geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان نے ’افغان امن کانفرنس‘ منسوخ کر دی

August 3, 2021 2 1 min read
Afghan Peace Conference
Share this:

Afghan Peace Conference

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اس کانفرنس کو ابتدا میں جولائی کے وسط میں منعقد کرنے کا پروگرام بنایا گیا تھا۔ تاہم اسے پہلے ملتوی اور اب افغان رہنماوں کے مبینہ پاکستان مخالف رویے کے سبب انتہائی خاموشی اور غیر محسوس طریقے سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق افغان حکومت کے رویے سے مایوس ہو کر پاکستان نے مجوزہ ‘افغان امن کانفرنس‘ منسوخ کی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد جنگ زدہ ملک میں امن کے قیام کی کوشش تھی اور اس میں افغانستان کی اعلی سیاسی قیادت نے بھی شرکت کرنا تھی۔ تاہم پاکستان کے ایک اعلی عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس منصوبے کو اب ترک کر دیا گیا ہے۔

یہ امن کانفرنس پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں سترہ سے انیس جولائی کے درمیان ہونا تھی۔ گزشتہ ماہ ازبکستان میں افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران مجوزہ کانفرنس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد پاکستانی حکام نے اعلان کیا تھا کہ چونکہ افغان رہنما طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے دوحہ میں ہوں گے لہذا کانفرنس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ افغان رہنما پاکستانی حکام کے ساتھ انفرادی ملاقاتوں میں مختلف طرح کے مطالبات کرتے رہے ہیں اس لیے سوچا یہ گیا تھا کہ مجوزہ کانفرنس پاکستان کے حوالے سے افغان رہنماوں کے توقعات اور مطالبات معلوم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور وزرائے خارجہ کی سطح پر افغانستان پر ایک علاقائی کانفرنس منعقد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران افغان اور پاکستانی عہدیداروں نے ایک دوسرے کے خلاف جو بیانات دیے ہیں، ان سے دونوں کے درمیان تلخی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ افغانستان میں تشدد میں اضافے کے ساتھ ہی اسلام آباد اور کابل کے مابین تعلقات میں کشیدگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جولائی کے اواخر میں اسلام آباد میں پاک افغان یوتھ فورم کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے افغانستان کے بحران کے لیے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانے کے حوالے سے افغان رہنماؤں کے بیانات کو افسوس ناک قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا، ”پاکستان نے پہلے امریکا اور پھر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے طالبان کو قائل کرنے کے لیے سخت جدوجہد کی۔ خطے کا کوئی دوسرا ملک پاکستان کی کوششوں کی برابری کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔‘‘

اس سے قبل افغان رہنماوں نے الزام لگایا تھا کہ پاکستانی حکومت اور آرمی دہشت گردوں کی مدد کر رہی ہے اور طالبان کو فضائی امداد بھی فراہم کررہی ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے بھی پاکستان پر طالبان کو مدد کرنے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ دس ہزار جہادی جنگجو افغانستان میں داخل ہو گئے ہیں۔ نائب صدر امر اللہ صالح اور قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب نے بھی پاکستان پر دہشت گرد گروپوں کی مدد کرنے کا الزام لگایا تھا۔

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے امراللہ صالح کے اس بیان کے جواب میں کہا تھا کہ افغانستان کے اعلیٰ عہدیداروں کے ‘احمقانہ بیانات‘ سے خود افغانستان کی بے عزتی ہو رہی ہے اور یہ عہدیدار جان بوجھ کر پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

معید یوسف نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا، ”چند بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر جو بد قسمتی سے ہمارے افغان بہن بھائیوں پر بطور اعلیٰ عہدیدار کے مسلط ہیں، کی جانب سے تلخ اور غلط بیان بازی، دو طرفہ تعلقات کی مسلسل خرابی کی وجہ بن رہے ہیں جس کا مقصد اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔‘‘

اس سے قبل اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے واقعے کے بعد افغانستان نے پاکستان سے اپنے سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلا لیا تھا۔

مبصرین کا خیال ہے کہ پاک افغان تعلقات آنے والے دنوں میں مزید نا خوشگوار ہوں گے اور جب تک افغانستان میں جنگ چلتی رہے گی ان تعلقات میں بہتری کی کوئی امید نہیں ہے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے تجزیہ نگار مختار باچا نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پاکستان مخالف جذبات بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں۔ اسلام آباد کو افغانستان کی شکایات ہمدردی سے سننی چاہیے اور الزامات کا معقول جواب دینا چاہیے۔

مختار باچا نے مزید کہا، ”مثال کے طور پر اگر کابل کا یہ الزام ہے کہ دس ہزار دہشت گردوں کو پاکستان نے تربیت دے کر افغانستان بھیجا ہے۔ اگر حقائق ایسے نہیں ہیں، تو پاکستان کو کوئی ایسا جواب دینا چاہیے جو معقول ہو۔ بالکل اسی طرح افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے حوالے سے بھی معقول جواب دیا جانا چاہیے۔ بعض اوقات اسلام آباد کی طرف سے جو جواب آتا ہے وہ جلتی پہ تیل کا کام کر دیتا ہے اور تعلقات کو بہتر کرنے کے بجائے مزید بگاڑ دیتا ہے۔”

اسلام آباد کی پرسٹن یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے وابستہ ڈاکٹر امان میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے سفارتی محاذ اور دیگر محاذوں پہ ہمیشہ تعلقات خراب رہے ہیں۔

Share this:
Ebrahim Raisi
Previous Post ’ہم تمام مشکلات پر قابو پا لیں گے‘ ایرانی صدر
Next Post ملک میں ایک روز میں کورونا ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ بن گیا
Corona Vaccination

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.