geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاک سعودی معاہدے خوش آئند

February 20, 2019 0 1 min read
Pak Saudi Investment
Share this:

Pak Saudi Investment

تحریر : ارسلان رفیق

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہو گئے ان کے دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے 20ارب ڈالرز مالیت کے 7 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹینڈرڈائزیشن کے شعبہ میں تعاون کے معاہدے پر سعودی عرب کے وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القاسمی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دستخط کئے۔ کھیلوں کے شعبہ میں تعاون کے معاہدے پر سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ، امور نوجوان و کھیل ڈاکٹر فہمیدا مرزا نے دستخط کئے، سعودی اشیاء کی درآمد سے متعلق مالیاتی معاہدہ پر وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے سعودی فنڈ برائے ترقی کی جانب سے دستخط کئے۔ توانائی کی پیداوار کے فریم ورک کی مفاہمتی یادداشت پر وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے دستخط کئے۔ دونوں ممالک کے درمیان معدنی وسائل کی ترقی میں تعاون کی مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔

سعودی وزیر توانائی خالد الفالح اور وفاقی وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان نے معاہدے پر دستخط کئے۔ دونوں ممالک کے درمیان قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں تعاون اور سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پایا جس پر سعودی وزیر توانائی خالد الفالح اور وزیر توانائی عمر ایوب خان نے دستخط کئے۔ ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مشترکہ صدارت میں سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا افتتاحی اجلاس ہوا۔ اعلیٰ اختیاراتی سپریم کوآرڈینیشن کے قیام کی تجویز وزیراعظم عمران خان کے اکتوبر 2018ء میں سعودی عرب کے دورہ کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیش کی تھی۔ کونسل کا مقصد دو طرفہ تعاون کے کلیدی شعبوں میں تیز تر فیصلوں اور ان پر عملدرآمدکی بغور نگرانی کیلئے اعلیٰ سطح کا ادارہ جاتی نظام وضع کرنا تھا۔

کوآرڈینیشن کونسل میں دونوں ممالک کے متعلقہ وزرائے خارجہ امور، دفاع، دفاعی پیداوار، خزانہ، توانائی، پٹرولیم، آبی وسائل، اطلاعات و ثقافت، داخلہ، تجارت اور سرمایہ کاری اور انسانی وسائل شامل ہیں۔ یہ کونسل سیاسی و سلامتی، اقتصادی، سماجی و ثقافتی کے تین اہم شعبوں پر محیط ہوگی۔ پاک سعودیہ سپریم کوآڈینیشن کونسل کے تحت مخصوص شعبہ جات میں تعاون کا فریم ورک وضع کرنے اور متعلقہ وزراء کو سفارشات پیش کرنے کیلئے وزارتی اور سینئر حکام کی سطحوں پر سٹیرنگ کمیٹی اور جائنٹ ورکنگ گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سپریم کونسل کے امور کار میں رابطہ کاری کا فریضہ انجام دیں گے۔ سپریم کونسل کا اجلاس ریاض اور اسلام آباد میں باری باری سالانہ بنیاد پر منعقد ہوں گے۔

سعودی عرب نے پاکستان میں توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کااعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر سے سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفیج کی ملاقات ہوئی جس میں توانائی کے اربو ں ڈالر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے بعد جاری اعلا میہ میں کہاگیا سعود ی عرب معدنیات ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔ملاقات کے بعد وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان تاریخی ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا، سعودی توانائی کمپنی کا پاکستان میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے، سعودی عرب متبادل توانائی کے منصوبو ں میں بھی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے جس سے دونوں ملکوں کے تعلقا ت نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے اور نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا۔

سعودی عرب پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا،پاکستان میں توانائی کی مد میں درآمدا ت سب سے زیادہ ہیں۔بعد ازاں حکومت پاکستان اور سعودی سرمایہ کاروں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ چیئرمین اے سی ڈبلیو اے پاور گروپ محمد اے ابونییان کی سر بر اہی میں سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی حکومتی ٹیم سے مذاکرات ہوئے۔وزیر خزانہ اسد عمر نے حکومتی ٹیم کی سربراہی کی۔ وزیر توانائی عمر ایوب مشیر تجارت عبدالرازق داؤد چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور دیگر اعلی حکام موجود تھے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین نہ صرف حکومتی بلکہ عوامی سطح پر بھی برادرانہ اور مثالی تعلقات رہے ہیںجو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورئہ سے مضبوط تر ہوگئے اور یہ سفارتی محاذ پر پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔سعودی ولی عہد کے حالیہ دورے میں 21ارب ڈالر پر مشتمل خطیرسرمایہ کاری کی بنیاد پڑی جس میں سب سے بڑا حصہ گوادر میں آئل ریفائنری کا ہے۔

سعودی عرب کی خطیر سرمایہ کاری سے دونوں ممالک مستفید ہونگے اور معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔صرف آئل ریفائنری کے قیام سے پاکستان کا درآمدی بل تقریباًآئل پروڈکٹس کی مد میں ڈیڑھ ارب ڈالر سے کم ہوگا، اسکے مقابلے میں سعودی عرب پاکستان کی بڑھتی ہوئی آئل مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھاسکے گا اور سرپلس پروڈکشن کو بآسانی خطہ کے دوسرے ممالک میں برآمد کرسکے گا۔ پاور، رینیوبل انرجی، پٹروکیمیکلز ، انفراسٹرکچر، مائننگ سمیت ٹورازم اور ہوٹل انڈسٹری میں سعودی عرب کی مختصر اور طویل مدتی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمتو ں کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئے سرمایہ کار پاکستان کی طرف متوجہ ہونگے۔

مختصر مدت سرمایہ کاری کا حجم 7ارب ڈالر ہے جس کا دورانیہ ایک سے دو سال ہے، درمیانی مدت کی سرمایہ کاری 2ارب ڈالر پر مشتمل ہے اور اسکی مدت 2سی3سال ہے جبکہ طویل المدت سرمایہ کاری 12ارب ڈالر پر مشتمل ہے اور اسکا دورانیہ 3سے 5سال ہے۔عالمی مسابقتی انڈیکس پر137ممالک میں سے سعودی عرب 30ویں جبکہ پاکستان 115ویں نمبر پر ہے اور کاروباری آسانی کے انڈیکس پر 190ممالک میں سے سعودی عرب 92ویں جبکہ پاکستان 136ویں نمبر پر ہے۔سعودی عرب اور پاکستان کو دونوں ممالک میں کاروباری آسانی کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔سعودی عرب کی طرف سے پاکستانیوں کے لئے وزٹ ویزا فیس میں کمی قابل قدر ہے تاہم تجارتی اور کاروباری ویزوں کے حصول کو بھی سہل اور ارزاں کیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے تاجر اور صنعتکار قریبی تعلقات استوار کرسکیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں پاک سعودی رابطہ کونسل کا قیام پاک سعودی تجارتی تعقات میں بہتری لانے کے حوالے سے خوش آئند ہے۔

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور کونسل جنرل سندھ عبیداللہ الحربی کا دونوں ممالک کے مابین معاشی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے میں اہم کردارہے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی افواج پاکستان سعودی عرب کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میںاہم کردار ادا کررہی ہیں۔ سعودی عرب سے پاکستان کو گزشتہ سال ترسیلات زر 920ملین ڈالر رہیںجبکہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت 3ارب ڈالر سے متجاوز تھی جس میں پاکستانی برآمدات 300ملین ڈالرتھیں۔پاکستانی برآمدات میں اضافہ کے لئے سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی تعلقات استوار کرے تاکہ سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کی راہ ہموار ہوسکے۔پاک سعودی جوائنٹ چیمبر آف کامرس اور پاک سعودی رابطہ کونسل اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ پاکستانی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے۔ پاک سعودی رابطہ کونسل سعودی حکومت اور سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں بروقت سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے تاکہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری عملاً بڑھ سکے اور دونوں ممالک اس خطیر سرمایہ کاری کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی ، تجارتی اور صنعتی تعلقات کے فروغ سے دونوں برادر ممالک میں معاشی اور اقتصادی بہتری کی راہ ہموار ہوگی۔ دونوں ممالک کی اس سلسلے میں کی گئی کوششیں خوش آئند ہیں۔
Arsalan Rafiq

تحریر : ارسلان رفیق

Share this:
Allah
Previous Post رحمت کے دروازے سے
Next Post مشرق وسطی کی سرد نہیں گرم جنگ
Middle East War

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.