geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا سی پیک ختم ہو گیا ہے؟

September 18, 2019 1 1 min read
Pak-China Economic Corridor
Share this:

Pak-China Economic Corridor

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) چند برس قبل جوش و خروش سے شروع کی جانے والی پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار بہت کم ہوتی جا رہی ہے۔ کئی حلقوں کی رائے میں آنے والے وقتوں میں اس منصوبے پر مکمل جمود طاری ہو جائے گا یا پھر اسے ختم کر دیا جائے گا۔

پچاس ارب ڈالر سے زائد کے اس منصوبے کو مسلم لیگ ن کی حکومت میں بہت جوش و خروش کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔ کچھ ہی عرصے میں یہ پروجیکٹ اتنا اہم بن گیا تھا کہ سیاسی جماعتیں اس کا سہرا اپنے سر باندھنے کی کوششیں کرتی رہی تھیں۔ چند تجزیہ نگاروں نے تو اس منصوبے کا سہرا سابق فوجی آمر پرویز مشرف اور اس کے بعد کی فوجی قیادتوں کے سر باندھنا بھی شروع کر دیا تھا۔ پھر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ پاکستان میں کئی حلقوں نے سی پیک کو نئی مقدس گائے کہنا شروع کر دیا اور اس پر تنقید کرنے والوں کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا تھا۔

پھر پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد اس منصوبے پر بالواسطہ حملے بھی شروع ہو گئے تھے۔ پہلے وزیر تجارت رزاق داؤد نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا اور پھر وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے سی پیک کے کچھ منصوبوں کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر بد عنوانی کے الزامات بھی لگائے تھے۔

اب ملک میں یہ تاثر عام ہے کہ سی پیک پر کام تقریباﹰ رک چکا ہے۔ بلوچستان کی صوبائی حکومت کے سابق ترجمان جان محمد بلیدی کے خیال میں موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سی پیک کہیں نہیں ہے۔ انہوں نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”گوادر ایئر پورٹ کے لیے زمین لے لی گئی ہے لیکن اس پر کوئی کام نظر نہیں آ رہا۔ چین کو گوادر میں تین سو میگاواٹ کا پاور پلانٹ بھی لگانا تھا۔ اس کے لیے بھی زمین خریدی جا چکی ہے مگر کوئی کام نظر نہیں آ رہا۔ گوادر کی بندرگاہ پر بھی جمود طاری ہے۔ تو گزشتہ ایک برس میں سی پیک پر بمشکل ہی بلوچستان میں کوئی کام ہوتا دکھائی دیا ہے۔ میرے خیال میں یہ پروجیکٹ اب تقریباﹰ رکا ہوا ہے۔‘‘

کئی حلقوں کا خیال ہے کہ چینی رہنما سی پیک سے جڑے منصوبوں میں بد عنوانی کے الزامات کی وجہ سے ناراض ہیں۔ سی پیک سے جڑی ایک اہم وزارت کے افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”جب رزاق داؤد اور مراد سعید نے الزامات لگائے تو چینی بہت پریشان ہوئے۔ پہلے وہ قرضے دیتے تھے اور بعد میں پروکیورمنٹ کا کہتے تھے۔ اب وہ کہتے ہیں کہ آپ پروکیورمنٹ پہلے کریں اور اس بات کی بھی ضمانت نہیں دیتے کہ وہ قرضے دیں گے بھی یا نہیں۔ تو حکومت پروکیورمنٹ کیسے کر سکتی ہے؟ اس کے پاس تو فنڈز ہی نہیں ہیں۔ ان حالات میں تو یہی لگتا ہے کہ سی پیک اب تاریخ کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس پر اب کوئی کام ہو گا۔ اگر ہوا بھی، تو اس کی رفتار بہت سست ہو گی۔‘‘

سیاست دانوں کے خیال میں بھی بد عنوانی کے الزامات نے چینیوں کو پریشان کر دیا ہے۔ لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ بیرونی عناصر بھی اس کام کی رفتار کو کم کروا دینے یا اسے رکوا دینے کے لیے سرگرم ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رہنما اور سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ جب پی پی پی نے اس منصوبے کو شروع کیا تو اسے بین الاقوامی طاقتوں کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، ”لیکن ہم رکے نہیں تھے۔ صدر زرداری نے چین کے تیرہ دورے کر کے اعتماد کی فضا پیدا کی۔ آج حکومت امریکا اور چین دونوں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو ممکن نہیں ہے۔ حکومت کے نااہل ہونے نے چینیوں کو بھی پریشان کر رکھا ہے۔ ایسی صورت میں سی پیک کے باقی رہ جانے والے منصوبے جمود کا شکار ہو سکتے ہیں۔‘‘
پاکستان میں کئی تجزیہ نگار بھی اس بیرونی دباؤ کو سی پیک کی رفتار کے کم ہو جانے کا سبب سمجھتے ہیں۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے تجزیہ نگار سہیل چوہدری کے خیال میں آنے والے وقتوں میں سی پیک پر آئی ایم ایف، امریکا اور ورلڈ بینک کی وجہ سے بھی کام مزید سست ہو جائےگا۔ انہوں نے بتایا، ”ظاہر امریکا اور مغربی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان اس منصوبے کو مکمل کرے۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے پیسہ چاہیے۔ ریونیو کا ٹارگٹ پورا نہ ہوا، تو پاکستان امریکا سے استثنیٰ مانگے گا تاکہ آئی ایم ایف سے نئی قسط مل سکے اور اس کے لیے امریکہ شرائط لگائے گا۔ تو کام بہت سست تو ہو جائے گا لیکن پاکستان سی پیک کو مکمل طور پر ترک نہیں کر سکتا۔‘‘

پاکستانی وزارت مواصلات کے ایک افسرکا یہ بھی کہنا تھا کہ کئی اہم منصوبے ادھورے رہ گئے ہیں۔ اس افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”سکھر سے کراچی تک موٹر وے پر کام رکا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی روٹ، جو ڈیرہ اسماعیل خان سے بلوچستان جاتا ہے، اس پر بھی کام رکا ہوا ہے۔ اورنج لائن اور گرین لائن سمیت کئی منصوبے جمود کا شکار ہیں۔ تاہم اس طرح نقصان چین کو نہیں بلکہ پاکستان کو ہو رہا ہے اور ہو گا۔‘‘

پی ٹی آئی کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ وہ واشنگٹن کو خوش کرنے کے لیے سی پیک کی قربانی دے رہی ہے۔ لیکن پارٹی کے ایک رہنما اسحاق خاکوانی اس تاثر کو غلط قرار دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ”سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم اس پروجیکٹ کو ترک کر دیں۔ حکومتیں تبدیل ہونے کے بعد بات چیت ہوتی ہے، جیسا کہ ملائیشیا میں بھی ہوا۔ تو اس منصوبے پر ممکنہ طور پر بات چیت اور ادائیگیوں کے طریقہ کار پر بھی گفتگو ہو رہی ہو گی۔ لیکن اس منصوبے کو ختم کرنے کی باتیں بالکل بے بنیاد ہیں۔ ہم تو ایسا سوچ بھی نہیں سکتے۔‘‘

Share this:
Israeli Election
Previous Post اسرائیلی الیکشن میں کانٹے کا مقابلہ
Next Post وزیراعظم اعلیٰ حکومتی شخصیات پر لگنے والے الزامات پر ناراض
Imran Khan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.