geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان: کورونا سے سب سے زیادہ اموات کراچی میں ہوئیں، این سی او سی

March 15, 2021 0 1 min read
Pakistan Corona Death
Share this:

Pakistan Corona Death

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات کراچی میں ہوئیں اور صوبوں کے اعتبار سے پنجاب میں شرح اموات سب سے زیادہ ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 6لاکھ 2 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور وائرس سے اب تک 13 ہزار 537 اموات ہوچکی ہیں جس میں سب سے زیادہ اموات 61 سے 70 سال کے درمیان افراد کی ہوئی۔

این سی او سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 61 سے 70 سال کے3 ہزار836 سے زائد افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے اور 51 سے 61 سال کے 3 ہزار 400 سے زائد افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے جب کہ 71سے 80 سال کے 2 ہزار 400 افراد وائرس سے لقمہ اجل بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث سب سے کم اموات ایک سے 10 سال کے متاثرہ بچوں کی ہوئی جس میں ایک سے 10 سال تک کی عمر کے 38 بچے وائرس سے انتقال کرگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کورونا کے باعث مردوں کی شرح اموات زیادہ رہیں اور پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات میں 68 فیصد مرد شامل ہیں جب کہ اموات میں خواتین کی شرح اموات 32 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بڑے شہروں میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات کراچی میں ہوئیں جب کہ لاہور دوسرے، راولپنڈی تیسرے اور پشاور چوتھے نمبر پر رہا۔

اس کے علاوہ پاکستان میں سب سے زیادہ شرح اموات صوبہ پنجاب میں ہے جہاں مجموعی طور پر 5ہزار 700 سے زائد افراد وائرس سے انتقال کرگئے جب کہ پنجاب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد لاہور میں رہی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث اموات کے اعتبار سے سندھ دوسرے نمبر پر ہے جہاں وائرس سے 4ہزار 450 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

Share this:
Senate Elections
Previous Post کس کی ہار، کِس کی جیت
Next Post لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف اندراج مقدمہ کی کیلئے درخواست دائر
Javed Latif

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.