geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان میں کورونا سے مزید 32 مریضوں کا انتقال، 1220 نئے کیسز رپورٹ

July 5, 2020 1 1 min read
Pakistan - Coronavirus
Share this:

Pakistan - Coronavirus

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں آج کورونا وائرس میں مبتلا 32 مریضوں کا انتقال ہو گیا جب کہ ملک میں 1220 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی کل تعداد 4712 اور کیسز کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 474 ہو گئی۔

اب تک پنجاب میں 1871، سندھ میں 1501 اور خیبر پختونخوا میں 1020 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 134، بلوچستان میں 123 ، آزاد کشمیر میں35 اور گلگت بلتستان میں 28 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

آج کے کیسز کی صورت حال
آج اتوار کو اب تک پنجاب میں کورونا سے1020 کیسز اور 27 اموات، اسلام آباد میں 117اور 4 اموات ، آزاد کشمیر میں 74 اور ایک ہلاکت ہوئی ہے انتقال جب کہ گلگت بلتستان میں 9 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب:

آج اتوار کو پنجاب میں کورونا کے 1020 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 27 افراد کی اس مہلک وائرس کی وجہ سے انتقال کرجانے کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔

پنجاب میں اب تک مجموعی طور پر 81317 مریض سامنے آ چکے ہیں جب کہ اموات کی کل تعداد 1871 ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 117 کیسز اور چار اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13409 اور اموات 134 ہوچکی ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 74 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1288 اور اموات کی تعداد 35 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 686 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 9 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1545 اور اموات 28 ہے۔

گلگت میں کورونا سے اب تک 1185 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

سندھ:

سندھ میں آج اتوار کو بھی تک نئے کیسز کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

گزشتہ روز سندھ میں کورونا کے 1585 نئے مریض اور 42 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔

مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 92306 اور ہلاکتیں 1501 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج مزید 1480 مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 52388 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا:

خیبرپختون خوا سے بھی اتوار کے اعداد و شمار ابھی نہیں آئے ہیں۔

ہفتے کو خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1020 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 337 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 27843 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک صوبے میں 16242 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان سے بھی آج یعنی اتوار کے اعداد وشمار ابھی نہیں آئے ہیں۔

گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے مزید 49کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 10766 ہوگئی۔

بلوچستان میں کورونا سے مزید ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 123 ہوگئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5688 ہے۔

Share this:
Loss Deal
Previous Post گھاٹے کا سودا (منقول)
Next Post چار گنا تیز رفتار انسولین کا فارمولہ تیار
Insulin

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، سکیورٹی ایجنسیاں چوکس

June 13, 2026

نیشنل مال پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر: وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر بنے اعداد صدر ٹرمپ کے لیے خطرہ یا محض علامت؟

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی انویسٹی گیشن، ٹرمپ کے خلاف خفیہ دھمکی کا شبہ

June 12, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.