geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان۔ چین گٹھ جوڑ بڑا خطرہ، لیکن ہم تیار ہیں : بھارتی آرمی چیف

January 14, 2021 3 1 min read
Manoj Mukund Naravane
Share this:

Manoj Mukund Naravane

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان گٹھ جوڑ بھارت کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ لیکن بھارتی فوج ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے سے مل کر بھارت کے لیے سنگین خطرہ پیدا کرتے ہیں اور ٹکراؤ کے خدشے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ لہذا بھارت کو کسی بھی طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

جنرل نرونے آرمی کی سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی اور عسکری تعاون میں کافی اضافہ ہوا ہے اور ہمیں دونوں محاذوں پر خطرہ ہے، لیکن اس خطرے سے نمٹتے ہوئے یہ دیکھنا ضروری ہوگا کہ کس محاذ پر زیادہ بڑا خطرہ ہے اور اسی تناظر میں۔ پہلے بڑے خطرے سے نمٹنا ہوگا۔

بھارتی آرمی چیف کا یہ بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب بھارت اور چین کے درمیان لداخ میں فوجی کشیدگی برقرار ہے۔

جنرل نرونے نے پاکستان کے حوالے سے کہا اس نے دہشت گردی کو گلے لگانے کا کوسلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے، لیکن ہم دہشت گردی کے حوالے سے ‘زیرو ٹالرنس‘ کی پالیسی پر گامزن ہیں اورہم اپنی پسند کے وقت کے مطابق جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

گزشتہ برس لداخ کے سرحدی مقام پر چینی فوج کی سرگرمیو ں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ا کہنا تھا کہ ایل اے سی پر چین کی طرف سے جو موبلائزیشن ہوا تھا، وہ نیا نہیں تھا اور ویسے بھی وہ ہر سال ٹریننگ کے لیے آتے ہیں، ہماری نگاہ بھی اسی پر تھی۔ بھارتی جنرل کا کہنا تھا کہ وہ ایسا کریں گے اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا تھا۔ پہل کرنے کا فائدہ انہیں ویسے ہی ملا جیسا ہمیں اگست میں ملا تھا اور ہم نے انہیں حیرت زدہ کردیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس جون میں ایل اے سی پر بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی جس میں بھارت کے بیس جوان مارے گئے تھے۔ چینی فوجیو ں کی ہلاکت کی بھی خبریں تھیں تاہم بیجنگ نے آج تک ان کی تعداد نہیں بتائی ہے۔

بھارتی آرمی چیف نے ان خبروں کی تردید کی کہ چینی فوجی حقیقی کنٹرول لائن سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ جنرل نرونے کہا کہ چینی فوجی ایل اے سی سے ڈیڑھ سو کلومیٹر سے زیادہ دوری پر واقع اپنے ٹریننگ ایریا میں جمع ہوئے تھے اور ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد وہ اپنی گیریسن میں واپس چلے گئے۔ ایل اے سی سے نہ تو چینی فوجی کم ہوئے ہیں اور نہ ہی ہمارے فوجی اور ایل اے سی پر صورت حال میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔

بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایل اے سی پر صورت حال میں بہتری بات چیت کے ذریعہ چاہتے ہیں، صرف اس بات پراتفاق رائے کرسکتے ہیں جس سے قومی مفاد متاثر نہ ہو۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر تعطل طویل عرصے تک جاری رہتا ہے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔

بھارتی آرمی چیف نے کشمیر سے فوج کی واپسی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر میں حالات میں بہتری آئی ہے لیکن ابھی بھی حالات ایسے نہیں ہیں کہ جموں و کشمیر سے آرمی کو ہٹایا جائے۔

انہوں نے تاہم بتایا کہ بھارت کے شمالی مشرقی شورش زدہ علاقوں سے آرمی کی ایک بریگیڈ ہٹائی گئی ہے اور حالات کا جائزہ لیاجارہا ہے جس کے بعد مزید ایک یا دو بریگیڈ ہٹائی جاسکتی ہیں۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post ترکی سے بہتر تعلقات یورپی یونین کے مفاد میں ہے، ایردوآن
Next Post ملک میں کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے
Corona Patient

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.