ڈھاکا (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے ڈھاکا میں شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو میزبان ٹیم پر 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن فِٹ ہوکر پاکستا ن کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہو گا۔
