر کی آخری جنگ ہی ہوگی ان نازک حالات میں بند وق اور گولی کی طاقت کشمیریوں کے جذبہ کو ختم نہیں کر سکی آج بھارت لاکھوں فوجیوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں کر فیو ختم کر نے سے ڈر رہا ہے۔ کشمیر پاکستان اور پاکستان کشمیر ہے۔

دونوں لازم وملزوم ہیں ہم خون کے آخری قطرے تک ایک دوسرے کیساتھ ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے مسئلہ کشمیر پر خاموشی ختم کر کے کشمیر یوں کو بھارت کے مظالم سے نجات دلائیں وقت آ گیاہے کہ عالمی طاقتیں کشمیر یوں کو آزادی دلانے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر یں اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کر یں۔ نریندر مودی نے اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے بھارت میں ہمیشہ پاکستان کے خلاف نفر ت کوفر وغ دیا۔ عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کردیا وہ بھارت پر واضح کر چکے ہیں کہ وہ دھمکیوں سے ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتا۔ بھارت کا شہر آبادیوں کو دانستہ نشانہ بنانا انتہائی شرمناک اور انسانی عظمت و وقار، عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریحا ًمنافی ہے۔

بھارتی عزائم کو شکست دینے کیلئے پاکستان میں کشمیری مسلمانوںکے ساتھ یکجہتی انتہائی ضروری ہے ا س کے لئے موجودہ حکومت کا ساتھ دینا حالات کا تقاضاہے تاریخ ہے کانگرسی اور احراریوںنے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیاجبکہ پاکستان اولیاء کا فیضان ہے ان کے ماننے والے استحکام ِ پاکستان کے لئے سب کچھ قربان کرسکتے ہیں کیونکہ انہی لوگوںنے پاکستان بنایا تھا اور اس کو بچانے کیلئے بھی ہر قیمت ادا کرنے کے لئے حاضرہیں ملک اس وقت کسی افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 3لاکھ سے زائد انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیے جاچکے، سندھ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائدانٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کییگئے، پنجاب میں 34ہزارانٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کییگئے، گوادر میں ہوٹل پر حملے کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کو ناکام بنایا گیا، 750 مربع کلومیٹر سے زائد علاقے پر ریاست کی رٹ بحال کی۔ 4 سال میں 353 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جب کہ سینکڑوں کو گرفتارکیا۔ یہ بات روز ِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور دہشت گردوں کے پیچھے بھارت کے مذموم عزائم ہیں وہ پاکستان کو توڑنا چاہتاہے لیکن پاکستانی ہر قیمت پر اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں اسی لئے اپریشن ردالفساد کے ذریعے پاک افواج نے نہ صرف عوام کا ریاست پراعتماد کیا بلکہ دہشت گردوں کو مکمل غیر موثر بھی کردیا گیا بچے کچھے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جارہاہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Rich
Previous Post بڑے لوگ
Next Post کپل شرما نے تصاویر کھینچنے پر فوٹو گرافرز کو گالی دے دی
Kapil Sharma

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.