geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اپوزیشن مگر کہاں۔۔؟

August 20, 2020 1 1 min read
Opposition Parties
Share this:

Opposition Parties

تحریر : عمر خان جوزوی

چور حکومتیں توہم نے بہت دیکھیں تھیں لیکن یہ غالباً پہلا موقع ہے کہ اس ملک کے اندر چور حکومتوں کے ساتھ اب چور اپوزیشن بھی ہمیں دیکھنے کومل رہی ہے۔ویسے اپوزیشن وہ ہوتی ہے جس کی اپنی پوزیشن ٹھیک ہو۔یہ بھی بھلا کوئی اپوزیشن ہے ۔۔؟جن میں شامل ن،پ،ج،ع ودیگرکی اپنی پوزیشن ٹھیک ہے اورنہ ہی سمت سیدھی۔واقعی بزرگ ٹھیک کہتے ہیں ہاتھ اپنے آلودہ ہوں توپھربڑے بڑے چوروں کے ہاتھ اورگریبان پکڑنے کی بھی جرات اورہمت نہیں ہوتی۔ویسے ظالم کو ظالم کاہاتھ روکتے ہوئے شرم توآتی ہے نا۔اپوزیشن آج کس منہ سے موجودہ ظالم حکمرانوں کے ہاتھ روکے۔۔؟یاگریبان پکڑے۔۔؟سترسال سے اس ملک اورقوم کولوٹتے لوٹتے اپوزیشن کے اپنے ہاتھ لو ٹ ماراورکرپشن کی دھول سے اس طرح اٹکے ہوئے ہیں کہ اب ان ہاتھوں کو دوسروں کی طرف بڑھاتے ہوئے بھی انہیں شرم محسوس ہورہی ہے۔

اس لئے توہم کہتے ہیں کہ دوسروں پرہاتھ ڈالنے یاگریبان پکڑنے کیلئے اپنا تن،من اوردھن صاف رکھناچاہیئے۔لوگ کہتے ہیں کہ ایسی حکومت کبھی نہیں دیکھی مگرہم کہتے ہیں کہ ایسی ڈھیٹ،بے حس،بے جان اوربے شرم اپوزیشن کبھی نہیں دیکھی۔اتنی ڈھیٹ،بے حس اوربے شرم توظالموں کی یہ حکومت بھی نہیں جتنی مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی،جے یوآئی،جماعت اسلامی ،اے این پی اوردیگرکے مربے اورحلوے سے بنی یہ نام نہاداپوزیشن ہے۔ہمیں تو یہ پڑھایا،سمجھایااوربتلایاگیاتھاکہ اپوزیشن کاکام حکومت وقت کے ہاتھ ظلم وستم اورغلط کاموں سے روکناہوتاہے مگراس اپوزیشن نے توبے حسی اوربزدلی کی انتہاء کرکے نہ صرف یہ ثابت کردیاہے کہ ہم نے اپوزیشن کے بارے میں جوکچھ پڑھاتھا۔۔سمجھاتھایاسناتھاوہ سب غلط سرے سے ہی غلط تھابلکہ ساتھ یہ بھی بتادیاکہ اپوزیشن کاکام صرف حکومت وقت کاگریبان پکڑنااورراستہ روکنانہیں بلکہ حکومتی مظالم اورغلط اقدامات پر کھسروں کی طرح ناچنابھی ہوتاہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کواقتدارسنبھالے ہوئے دوسال پورے ہوگئے ہیں۔

ان دوسالوں میں پی ٹی آئی حکومت نے عوام کش اقدامات اٹھانے اور پالیسیوں کوفروغ دینے کے علاوہ کیاکیا۔؟ملک کی تاریخ میں پہلے کبھی اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی آج ہے۔دس روپے والی شے پچاس اورپچاس والی پانچ سوتک پہنچ چکی ہے۔کاروبارمکمل طورپرتباہ ہوچکے ہیں ۔فیکٹریاں بنداورکارخانوں کوتالے لگ چکے ہیں،بیروزگاری میں اس قدراضافہ ہواہے کہ جس کی کوئی حدنہیں۔ایک کے بعدایک غلط قدم اٹھانے اورپالیسی ترتیب دیکرحکومت نے عوام کاتوجینامحال کردیاہے مگردوسری طرف کیاکمال کی ڈھٹائی ہے کہ اپوزیشن ان عوام کش اقدامات پرٹس سے مس نہیں ہورہی۔بڑھتی مہنگائی ،بیروزگاری ،غربت اوربھوک وافلاس کی وجہ سے لوگوں کی جانوں میں خون خشک سے خشک ترہوتاجارہاہے مگراپوزیشن میں شامل ان بڑے بڑے سانڈاورمگرمچھوں کی صحت پرذرہ بھی کوئی اثرنہیں پڑرہا۔موجودہ حکمرانوں کوتواقتداراورطاقت کی رنگینیوں اورعیاشیوں سے فرصت نہیں پرظلم یہ ہے کہ اپوزیشن کوبھی عوام کی کوئی فکرنہیں۔عوام بھوک سے مریں یامہنگائی تلے دبیں،حکمرانوں کے ساتھ اب اپوزیشن کابھی اس سے کوئی سروکارنہیں۔

ہرسیاسی سانڈکواپنی پڑی ہوئی ہے۔نیب سے کس طرح بچنااورآگے کیسے بڑھناہے۔۔؟یہ اس وقت اپوزیشن کامین مقصدہے۔لوگ عمران خان کی حکومت کو ملک کے موجودہ مسائل اورتباہی کی ذمہ دارقراردے رہے ہیں ۔اوریقینناًکچھ غلط پالیسیوں اوراقدامات کی وجہ سے پی ٹی آئی حکومت موجودہ مسائل اورتباہی کی ذمہ دارہے بھی۔ لیکن انصاف کی نظرسے اگردیکھاجائے توعمرانی حکومت سے زیادہ ملکی مسائل اورتباہی کی ذمہ داریہ موجودہ اپوزیشن ہے۔حکومت کاتوکام ہی کچھ کرناہے۔سوال یہ ہے کہ اس اپوزیشن نے اب تک حکومت کوبرے کام کرنے کیوں دیئے۔۔؟اپنی ذات اورمفادکے لئے احتجاج،مارچ،جلسے ،جلوس اورہڑتال کرنے والے اپوزیشن کے ان لیڈروں نے کیاعمران خان کی اس حکومت میں ایک باربھی کبھی عوام کیلئے کوئی احتجاج،کوئی مارچ،کوئی جلسہ،کوئی جلوس یاکوئی ہڑتال کی۔۔؟مہنگائی اس حکومت میں سوفیصدبڑھی۔چینی کی قیمت اسی دور میں پچاس سے سوپرگئی۔ادویات کی قیمتیں اسی حکومت میں غریبوں کی پہنچ سے دورہوئیں۔آٹے کے بحران نے بھی اس حکومت میں جنم لیا۔بیروزگاری بھی اسی حکومت میں عام ہوئی۔غریبوں کی جھونپڑیوں کوتجاوزات کیخلاف آپریشن کے نام پراسی حکومت میں مسمارکیاگیا۔مگرکیاکسی کویادہے۔اپوزیشن میں شامل مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی۔جے یوآئی۔جماعت اسلامی اوراے این پی سمیت کسی ایک سیاسی جماعت اورپارٹی نے ان میں سے کسی ایک مسئلے پرکبھی کوئی احتجاج کیاہو۔؟کوئی مارچ کیاہو۔؟کوئی جلسہ یاجلوس نکالاہو۔؟کہیں کوئی ہڑتال کی ہو۔؟سچ تویہ ہے کہ جوں جوں اورجب جب حکمرانوں نے عوام کے گردنوں پرقدم رکھے تب تب اپوزیشن میں شامل یہ سارے تماشادیکھتے رہے اوریہ ظالم آج بھی صرف تماشاہی دیکھ رہے ہیں ۔سیاست کے نام پرمنافقت کوئی ان سے سیکھیں۔

عوام کی محفلوں،جلسوں اورجلوسوں میں عوام عوام کارونارونے والے ان نام نہادسیاسی ٹھیکیداروں سے بڑے چور،بے حس اوربے شرم اورکوئی نہیں۔خودپرآئے توپھریہ نہ دن دیکھتے ہیں نہ رات۔نہ گرمی دیکھتے ہیں اورنہ بارش۔لیکن دوسال سے جب عوام پرآئی ہوئی ہے انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ان کی طرف سے توحکومت عوام کی چمڑی اڈھیریں یاخون چوسے پرصرف ان چوروں کوکچھ نہ کہیں۔عوام کودکھلاوے کیلئے یہ سارے باہرباں باں کرتے ہیں لیکن اندرسے یہ سب حکومت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔یہ خودچوراورحکومت کے ساتھی نہ ہوتے توکیا۔۔؟حکومت اس طرح غریبوں پردوڑتی۔؟ان کی اصلیت تواس دن ہی ظاہرہوگئی تھی جب ایک طرف انہوں نے حکومت کودھاندلی کی پیداواراورناجائزقراردیااوردوسری طرف خوداگلے دن نئے واسکٹ اورشیروانیاں پہن کے جاکرحکومت کوحکومت بنانے کے لئے اسمبلی میں بیٹھ گئے۔حکومت اگرناجائزاوردھاندلی کی کوکھ سے نکلی تھی توپھریہ ممبری کی تنخواہیںومراعات لینے اورتجوریاں بھرنے کے چکرمیں اسمبلیوں کے اندر کیوں بیٹھے۔۔؟میٹھامیٹھاہڑپ اورکڑواکڑواتوں۔کے مصداق یہ ایک طرف حکومت کوناجائزاوردھاندلی زدہ قراردے رہے ہیں دوسری طرف یہ اسی حکومت کی برکت سے اسمبلیوں میں بیٹھ کربھاری تنخواہیں اورمراعات بھی لے رہے ہیں۔حکومت اگرناجائزہے توپھراس کی برکت سے ملنے والی تنخواہیں اورمراعات کیسے جائزاورحلال ہیں۔۔؟حقیقت تویہ ہے کہ موجودہ حکومت کو اس چوراپوزیشن نے ہی سہارادیاہواہے۔

یہ چوراپنی سترسالہ چوریاں اورگناہ چھپانے کے لئے اپوزیشن کالبادہ نہ اوڑھتے توآج ملک اورقوم کی یہ حالت نہ ہوتی۔چورکو اپنی چوری چھپانے کے لئے واقعی کچھ بھی کرناپڑتاہے۔اگرایسانہ ہوتاتومسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی ،جے یوآئی ،جماعت اسلامی اوراے این پی کب کی اس حکومت کے خلاف سڑکوں پرنکل آتیں۔22کروڑعوام کی خاطرموجودہ حکومت کے خلاف باہرنکلناان اپوزیشن جماعتوں کے لئے قرض کادرجہ رکھتاہوگالیکن دوسری طرف اس حکومت اورنیب سے خودکوبچانااوراپنے گناہ چھپاناان کے لئے فرض بن کررہ گیاہے۔ اپنی جان پرآئے توپھرقرض نہیں فرض کودیکھاجاتاہے۔سواسی مجبوری کے تحت یہ اپوزیشن اس حکومت کے خلاف کچھ کرنے سے عاجزاورقاصرہے۔لوگ اوردنیاچاہے کچھ بھی کہے ۔حق اورسچ بس یہی ہے کہ یہ اپوزیشن اس حکومت کے خلاف زبانی نعروں،دعوئوں،وعدوں اورمینڈکوں کی طرح چیخ وپکار کے سواکچھ نہیں کرے گی۔کیونکہ سترسال سے اس ملک اورقوم کولوٹتے لوٹتے اپوزیشن کے اپنے ہاتھ لو ٹ ماراورکرپشن کی دھول سے اس طرح اٹکے ہوئے ہیں کہ اب ان ہاتھوں کو دوسروں کی طرف بڑھاتے ہوئے بھی انہیں شرم محسوس ہورہی ہے۔اس لئے عوام یہی سمجھیں کہ اس ملک میں جس طرح حکومت نہیں اسی طرح اپوزیشن بھی نہیں۔
Umar Khan Jozvi

تحریر : عمر خان جوزوی

Share this:
Indian Forces in Kashmir
Previous Post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم جاری، مزید 3 نوجوان شہید
Next Post امن و آمان کی مخدوش صورتحال اور ٹارگٹ کلنگ سے معاشرے میں بے چینی پھیل رہی ہے
Mohammad Siddiq Madani

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.