geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاک افواج سے محبت اور ہماری سالمیت

April 19, 2020 0 1 min read
Pak Army
Share this:

Pak Army

تحریر : اقبال زرقاش

پاک افواج سے محبت پاکستان کے ہر شہری کے دل کی وہ آواز ہے جو ہمیں چہار سو دکھائی بھی دیتی اور سنائی بھی دیتی ہے۔اعتماد عزت اور احترام کا یہ باہمی رشتہ ہی تو ہے کہ جب بھی پاکستان کے عوام پر کوئی مشکل وقت آیا پاک افواج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی۔وہ کام جو پاک افواج کی ذمہ داریوں میں شامل ہی نہ تھا وہ کام بھی اپنے ذمہ لے کر عوام کو بھر پور ریلیف پہنچایا ،سیلاب کی تباہ کاریاں ہوں، زلزلہ جیسی قدرتی ناگہانی آفات ہوں یا موجودہ کورونا وائرس جیسی وباء ، عوام نے پاک افواج کو اپنے ہمراہ پایا یہی باہمی اعتماد خلوص محبت کا رشتہ ہمارے ازلی دشمن کو ہمیشہ ناگوار گزرا اور اس نے مختلف سارشیں کرکے عوام اور پاک افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لیے نت نئے نئے حربے استعمال کیے ۔بلوچستان میں انتشار پھیلانے سے لے کر وزیرستان ایجنسی تک اپنے بے ضمیر زرخرید مہروں کو استعمال کرنے کی مزموم کوشش کی ۔یہ پاک افواج سے عوام کی محبت اور اعتماد کا نتیجہ تھا کہ انہوں نے ایسے عناصر کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ ان کے خلاف بھر پور مذاہمت کی اور ان کو دربدر منہ چھپانے پر مجبور ہونا پڑا۔

آج دنیا میں جو بظاہر امن و سکون نظر آتا ہے اس خاموشی کی تہہ میں ہزاروں ہنگامے پل رہے ہیں ہر قوم دوسری قوم کے خون کی پیاسی ہے ۔ ہر ملک دوسرے ملک کو ہڑپ کرنا چاھتا ہے اس دورِ انتشار میں زندہ رہنے کے لیے طاقت کی ضرورت ہے وہی قوم اور وہی ملک پروقار زندگی گزار سکتا ہے جس کے پاس عسکری طاقت اور جزبہ ہو ۔اگر کوئی قوم عسکری قوت سے عاری ہے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے اسے زندہ رہنے کا حق نہیں ہے کیونکہ تاریخ اور تقدیر دونوں کا فتوی یہی ہے کہ بقول شاعر”ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات ” ۔ہم جس مذھب کے پیروکار ہیں وہ ہمیں امن وسکون اور سلامتی کا درس دیتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اپنے حقوق،ملت کے مفادات اور دین کے تقاضوں کا سودا نہیں کرتا۔جہاں ان میں سے کسی چیز پر آنچ آتی ہو اسلام مسلمان کو شمشیر بکف ہوجانے کا حکم دیتا ہے۔ اگر ظلم و ستم کا دور دورہ ہو استبدادی قوتیں منافقانہ رویہ اپناتے ہوئے سازشوں میں مصروف ہوں، ہستی کی نبضیں تپش آمادہ ہوں، عصمت و آبرو کے آبگینے مجروع ہورہے ہوں، چادر اور چاردیواری دونوں خطرے میں ہوں تو اسلام مسلمان کو جہاد کا حکم دیتا ہے یعنی مسلمان اللہ کے لیے ,اللہ کے راستے میں اس وقت تک لڑتا چلا جائے جب تک کہ امن و آشتی بحال نہ ہو جائے گویا اپنی قوت کو مستحکم ،عسکری لحاظ سے خود کو اس قابل بنانا کہ کوئی آنکھ کج نگاہی سے دیکھ نہ سکے ہمارا ایک دینی فریضہ ہے جو پاک افواج احسن طریقے سے عبادت سمجھ کر ن نبھا رہی ہے۔

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے ہم نے اسے بیش بہا قربانیوں سے حاصل کیا ہے اس کی تاریخ کے حاشیوں پر ہمارے آباواجداد کے خون کی رنگینی آج بھی فروزاں ہے۔ پاکستان کے دشمن اسے محض اس لیے ختم کرنا چاھتے ہیں کہ یہ اسلام کا ایک قلعہ ہے ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اللہ کے فضل وکرم پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی قوت بازو سے اس قلعے کو نا قابل تسخیر بنادیں۔قیام پاکستان سے آج تک ہمیں کتنے انقلاب کا سامنا کرنا پڑا 1947 ء کی خون آشامیاں 1965 ء کی جان فروشیاں اور 1971 ء کے زخم دلوں اور نگاہوں میں تازہ رہیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم خود کو اس قدر مضبوط بنالیں کہ ہمارا وطن سیسہ پلائی دیوار بن جائے کہ اس سے ٹکرانے والا پاش پاش ہو جائے۔ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ جس قوم نے تن آسانی کو اپنا شیوہ اور تیغ و سنا کو چھوڑ کر طائوس و رباب کو اپنی زندگی بنالیاوہ یوں مٹ گئی جیسے خزاں دیدہ پتا درخت سے گرتا اور ہوا کے دوش پر لڑھکتا پھرتا ہے ۔وہ قومیں جنہوں نے اپنے خون جگر سے چراغ روشن کیے اور اپنے اعمال کی خوبی کو دشمنوں سے منوایا جنہوں نے اپنی تاریخ خود بنائی آج بھی ان کا ذکر عزت و احترام سے لیا جاتا ہے۔عربوں نے جب اسلام قبول کیا اور اسے عام کرنے کے لیے دنیا کے گوشے گوشے میں گئے تو ان کے پاس ایک چیز تھی جسے ہم عمل کی خوبی کہتے ہیں وہ جو کہتے تھے ان کے قول و فعل میں مطابقت تھی انہوں نے اسلام کے لیے اپنا خون پیش کیا اور ان کا خون تاریخ کے ایوانوں کو رنگینی عطاء کر گیا اور آج بھی جب ان کا نام آتا ہے تو بڑے بڑے حکمرانوں کے سر عقیدت سے جھک جاتے ہیں ۔

زمانہ تیزی سے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے جو قوم زمانے اور وقت کے تقاضوں کا ساتھ دیتی ہے وقت کا کارواں اسے ساتھ لے کر چلتا ہے جو قوم ان تقاضوں سے پہلوں تہی کرتی ہے زمانہ اسے روندتا ہوا آگے نکل جاتا ہے۔ ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم وقت کے تیور پہچانیں ، ھوا کا رخ جانچیں، تاریخ کی رو کو سمجھیں ،صبا کے زمزموں اور گھٹا کے اشاروں کو دیکھیں اور پھر زندگی کے میدانوں میں اپنے عمل کی تمام صلاحیتوں کو اس مقصد کے لیے وقف کر دیں اس کے لیے ضروری ہے کہ دل میں عشق کا جذبہ پیدا ہو جائے جو اسے منزل کے پار لے جائے اور اس کے سامنے پہاڑ کنکر بن جائیں اور سمندر راستہ چھوڑ دیں ۔ پروفیسر نصرت بخاری نے کیا خوب کہا ہے کہ

ہمارے سامنے آئے؟ اور آئے گا انسان؟

نہیں، نہیں،نہیں اس کا کوئی نہیں امکاں

اب وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے دشمنوں کی سازشوں سے باخبر رہیں اور اپنی پاک افواج کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اسلحہ فراہم کریں اور اس کے لیے اپنا دفاعی بجٹ بڑھائیں تاکہ ہماری پاک افواج اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا بھر پور مقابلہ کر سکے ۔

بقا کی فکر کرو خود ہی زندگی کے لیے

زمانہ کچھ نہیں کرتا کبھی کسی کے لیے
Iqbal Zarqash

تحریر : اقبال زرقاش

Share this:
Coronavirus Muslims India
Previous Post شدت پسند’ہندوتوا‘ نظریہ ’کرونا وَبا‘ سے زیادہ خطرناک
Next Post حکومت کا صحافیوں کیلئے امدادی پیکج
Journalist

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.