geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’16 شہروں میں فوج تعینات، ہر ضلعے میں دستے سول اداروں کی مدد کیلئے پہنچ چکے‘

April 27, 2021 0 1 min read
Major General Babar Iftikhar
Share this:

Major General Babar Iftikhar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ 16 شہروں میں پاک فوج تعینات کردی ہے، آج صبح 6 بجے سے ہر ضلع میں آرمی کے دستے سول اداروں کی مدد کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ اگر کورونا کی موجودہ صورتحال برقرار رہی توانڈسٹری کے لیے مختص آکسیجن بھی صحت کے شعبے کےلیے دی جاسکتی ہے، بحیثیت قوم پہلے سے زیادہ احتیاط اور زمےداری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاک فوج نے اس بار بھی انٹرنل سیکیورٹی الاؤنس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک میں اس وقت کورونا کی تیسری لہر جاری ہے جو پہلی دونوں لہروں سے زیادہ خطرناک ہے، وبا کی شدت اور تیز رفتار پھیلاؤ کی وجہ سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں اس وقت آکسیجن کی پیدا وار کا 75 فیصد صحت کے شعبے کیلئے مختص ہے، موجودہ صورتحال برقرار رہی تو بقیہ آکسیجن بھی صحت کے شعبے کیلئے وقف کرنا پڑسکتی ہے۔

ملک بھر میں پاکستان آرمی آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کیلئے طلب کیاگیا ہے
ترجمان کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 90 ہزار کیسز موجود ہیں، ملک کے 51 شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5فیصد سے زیادہ ہے جبکہ ملک کے 16 شہروں میں کورونا کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کورونا کے باعث 23 اپریل کو157 افراد انتقال کرگئے، ملک بھر میں 570افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں، 4300 کی حالت نازک ہے، کچھ اسپتالوں میں 90 فیصد سے زائد وینٹی لیٹرز بھر ے ہوئے ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھاکہ وبا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق ملک بھر میں پاکستان آرمی آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کیلئے طلب کیاگیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد اورامن کی صورتحال بہتر رکھنے کی بنیادی ذمہ داری سول اداروں کی ہے، پاک آرمی ایمرجنسی رسپانڈر کے طور پر دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھر پور معاونت کرے گی اور آج صبح 6 بجے سے ملک کے طول وعرض میں ہر ضلع کی سطح پر آرمی ٹروپس سول اداروں کی مدد کیلئے پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آرٹیکل245 کے تحت ملک بھر میں ہرایڈمنسٹریٹیو ڈویژن کی سطح پر ایک ٹیم تعینات کر دی گئی ہے، ٹیم کی سربراہی بریگیڈئیر رینک کے آفیسر کریں گے جبکہ ہرضلع کی سطح پر لیفٹیننٹ کرنل کی سربراہی میں آرمی ٹروپس سول انتظامیہ کی مدد کریں گے، پاکستان آرمی ٹروپس کی تعیناتی کا بنیادی مقصد سول حکومت کی معاونت ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھاکہ عوام کا اعتما د افواجِ پاکستان کا اثاثہ ہے اور پاک فوج آزمائش کی گھڑی میں تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی صحت اور حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرکے ہی ہم اس وبا سے محفوظ رہ سکتے ہیں، گھروں، مساجد اور تمام مقامات پر حفاظتی تدابیر پر عمل کرکے ہم ایک دوسرے کی مدد کرسکتے ہیں، بحیثیت قوم ہمیں پہلے سے بھی زیادہ احتیاط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان فوج نے اس بار بھی انٹرنل سیکیورٹی الاؤنس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، تمام صوبائی ایپکس کمیٹیوں کی میٹنگز ہفتے میں ایک دن ہوں گی۔

Share this:
Timur Saleem
Previous Post ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کے پی کے وزیر صحت کے خلاف مقدمہ درج
Next Post ایرانی کشتیوں کی خلیج میں دو امریکی جہازوں کو ‘ہراساں’ کرنے کی کوشش
American Ships

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.